کاشفی
محفلین
غزل
(اصغر شمیم)
(شعبہ اردو، نواب بہادرس انسٹی ٹیوشن، مرشد آباد،مغربی بنگال)
مختصر سی یہ خوشی ہے دوستو
حادثوں میں زندگی ہے دوستو
مشوروں سے کچھ نہیں ہوگا یہاں
فیصلے کی اب گھڑی ہے دوستو
دل کو پتھر سا بنا لینے کے بعد
آنکھ میں پھر بھی نمی ہے دوستو
جس کسی کا حوصلہ ہو سربلند
اس کو منزل مل گئی ہے دوستو
درد کے ساگر میں بھی رہ کر جیا
کیسا اصغر آدمی ہے دوستو