مخیر حضرات لاہور میں جلسہ عام کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں، الطاف حسین

سویدا

محفلین
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام اور بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور میں مینار پاکستان پر 10/اپریل کو ایم کیو ایم کے تحت ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں اور انتظامات کے لیے اپنے عطیات زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع کرائیں، ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ لاہور کے مینار پاکستان پر 10/اپریل کو ہونے والا جلسہ عام تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور یہ جلسہ عام ملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی راہیں ہموار کر دے گا، اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہی ملک کے منتخب ایوانوں میں غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کو پہنچایا ہے اور ایم کیو ایم ہی ملک میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب لائے گی اور 2/ فیصد استحصالی طبقہ کا سخت احتساب کرے گی، الطاف حسین نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ لاہور کے مینار پاکستان پر 10/اپریل کو ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ اپنے عطیات جمع کرا کے ملک میں آنے والے غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی جدوجہد میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=509797
 

میم نون

محفلین
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ لاہور کے مینار پاکستان پر 10/اپریل کو ہونے والا جلسہ عام تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور یہ جلسہ عام ملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی راہیں ہموار کر دے گا

کہنے کو تو کوئی لچھ بھی کہہ سکتا ہے جی :rolleyes:
 

مکی

معطل
یہ مخیر حضرات سے اپیل نہیں بلکہ دھمکی ہے، پرچیاں پہنچا دی گئیں ہوں گی باقی مخیر حضرات سمجھدار ہیں..
 

شمشاد

لائبریرین
ان مخیر حضرات کا تعلق پھر کراچی سے ہی ہو گا۔

لاہور میں ابھی ایسی نوبت نہیں آئی۔
 
Top