مختلف قرانی اردو/انگریزی تراجم، تفاسیر، سرچ ڈیٹابیس پراجیکٹ

الف عین

لائبریرین
جی اعجاز اختر صاحب ، یہ حرف ابھی نہیں بدلا ،
کیا اس کی یونیکوڈ قدر اردو اور عربی میں یکساں ہے یا مختلف؟ یا یہ حرف اردو میں سرے سے موجود ہی نہیں ہے؟
اردو میں میں نے اسے ی سے ہی بدل دیا تھا اگرچہ یہ زیادہ درست نہیں کیوں کہ درمیان میں آنے سے اس میں نقطے نہیں ہوتے جب کہ فارسی ی میں‌ہوتے ہیں۔ اردو میں یہ محض کھڑی زبر کے لئے ہی استعمال میں آتا ہے۔ بہت سے اردو فانٹس میں یہ کیریکٹر ہے تو لیکن یونی کوڈ اصولوں کی پابندی نہیں‌کرتا شاید اس کی قدر ہے 0649
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب، یہ سائیٹ میری نظر میں ہے۔ یہ ایک سادہ ڈیٹابیس ہے اور شاید ابتداء میں مفید ثابت ہو۔
بہرحال، میرے ذہن میں اس کے ساتھ ساتھ کچھ اور اہم فنکشنز اور آپشنز ہیں، جس کی مدد سے قران کا مطالعہ اور آسان اور مفید بن جائے گا۔ انشاء اللہ۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ اس سلسلے میں ایک تفصیلی پوسٹ کر کے کچھ آیئڈیا دوں۔
 
ذرا دیر سے آیا ہوں اس دھاگہ پر بھی ، حسبِ معمول مگر میرا خیال ہے کہ اتنی دیر نہیں ہوئی کہ کہا جائے کہ بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے ۔

بہت اچھا پراجیکٹ شروع کیا ہے مہوش نے اور باقی لوگوں کا جذبہ بھی قابل دید ہے ۔ مولانا وحید کی کتاب سے میں بھی متفق ہوں اور اس کے فوائد تو مہوش گنوا ہی چکی ہیں۔ میرے ذہن میں چند آئیڈیاز آ تو رہے ہیں مگر کافی تفصیل طلب ہیں اور کچھ مشق کے بعد ہی ان پر بات کرنا مناسب ہوگا۔ سب سے پہلے تو عربی متن اردو یونیکوڈ میں چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ اردو ترجمہ بھی چاہیے۔

کیا ہم تجربات ایم ایس ایکسس سے شروع کر سکتے ہیں ؟‌
 

زیک

مسافر
پہلی بات تو یہ کہ احادیث پر بات کے لئے علیحدہ تھریڈ ہونا چاہیئے۔ میں احادیث والی پوسٹس یہاں منتقل کر رہا ہوں۔

دوسرے اس پراجیکٹ کے لئے سب سے پہلے ترجموں اور تفاسیر کا انتخاب کیا جائے۔ پھر ان کے مطابق ایک ڈیٹابیس سٹرکچر کا فیصلہ کیا جائے۔ مہوش آپ کے ذہن میں کچھ آئیڈیاز ہیں اس بارے میں؟

برقیانے کے لئے یہ بہتر ہو گا کہ ایک پروگرام لکھا جائے جس میں ڈیٹابیس کی نسبت سے تمام فیلڈ ہوں۔ ارکان اس پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے مواد برقیائیں تاکہ کام دو دفعہ نہ کرنا پڑے۔ اس پروگرام کی output ایس‌قیو‌ایل statements کی صورت میں ایک فائل میں ہو۔ پھر یہ فائل اردوویب پر ایک ڈیٹابیس پر اپلوڈ کی جائیں۔

ایسا پروگرام نبیل، نعیم، شارق یا میں لکھ سکتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ذیل کا عکس ملاحظہ فرمائیں۔ اس میں میں نے اپنی سی ٹوٹی پھوٹی کوشش کی ہے کہ دکھا سکوں کہ قران ڈیٹا بیس ویب سائیٹ پر کیسے نظر آنا چاہیئے۔


یہ پورا امیج نہیں ہے، اس لیے پوری ورڈ فائل میں نے لائیبرہری میں پوسٹ کر دی ہے۔
ان تمام چیزوں کی پیچھے کچھ تفصیل بھی ہے، جو کہ میں بعد میں بیان کروں گی (خصوصی طور پر سرچ کے پیچھے بہت تفصیل ہے)۔

التفسیر ڈاٹ کام (جس کا لنک اعجاز صاحب نے دیا تھا) ایک سادہ ڈیٹابیسڈ سائیٹ ہے، لیکن وہ ہماری ضروریات کو پورا نہیں کرتی۔
سب سے بڑی خامی اُس میں یہ ہے کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک ہی آیت اور اُس کی تسیر دکھاتی ہے (انہوں نے ڈریگ اینڈ ڈراپ باکس استعمال کیا ہے)۔ جبکہ میرے ڈیزائن میں قران براؤزنگ کے لیے دو باکسز ہیں جو کہ "از آیت" سے شروع ہوتے ہیں اور "تا آیت" پر ختم ہوتے ہیں۔
باقی چیزیں بھی اوپر والے عکس کو دیکھ کر واضح ہو رہی ہوں گی۔
اگر کوئی سوال ہو تو پوچھ لیجئے۔ مجھے جیسے ہی وقت ملا میں جوابات دینے کی کوشش کروں گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب۔ یہ تو پورا ایک سافٹ وئیر یعنی کہ مصنع لطیف درکار ہوگا :) اور ساتھ ہی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کنکشن کہ وہ آڈیو کو سہار سکے :)
 

دوست

محفلین
آئیڈیا تو بہترین ہے۔ بقول اس کے لیے پورا ایک اطلاقیہ لکھنا پڑے گا۔ انٹرنیٹ تو خیر تیز رفتار نہیں درکار ہوگا اتنا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اوپر والے عکس میں سارے فیچرز نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔ (نیچے والا حصہ مکمل طور پر کٹ گیا ہے)۔ اس لیے فائل کی پی ڈی ایف فائل بنائی ہے جو کہ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
گذارش ہے کہ اس پوری فائل کو ملاحظہ فرما کر آراء پیش کریں (خصوصی طور پر فنی ماہرین اپنی آراء پیش کریں کہ آیا یہ پروجیکٹ موجودہ حالت میں فنی طور پر ممکن ہے یا نہیں)۔

دوسری اہم بات یہ کہ قیصرانی برادر آپکی رائے دیکھ کر میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ آڈیو کی وجہ سے پروجیکٹ پر فرق نہیں پڑے گا کیونکہ آڈیو وہی استعمال کریں گے جن کے کنکشنز تیز ہوں گے۔
مگر آپ کی بات پڑھ کر مجھے خود اپنے اس موجودہ پراجیکٹ پر ایک دوسرے زاویے سے اعتراض پیدا ہو گیا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

۔۔۔۔ ہمارے سوفٹ ویئر میں "آیات از۔۔۔ " تا "آیات۔۔۔۔" چننے کی آپشن ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی وزٹر سورہ بقرہ کی تمام آیات دیکھنے کی آپشن چن لیتا ہے، تو پھر فائل کا سائز بہت بڑا ہو جائے گا۔ اس پر مزید یہ کہ آیات کے عربی متن کے ساتھ، تمام اردو تراجم، بمع تفاسیر۔۔۔۔۔ [ ہا ہا ہا۔۔۔۔ سورہ بقرہ تقریبا ڈھائی پاروں پر مشتمل ہے اور مودودی صاحب کی تفسیر کے ساتھ اگر کسی نے دیکھنے چاہی تو سوفٹ ویئر کو تفہیم القران کی پہلے پوری جلد ہی دکھانی پڑ جائے گی جو کہ کئی ایم بی سائز کی ہو گی)۔

چنانچہ یہ آپشن خطرناک ہے۔ اس لیے آیات کو چننے کے اس چیک باکس کے نظام کو ختم کرنا پڑے گا۔

اس کے جگہ یوں کرتے ہیں کہ ڈراپ باکس بناتے ہیں، جس میں ہر ویب صفحے کے لیے دس آیات چننے کی آپشن ہو گی (مثلا آیات 1 تا 10۔۔۔۔۔ 11 تا 20 ۔۔۔۔۔ 21 تا 39۔۔۔۔۔۔)۔ امید ہے کہ آپ میرا مقصد سمجھ گئے ہوں گے۔

ایک ویب صفحے پر صرف ایک آیت اور اسکی تفسیر بہت کم ہے، کیونکہ:

1۔ اکثر لوگوں کو قران کی تلاوت کرنا ہوتی ہے، اور اسکے لیے کم ایک صفحہ پر ایک آیت بہت کم ہے۔
2۔ ایک آیت کو سمجھنے کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ اُس کے سیاق و سباق کو دیکھا جائے (یعنی اگلی اور پچھلی آیات سے ملا کر کسی آیت کو سمجھا جائے)۔ اس لیے بھی ایک صفحے پر کم از کم 10 آیات سامنے آنے چاہیے ہیں۔

ابھی اور بہت سی باتیں بھی کرنا ہیں، جن میں سرچ انجن بہت اہم ہے۔

اسی طرح "قرانی مضامین" کا ایک نیا آپشن ہے، اُس پر بھی گفتگو ہونی ہے۔ لہذا آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ اچھی طرح اس پی ڈی ایف فائل کا معائینہ کر لیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
فنی ماہرین، اگر آپ ذیل میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ کو یہ مسئلہ حل کر لینا چاہیئے۔
HTML, CSS, Javascript, Dhtml
PHP / ASP
MySQL / MS-SQL / Access
افسوس کہ میں آپ کی اس سے زیادہ مدد نہیں کر سکتی۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک اور رائے ہے۔ اگر ہم لوگ 10 آیات کی بجائے ایک رکوع کر لیں۔ 10 آیات بھی شاید سیاق و سباق کو پورا نہ کر سکیں، رکوع یہ کام بخوبی کر لے گا

فنی ماہرین کی بجائے نام لکھ دیں، ورنہ تو میں‌ بھی اس پیغام کو پڑھ لوں گا :lol:
 

مہوش علی

لائبریرین
رکوع ایک لحاظ سے بہت مناسب ہے، مگر دوسرے لحاظ سے شاید مناسب نہ رہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ آج کے نئے دور میں جتنی بھی کتابیں شائع ہو رہی ہیں، یا پھر انٹرنیٹ پر آ رہی ہیں، اُن میں قرانی آیات کا ریفرنس ورک آیات کے نمبر کے مطابق کیا گیا ہے (رکوع یا پارے کے مطابق نہیں)۔

مثلاً کتاب میں کسی آیت کا ریفرنس یوں دیا گیا ہے (سورہ بقرہ، آیت 157)۔ اب اگر ہمارے ڈیٹابیس میں چیزیں رکوع کے مطابق ہیں، تو وزٹرز کو یہ نہیں پتا ہو گا کہ آیت نمبر 157 کون سے رکوع میں ہے۔
آپ نے پاک ڈاٹا کا اردو قران ویب سائیٹ تو دیکھا ہی ہو گا (جو اردو 98 سوفٹ ویئر میں ہے)۔ اس میں انہوں نے چیزیں رکوع وار ہی دی ہوئی ہیں، اور یقین کریں مجھے اپنے مطلوبہ ریفرنس ڈھونڈنے میں اتنی مشکل ہوتی ہے کہ بیان سے باہر ہے۔
اس چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں تو انتہائی مشورہ یہی دوں گی کہ ہر صورت آیات نمبر کے حساب سے چیزیں مرتب کی جائیں۔ (البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ 10 آیات فی صفحہ کی بجائے اسے بڑھا کر 15 آیات فی صفحہ کر لی جائیں)۔
 

زیک

مسافر
مہوش: یہ اچھی کوشش ہے۔

قرآن کے متن اور ترجمے میں تو کوئی مسئلہ نہیں کہ وہ سیدھا سادا ڈیٹابیس بھی بنے گا اور صارف جتنی مرضی آیات بھی دیکھنا چاہے صفحہ بہت بڑا نہیں ہو گا۔ اصل مسئلہ تفسیر کا ہے کہ اسے کیسے لنک کیا جائے اور پھر اگر کوئی سورہ بقرہ کی تفسیر دیکھنا چاہے تو صفحہ انتہائی لمبا ہو جائے گا۔

لیکن مکھے آپ کا حل پسند نہیں آیا۔ جب آپ سیاق و سباق کے ساتھ آیات اور ترجمہ پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ 10 آیات میں بانٹنا کافی تنگ کرتا ہے۔

میری تجویز یہ ہے کہ اگر تفاسیر کے چیک باکس چیکڈ ہوں تو کوئی حد ہو کہ اس سے زیادہ آیات نہیں آ سکتیں مگر جب تفاسیر نہ ہوں‌تو بے‌شک پوری سورت آ جائے۔
 

زیک

مسافر
ایک اور حل ذہن میں آیا ہے۔ جب آیات کے ساتھ صفحہ کھلے تو اس میں “آگے“ اور “پیچھے“ کے ربط کافی کارآمد ہوں گے جن کے ذریعہ صارف اپنی مطلوبہ آیات سے آگے یا پیچھے کی آیات بھی حاصل کر سکتا ہے۔ کیوں نہ اسی فیچر کو استعمال کیا جائے کہ جب صارف تفسیر مانگے تو 10 آیات کی تفسیر آئے اور ساتھ ایک میسج جو صارف کو اس بات سے مطلع کرے۔ اب اگر صارف اگلی 10 آیات کی تفسیر دیکھنا چاہے تو “اگلے“ والے ربط پر کلک کرے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
زکریا، میں آپ سے متفق ہوں کہ 10 یا 15 آیات فی صفحہ مخصوص کر دینا آئیڈیل حل نہیں ہے۔
ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ مولانا مودودی کے ترجمے کے آخر میں ایک خوبصورت چھوٹا سا ہائپرلنکڈ باکس ہو، اور اس باکس میں لکھا ہو "تفسیر"۔ جیسے ہی کوئی اس باکس کو کلک کرے، فوراً ترجمے کے عین نیچے ایک چھوٹا باکس کھل جائے جس میں اُس آیت کی تفسیر موجود ہو۔

امید ہے کہ آپ میری تجویز سمجھ گئے ہوں گے۔
 
Top