مختصر

یازر

محفلین
عرض ہے بس یہی،میری جاں مختصر
اک نگاہِ کرم مہرباں مختصر​
جل گئے غم کی تپتی ہوئی دھوپ میں​
ہم پہ خوشیوں کا تھا سائباں مختصر​
یہ ستم چھوڑ دو ، مجھ سے باتیں کرو​
بات چاہے کرو میری جاں مختصر​
ساتھ دینے کا سب نے تھا وعدہ کیا​
ہو گیا کیوں بھلا کارواں مختصر​
ہم بہاروں سے مل کر بہت شاد تھے​
کر گئی سب نظارے خزاں مختصر​
ہجر نے اس قدر توڑ ڈالا مجھے​
میں جو بکھرا ، لگی کہکشاں مختصر​
دید کو تیری یازر ، ترستے رہے​
یوں تو کہنے کو تھیں دوریاں مختصر​
`````` ک م یازر `````````​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خوب یازر بھائی۔ بہت سی داد قبول فرمائیے اس خوبصورت شاعری کے لیئے۔ :)
آپ غالباً نئے ہیں۔ اک آدھا تعارف ہی پھینک دیجیئے تعارف کے زمرے میں۔ ذرا احباب کو جاننے پہچاننے میں سہولت رہے گی :)
 

یازر

محفلین
پسند فرمانے کا شکریہ الف عین صاحب ۔ اگرچہ " تو" کی اضافت کے ساتھ آپ نے پسند فرمائی ۔
مختصر تعارف میں اپنی پروفائل میں لکھ چکا ہوں ۔ میرا تعلق فیصل آباد پاکستان سے ہے سعودی عرب میں ڈیزائنر ہوں ۔ اس سے پہلے کے احباب مجھے اپنی بیگمات کے لئے نئے ڈریسز ڈیزائن کرنے کا کہیں میں بتادوں کہ میں آرکیٹیکچرل ڈیزائنر Architectural ہوں ۔
 
Top