یونس
محفلین
السلام علیکم !
اردو محفل میں حاضری کی اجازت لینے آیا ہوں۔ خود تو کچھ بھی نہیں ہوں مگر بہت دیر سے اردو محفل میں دلچسپی تھی‘ اورآیا اس امید سے ہوں کہ شاید کبھی یہ کہہ سکوں :
طفیلِ ماہ رُخان بن گیا ہے انجم سا ۔۔۔!
وہ ایک ذرہ جو اس رہگزر میں رہتا ہے۔
تعارف کے طور پر یہ کہالیکٹرانکس میرا پیشہ ہے، ادب سے لگاؤ ہے، یوں مائیکرو کنٹرولر پروگرامنگ، پی سی بی ڈیزائننگ، پی ایل سی پروگرامنگ، الیکٹرانکس سرکٹ ڈیزائن، کے بعد جو وقت بچتا ہے اس میں اچھی کتابیں پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یاکبھی کچھ لکھنے کی ہمت کر لیتا ہوں۔ بنیادی طور پر خاصا کاہل واقع ہوا ہوں۔ شاید 1982میں پہلی دفعہ الیکٹرانکس سے متعلق ایک مضمون لکھا تھا جو اس وقت کے‘ بلکہ اب تک کے واحد مسلسل شائع ہونے والے‘الیکٹرانکس کے ماہنامے"عملی سائنس" میں چھپا۔ اس 'شہ' ملنےپر زیادہ محنت سے لکھتا رہا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لاہور سے گھر بار چھوڑ کر کراچی میں پردیس کاٹنا پڑا۔ اورعملی سائنس کی ادارت کی ذمہ داری مل گئی ۔ بعد ازاں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں الیکٹریکل انجنیئر کے طور پر کام کیا۔ آجکل لاہور میں الیکٹرانکس سروسنگ اور منوفیکچرنگ سے متعلق ایک ادارہ میں ایک دوست کے ساتھ شریکِ کارہوں۔
بالکل مبتدی ہوں اور احباب کے تعاون کا خواستگار ۔ ۔ ۔