کاشفی
محفلین
مدحِ مولائے کائنات علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )
شرف یہ خاص تھا دنیا میں بس علی علیہ السلام کے لئے
کہ جان دی ہے تو ایماںکی زندگی کے لئے
بزیرِ تیغ بھی سر خم ہو بندگی کے لئے
یہی ہے منزل معراج آدمی کے لئے
شرف نہ کیسے شہادت ہو آدمی کے لئے
یہ موت ایک وسیلہ ہے زندگی کے لئے
خدا کے گھر میںہو پیدا خدا کے گھر میں شہید
یہ ربطِ خاص مقدر تھا بس علی علیہ السلام کے لئے
صدا یہ دیتا ہے کعبہ کا ربط کوفہ سے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم علی علیہ السلام کے لئے ہیں علی علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
خدا کے گھر میں اٹھی اک قیامتِ کبریٰ
جھکا جو فرقِ علی علیہ السلام حق کی بندگی کے لئے
وہ اک چراغ بھی کوفہ میں ہوگیا خاموش
جلا تھا کعبہ میںجو حق کی روشنی کے لئے
سبب یہ تھا کہ تھے استادِ جبرئیل علی علیہ السلام
وگرنہ روتے ہیں جبرئیل کب کسی کے لئے