مدح امام جعفر صادق علیہ السلام- علامہ ذیشان حیدر جوادی

کاشفی

محفلین
مدح امام جعفر صادق علیہ السلام
(علامہ ذیشان حیدر جوادی)

خلاق دو عالم کا ایسا شہ کار امام صادق ہیں
سرکار رسالت کا زندہ کردار امام صادق ہیں

اسلام کے ہر منصب کیلئے اقرار امام صادق ہیں
اور کفر کے ہر مذہب کیلئے انکار امام صادق ہیں

قدرت نے عطا کی ہے ان کو پروازِ نظر کی وہ طاقت
مذہب کی ہر اک خدمت کے لیئے تیار امام صادق ہیں

گردین خدا پر حملہ ہو بن جاتے ہیں یہ مذہب کی سپر
باطل جو اُٹھائے سر اپنا تلوار امام صادق ہیں

سب اہل ستم ان سے بھاگے ٹھہرا نہ کوئی ان کے آگے
فرار ہیں سارے اہل ستم کرّار امام صادق ہیں

منصور کا ناصر کوئی نہیں اس رہ کا مسافر کوئی نہیں
اب قافلہء حق کے تنہا سالار امام صادق ہیں

جو دینِ خدا کا ہو جو یا اس کے لئے ہیں قرآں گویا
دشمن کے لیئے اک فولادی دیوار امام صادق ہیں

ایمان کی ہر حکمت اُن سے اسلام کی ہر وسعت اُن سے
ہے علم اگر اک نقطہء باپرکار امام صادق ہیں

جو امتِ حق میں شامل ہو جو جنتِ حق میں داخل ہو
لازم ہے اُسے یہ یاد رہے سردار امام صادق ہیں

مالک سے اگر تصدیق نہیں پھر کوئی بشر صدیق نہیں
اور دہر کی ہر سچائی کا معیار امام صادق ہیں
 
دشمن کے لیئے اک فولادی دیوار امام صادق ہیں

واہ۔۔۔۔ کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت ہی زبردست کلام ہے
 
Top