ناعمہ عزیز
لائبریرین
مایوسی کو اپنے وجود میں کوئی مقام نہیں دینا چاہئیے ۔ ہم یقیناً کامیاب ہو سکتے ہیں اور حالات پر فتح حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ہماری پوشیدہ قوت ہماری ظاہری کمزوری سے کہیں زیادہ ہے ۔ صرف ہمیں اس کا احساس نہیں ہے ۔ جلدی سے متاثر ہو جانا زندگی کی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔ ایک آزاد اور کھلا ذہن نہ تو اخباری سرخیوں سے متاثر ہوتا ہے ۔ اور نہ ہی ان سے مجروح ہوتا ہے ۔ ایک ظالم اور خوفناک چہرہ ، منصوبے میں اچانک تبدیلی ، کوئی نقصان یا دھمکی دینے والا معاشرہ یہ سب بند ذہنوں پر کار گر ہوتے ہیں ۔
عمل میں رکنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انسان عوامی اعلان کے فریب اور واہموں کو حقیقت سمجھ لیتا ہے ۔ سچ وہ ہے جو " ہے " وہ نہیں جو کروڑوں عوام سوچتے ہیں کہ یہ سچ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ الفاظ اور لیبل اور سلوگن اڑچنیں ضرور نظر آتے ہیں لیکن وہ بہت ہی کمزور ہوتے ہیں ۔ اپنی ذات سے لیبلوں کو کھرچ کر پرے پھینکو پھر تم آزاد ہو ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 527