مختصر مختصر : خوبصورت

loneliness4ever

محفلین
مختصر مختصر

خوبصورت

شاپنگ سینٹر سے خریداری کرکے حمید باہر نکلا تو ایک بچے نے گندے ہاتھوں سے اس
کی سفید قمیض تھام کر کچھ کھلانے کا سوال کیا۔
بچے کی اس حرکت پر حمید نے اس کو بھڑک کر پرے ہٹایا تو بچہ لڑکھڑا گیا، پاس کھڑے ایک شخص نے جو ساری صورتحال دیکھ رہا تھا لپک کر اس بچے کو سہارا دیا اور بنا کچھ کہے بچے کو برگر والے کے پاس لے کر چلا گیا۔
حمید نے یہ دیکھا تو سوچنے لگا معمولی صورت والے شخص کا دل بہت خوبصورت ہے، جو ایک حقیقت ہے مگر وہ باذات خود پر کشش صورت کے باوجود ایک خواب کی سی مانند ہے جو گزرتے وقت کے
ساتھ بکھر جائے گا۔


طالب دعا
س ن مخمور
امر تنہائی

تھریڈ کے عنوان میں گڑبڑ ہو گئی ہے
بھوک لگنے کی وجہ سے " و " کھا گیا ہوں میں
کسی کے پاس اضافی " و" ہو تو ادھار دے کر میرے تھریر
کو " خوبصورت " کر دے ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت نوازش ہوگئی بلکہ عین نوازش ہوگی

 
آخری تدوین:
تھریڈ کے عنوان میں گڑبڑ ہو گئی ہے
بھوک لگنے کی وجہ سے " و " کھا گیا ہوں میں
کسی کے پاس اضافی " و" ہو تو ادھار دے کر میرے تھریر
کو " خوبصورت " کر دے ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت نوازش ہوگئی بلکہ عین نوازش ہوگی
لڑی کے اختیارات پر کلک کریں۔ عنوان میں تدوین کی آپشن موجود ہو گی۔
 
Top