ایم اے راجا
محفلین
اہلِ محفل السلام علیکم۔ میں نے ایک ہدیہ نعت بحضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کہا ہے جو آپکی نظر کرتا ہوں، اللہ تعالٰی سے دعا ہیکہ وہ میری اس کوششِ اول کو قبول فرمائے۔ آمین۔
آپ تمام حضرات سے گزارش ہیکہ اپنی رائے سے نوازیں کہ بندہ ادنٰی کہاں تک اس کوشش میں کامیاب رہا ہے۔ شکریہ۔
آپ تمام حضرات سے گزارش ہیکہ اپنی رائے سے نوازیں کہ بندہ ادنٰی کہاں تک اس کوشش میں کامیاب رہا ہے۔ شکریہ۔
مدینے کا منظر نگاہوں میں اترا
سمندر نوازش کا راہوں میں اترا
پیمبر تو آئے بہت سارے لیکن
نہ ایسا حسیں دلرباؤں میں اترا
میں بخشا ہی جاؤں گا ذکرِ نبی سے
یہ الہام میری دعاؤں میں اترا
میں تنہا بہت ہوں رسولِ مکرم
غمِ دو جہاں ہے صداؤں میں اترا
بڑا ہی نشیلا ہے ذکرِ محمد ص
نشہ بن کہ میری اداؤں میں اترا
دھنی ہے مسافر نصیبوں کا راجا
جو طیبہ کی ٹھنڈی ہواؤں میں اترا
سمندر نوازش کا راہوں میں اترا
پیمبر تو آئے بہت سارے لیکن
نہ ایسا حسیں دلرباؤں میں اترا
میں بخشا ہی جاؤں گا ذکرِ نبی سے
یہ الہام میری دعاؤں میں اترا
میں تنہا بہت ہوں رسولِ مکرم
غمِ دو جہاں ہے صداؤں میں اترا
بڑا ہی نشیلا ہے ذکرِ محمد ص
نشہ بن کہ میری اداؤں میں اترا
دھنی ہے مسافر نصیبوں کا راجا
جو طیبہ کی ٹھنڈی ہواؤں میں اترا