محترم ۔۔۔ یقین مانیئے کہ آپ کے ان کلمات سے میری بزرگی کے بارے میں شکوک و شہبات ( جو عرصے سے محفل پر میری عمر کے حوالے سے کچھ لوگوں کو لاحق ہیں ) مذید تقویت پائیں گے ۔
خیر مذاق برطرف ۔۔۔ ۔
ساجد بھائی میں بھی آپ کی طرح ایک طالب علم ہوں ۔ اپنی ذہن و فہم اور استعاعت کے مطابق جاننے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اور ذہن میں ہمیشہ یہی بات مدِ نظر رہتی ہے کہ اگر میں غلط ہوں تو ہمیشہ اپنی رائے کی طرف رجوع کروں ۔ الحمداللہ اس سوچ نے مجھے بہت استقامت بخشی اور کسی بھی چیز کے بارے میں تمام پہلوؤں سے دیکھنے کا رویہ میرے اندر پرورش پایا ۔ جس کی مدد سے میں نے مذہب اور سیاست کی صحیح سمت کی طرف پش قدمی کی کوشش کی ۔ ماشاءاللہ آپ کی معلومات کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔ آپ کا استدلال نہایت جاندار ہوتا ہے ۔ دلائل اور ثبوت بھی بہت مستند ہوتے ہیں ۔ جو جملہ آپ نے میرے لیئے ارشاد فرمایا وہ میں آپ کے لیئے ادا کرتا ہوں کہ آپ کی بہت سے تحریروں سے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے ۔ رہی تعاون کی بات تو میں ہمیشہ حاضر ہوں ۔