مدح عمر فاروق رضی اللہ عنہ - شایق مفتی

کاشفی

محفلین
مدح عمر فاروق رضی اللہ عنہ
(شایق مفتی)

یہ دل ہو آشنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا
تصور ہو خدا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

بلاشک کاشفِ وحی خدا تھا
کلامِ حق نما حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

خلیفہ اور راتوں کو کرے گشت
عجب کچھ عدل تھا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

خلیفے دوسرے میں مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہے چرچا جابجا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

یہ ہے ہر اُمتی کو حکم احمد صلی اللہ علیہ وسلم
کیا کر تذکرا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

ملا ہم کو جو آرامِ تراویح
یہ سب ہے آسرا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

فتوحات اتنے یہ باعث ہے کن کا
یہ ہے فیض ِ عُلا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

رہے ہر لحظہ ہر دم یا الہی
زبان پر ذکر یا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

ہوئی ہیبت وہیں بس جس نے دیکھا
وہ روئے باصفا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا
 
واہ واہ کاشفی صاحب واہ i love u
ہماری نظر میں تو آپ صرف اور صرف ممدوح پنجتن تھے لیکن قلب و روح کا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف ایسا جھکاؤ آپ کی طرف سے پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے
 

کاشفی

محفلین
واہ واہ کاشفی صاحب واہ i love u
ہماری نظر میں تو آپ صرف اور صرف ممدوح پنجتن تھے لیکن قلب و روح کا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف ایسا جھکاؤ آپ کی طرف سے پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے

I Hate You ………..NOT
Love You All:)
میں بھی آپ کی عزت کرتا ہوں۔
 

کاشفی

محفلین
مدحِ عمر فاروق رضی اللہ عنہ
(شایق مفتی)
یہ دل ہو آشنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

تصور ہو خدا حضرت عمر کا

بلاشک کاشفِ وحی خدا تھا
کلامِ حق نما حضرت عمر کا

خلیفہ اور راتوں کو کرے گشت
عجب کچھ عدل تھا حضرت عمر کا

خلیفے دوسرے میں مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے

ہے چرچا جابجا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

یہ ہے ہر اُمتی کو حکمِ احمد
کیا کر تذکرا حضرت عمر کا

ملا ہم کو جو آرامِ تراویح
یہ سب ہے آسرا حضرت عمر کا

فتوحات اتنے یہ باعث ہے کن کا
یہ ہے فیض ِ عُلا حضرت عمر کا

رہے ہر لحظہ ہر دم یا الہی
زبان پر ذکر یا حضرت عمر کا

ہوئی ہیبت وہیں بس جس نے دیکھا
وہ روئے باصفا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا
 
Top