مذاکرات کا پہلا دور ختم، تحریک انصاف نے مطالبات پیش کر دیئے، آج دوبارہ ملاقات ہو گی

مذاکرات کا پہلا دور ختم، تحریک انصاف نے مطالبات پیش کر دیئے، آج دوبارہ ملاقات ہو گی
21 اگست 2014 (01:24) قومی 0


  • news-1408566046-2537.jpg
  • news-1408566046-2537.jpg
  • news-1408566046-2537.jpg
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے اور تحریک انصاف کی کمیٹی نے حکومتی وفد کو مطالبات پیش کر دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے اچھے جذبات کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کمیٹیوں کے درمیان اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے حکومتی کمیٹی کو مطالبات پیش کئے اور ان کے حل کیلئے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دونوں جانب سے اچھے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے اور اسی جذبے سے آگے بھی بڑھیں گے۔ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات کا جائزہ لے گی اور کل دوبارہ ملاقات میں مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں سیاسی ڈیڈلاک کے حل پر غور کیا گیا، حکومت ہمارے مطالبات کا جائزہ لے کر آج جواب دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے، کسی کے اشارے پر مذاکرات نہیں کر رہے۔ پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات پرامن ماحول میں ہوئے، وہ تحریک انصاف کے مشکور ہیں۔ حکومتی کمیٹی کے رکن احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا پارٹی میں تبادلہ خیال کریں گے، یقین ہے کہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران کا حل نکلے گا۔
http://dailypakistan.com.pk/national/21-Aug-2014/134901
 
Top