مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟ (مناجات) غزل نمبر 145 شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
الف عین سر
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
یہ مناجات علامہ ارشد القادری صاحب کی ایک نعت (مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا) سے متاثر ہوکر لکھی ہے علامہ نے اس نعت کے آٹھ اشعار میں (مدینہ چھوڑ کر اب ان کا دیوانہ نہ جائے گا) پر گرہ لگائی ہے۔مجھے کیونکہ آج تک اس پاک در کی حاضری نصیب نہیں ہوئی تو یوں کہا ہے (مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟) اور 14 اشعار میں اس مصرعہ پر گرہ لگائی ہے۔اللہ پاک مجھے اور آپ تمام احباب کو مدینہ پاک کی با ادب حاضری نصیب فرمائیں آمین۔۔۔

فِدا ہونے مدینہ پر یہ پروانہ کب آئے گا؟
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

سُنا ہے نُور کی بارش وہاں دِن رات ہوتی ہے
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

کوئی خالی نہیں جاتا سُوالی آپ کے در سے
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

طوافِ روضہ کرنے کو ملائک روز آتے ہیں
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

سُنہری جالیوں پر نعت پڑھنے کی تمنا ہے
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

بسالُوں سبز گُنبد کے نظاروں کو اِن آنکھوں میں
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

مدینہ میرا مسکن ہو مدینہ میرا مدفن ہو
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

ریاضِ خُلد میں آقا کروں سجدے یہ حسرت ہے
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

در و دیوار طیبہ کے مُقدس ہیں مُطہر ہیں
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

وہاں اِک سانس مِل جائے یہی جینے کا حاصل ہے
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

مُسافر سب مدینے کے نصیبوں کے سِکندر ہیں
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

فِضائیں شہرِ طیبہ کی مُعطر ہیں مُعنبر ہیں
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

مدینہ پاک میں مرنا یہاں جینے سے بہتر ہے
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

بُلالو یا رسُول اللہ بُلالو یا حبیب اللہ
مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟

مرے گھر بار کے سارے مسائل دُور ہو جائیں
مری مانگی دُعاؤں میں اثر آنا کب آئے گا؟

نظارا اُن کے روضے کا کیا ہے خُواب میں
شارؔق
کُھلی آنکھوں سے وہ روضہ نظر آنا کب آئے گا؟
 

الف عین

لائبریرین
پہلی بات، مدینے پاک کی ترکیب ہی غلط ہے۔ مدینے، امالے کے ساتھ، تو درست ہو سکتا ہے، یعنی مدینے کی گلیاں، مدینے میں، مدینے کی طرف، یعنی کسی preposition کے ساتھ مدینہ کو مدینے کیا جا سکتا ہے۔ مجرد مدینہ کو نہیں۔ پھر بر صغیر میں مکہ شریف، مدینہ شریف تو کیا جاتا ہے، مکہ پاک، مدینہ پاک نہیں کہا جاتا، ہاں، قرآنِ پاک کی طرح اضافت لگائی جا سکتی ہے، تب بھی مدینہ لفظ کیونکہ الف کی آواز والے " ہ" پر ختم ہو رہا ہے، اس لئے اس طرح بھی مدینۂ پاک، مفاعلن فعل، استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ارشد القادری سے میں واقف نہیں، مگر یہ تو یقین ہے کہ ان سے اس کی سند نہیں لی جا سکتی کہ ایک ہی مصرع پر بار بار گرہ لگا کر مختلف اشعار "بنائے" جائیں( اشعار "کہنا" غلط ہو گا) ۔ خود ہی دیکھ لو کہ کیا اس طرح نعت کے حسن میں اضافہ ہوا ہے؟ مجھے تو اکثر اشعار دو لخت لگ رہے ہیں
آنا کب آئے گا.... بھی بہت مجہول استعمال لگ رہا ہے
 

امین شارق

محفلین
سر اگر (مدینے پاک میں آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟) کو (مدینے میں مرے آقا یہ دیوانہ کب آئے گا؟) کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟
 
Top