نبیل
تکنیکی معاون
مختلف فونٹس استعمال کرنے سے متعل
جیسبادی متعدد بار اس بات کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ فورم کا پیج مختلف آپریٹنگ سسٹمز اور ویب براؤزرز کے لیے مناسبت رکھنے والے فونٹ کے ساتھ ڈسپلے ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں جیسبادی نے عبدالستار منہاجین کی ویب سائٹ پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ کی مثال بھی دی جہاں یوزر اپنی مرضی کا فونٹ منتخب کر سکتا ہے۔
اس سلسلے میں میرے ذہن میں ایک تجویز ہے۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ عام طور پر phpBB میں مختلف فونٹ یا تھیم کلر استعمال کرنے کے لیے ایک ہی ٹیمپلیٹ پر بار ڈالنے کی بجائے اسی ٹیمپلیٹ کی مختلف شکلیں استعمال کی جاتی ہیں۔ اس وقت فورم میں سب سلور ٹیمپلیٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے ساتھ استعمال ہورہی ہے۔ فورم میں مختلف فونٹ استعمال کرنے کے لیے سب سلور ٹیمپلیٹ کی دوسرے فونٹس یعنی ٹاہوما یا نفیس فونٹس وغیرہ کے ساتھ varieities بنائی جاسکتی ہیں۔ اس طرح فونٹ استعمال کرنے کا معاملہ صارف پر چھوڑا جا سکتا ہے۔ اسی طرح تجرباتی طور پر ایک ٹیمپلیٹ vertical kerning کے بغیر نستعلیق فونٹس جیسے کہ اعجاز اختر صاحب نے تیار کیے ہیں، کو آزمانے کے لیے بنائی جا سکتی ہے۔ میں اس سلسلے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔