مدد کریں تعلیمی لحاظ سے

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اوہو
ایک تو ہمارے انگلش میڈیم سکول اور پھر ان کے کام۔
کیا اول جلول کام دیے ہوئے ہیں۔

مجھے اس سوال کا جواب چاہیے۔

Watch the movie "Aladin and the Return of Jafar" and answer the following questions:
a. Which character do you like the most and why?
b. How did jafar return?
c. What is the moral of the story?
d. Give brief description of the movie.

اگر محفلین میں سے کسی نے یہ فلم دیکھی ہو تو جوابات سے نوازیے۔
ورنہ اس سوال کے پیچھے میرا سارا دن ضائع ہو جانا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی
اگر اردو ٹائٹلز کے ساتھ اس فلم کا لنک مل سکے تو شاید دیکھ کر
ان جوابات کو لکھ سکوں ۔ انگلش کی سمجھ ہی کہاں ؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اوہو
ایک تو ہمارے انگلش میڈیم سکول اور پھر ان کے کام۔
کیا اول جلول کام دیے ہوئے ہیں۔

مجھے اس سوال کا جواب چاہیے۔

Watch the movie "Aladin and the Return of Jafar" and answer the following questions:
a. Which character do you like the most and why?
b. How did jafar return?
c. What is the moral of the story?
d. Give brief description of the movie.

اگر محفلین میں سے کسی نے یہ فلم دیکھی ہو تو جوابات سے نوازیے۔
ورنہ اس سوال کے پیچھے میرا سارا دن ضائع ہو جانا ہے۔

ویسے اکثر پرائیویٹ سکولوں کے کام اول جلول ہی ہوا کرتے ہیں لیکن یہ کام مجھے کسی صورت بھی بے مقصد نہیں لگ رہا۔ اس اسائنمنٹ کا مقصد بچے کی comprehension چیک کرنا لگ رہا ہے۔ بچہ فلم دیکھے گا۔ کہانی کو سمجھنے کی کوشش کرے گا اور پھر ان سوالوں کے جواب لکھتے ہوئے ایک طرف تو اس کی یادداشت کا امتحان ہو جائے گا اور دوسری طرف اپنے الفاظ میں لکھنے کی کوشش اسے خود سے لکھنے کی پریکٹس دے گی۔ یعنی بچہ کھیل کھیل میں سیکھ رہا ہے۔ یہی چیز دوسری ایکٹیویٹیز میں بچے کو مدد کرے گی جیسے تخلیقی لکھائی، خلاصہ لکھنا ، کوئی بھی سبق پڑھ کر اس سے متعلق سوالوں کے جوابات دینا۔
اب تو خیر اس بات کو بہت وقت گزر چکا ہے۔ لیکن اگر آپ نے ان سوالوں کے جوابات اس بچے کو ڈھونڈ کر دیے تھے تو یہ واقعی آپ کا اور اس بچے دونوں کا دن ضائع ہی ہوا کہ بچے کو بنی بنائی چیز مل گئی اور یوں مشق کا مقصد ختم ہو گیا۔
 
ناعمہ عزیز

یو آر رائٹ اپیا۔
بچوں کا ایسا کوئی کام نہیں کرکے دینا چاہئے میرے خیال سے تو یہ ان کے علم کو بڑھنے سے روکنے والی بات ہے۔ ایسے ان میں creativity کی عادت نہیں رہتی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یو آر رائٹ اپیا۔
بچوں کا ایسا کوئی کام نہیں کرکے دینا چاہئے میرے خیال سے تو یہ ان کے علم کو بڑھنے سے روکنے والی بات ہے۔ ایسے ان میں creativity پیدا نہیں ہوتی ۔
بالکل۔ اسی لئے تو ہمارے ایم اے پاس بھی جب عملی زندگی میں آتے ہیں تو نوکری کے لئے ایک درخواست لکھنا مشکل ہو رہا ہوتا ہے۔ 'آئی بیگ ٹو سے ڈیٹ' سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔ بچے کو اس طرح کام کر کے دینے سے ہم یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم ان کی مدد کر رہے ہیں لیکن اصل میں ہم ان کی امیجینیشن اور تخلیقی صلاحیت کو آہستہ آہستہ ختم کر دیتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور یقین کریں کہ اگر درخواست میں "آئی بیگ ٹو سے دیٹ۔۔۔۔" کی جگہ کچھ اور لکھا جائے تو درخواست پڑھنےوالا بھی بغلیں جھانکنے لگ جاتا ہے کہ اس نے کیا لکھ دیا۔
 
Top