کاشفی

محفلین
مدح امام باقر علیہ السلام
(علامہ ذیشان حیدر جوادی)

یہ افتخار باعث صد افتخار ہے
بچپن سے مدح آل پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم شعار ہے

باقر علیہ السلام کے اس شرف پہ زمانہ نثار ہے
یہ عظمتِ حسین علیہ السلام کا اک حصہ دار ہے

اس کمسنی پہ حق کو بھی کیا اعتبار ہے
کاندھوں پہ جس کے حق کی امانت کا بار ہے

مالک نے اس کو نام پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم عطا کیا
یہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا بھی ورثہ دار ہے

قبل از وجود جس کو پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم کریں سلام
بیشک وہ دین حق کا کوئی ذمہ دار ہے

اس سے کھلا ہے شان امامت کا مرتبہ
جابر صحابی ہو کے بھی اس پر نثار ہے

شبر کا یہ نواسہ ہے پوتا حسین علیہ السلامکا
تنہا یہ دو گھرانوں کا آئینہ دار ہے

باقر علیہ السلامکے دم سے زندہ ہیں اسرار کربلا
یہ کربلا کا سب سے بڑا راز دار ہے

مانا کہ گھر میں دولت دنیا نہیں مگر
دین خدائے پاک کا سرمایہ دار ہے

دور خزاں تمام ہوا شام و کوفہ کا
لیکن خدا کی دین کی باقی بہار ہے

الفت ہے اس کی جنتِ فردوس کی سند
اس کے عدو پہ حشر میں مالک کامار ہے

یہ امتیاز خاص ہے مدح امام کا
شعروں کا ہے شمار ، جزا بے شمار ہے
 

میر انیس

لائبریرین
شبر کا یہ نواسہ ہے پوتا حسین علیہ السلام کا
تنہا یہ دو گھرانوں کا آئینہ دار ہے
بہت خوب جناب اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ کرے
 
Top