مراسلے میں تصویر شامل کرنا

میں نے کوشش کی کہ مراسلے یا تبصرے میں تصویر کو شامل کیا جائے۔ لیکن محفل کا ایڈیٹر تصویر کا ربط مانگتا ہے۔ اب اگر ایک تصویر میرے کمپیوٹر میں ہے، اس کا کوئی ربط کیسے داخل کیا جا سکتا ہے۔۔ یا اس کے علاوہ کوئی طریقہ آپکے علم میں ہو تو بتائیے
 
یہ تو کوئی حل نہ ہوا صاحب۔۔ اب ایک تصویر کو فیس بک پر اپلوڈ کرنا ہی مناسب نہ ہو۔ اسے وہاں اپلوڈ کیا جائے پھر یہاں۔۔۔۔۔ مشکل ہے
اگر فیس بک پر ڈالنا مناسب نہیں لگ رہا تو tinypic.com وغیرہ جیسی ویب سائٹ ڈال لیں
tinypic.com پر ڈال کر شئر کرنا زیادہ آسان ہے
:)
 
جنید اختر

محفلین
میں نے کوشش کی کہ مراسلے یا تبصرے میں تصویر کو شامل کیا جائے۔ لیکن محفل کا ایڈیٹر تصویر کا ربط مانگتا ہے۔ اب اگر ایک تصویر میرے کمپیوٹر میں ہے، اس کا کوئی ربط کیسے داخل کیا جا سکتا ہے۔۔ یا اس کے علاوہ کوئی طریقہ آپکے علم میں ہو تو بتائیے

تصویر کو کسی بھی امیج اپلوڈ سائٹ پر اپلوڈ کرکے اس کا ربط داخل کردیں :)
www.tinypic.com
 
آخر آپ محفل کے سرور پر اپنا مواد کیوں ہوسٹ کرنا چاہتے ہیں؟

شاید سُستی کی وجہ سے :LOL:
آپکو پہلے ہی جواب مل گیا :p
لیکن میں اسے سستی کی بجائے سہولت پسندی کہوں گا۔ کیونکہ ایسی کوئی امیج ہوسٹنگ سائٹ پر امیج اپلوڈ کر کے پھر محفل میں اسکا لنک انسرٹ کرنا۔۔۔ بے کار کی مشقت ہے
 
arifkarim

معطل

بے شک۔ اور آپکے نجی ڈیٹا کو محفل فارم پر ہوسٹ کرنا یہاں کی انتظامیہ کیلئے بیکار کی مشقت :)
 
میں نے بھی اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ کسی بھی پیغام یا تبصرے میں بغیر محفل کی طرف سے امیج شامل کرنے کی سہولت ہونا چاہیے۔ جیسا کہ القلم کی ویب سائٹ پر تھا۔۔۔۔۔
یہاں محفل پر نہ جانے کیوں یہ سہولت نہیں ہے۔۔۔۔۔ بڑوں کی باتیں بڑے جانیں ..۔۔۔۔۔۔
 
وجہ اوپر بیان کر دی۔ محفل کی انتظامیہ کو ممبران کا نجی مواد ہوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے :)
 
اسد

محفلین
یہ تمام باتیں پہلے بھی ہو چکی ہیں اور دوبارہ بھی ہوں گی۔

بہت سے فورم شروع میں صارفین کو تصویریں اپلوڈ کرنے کی سہولت دیتے ہیں لیکن صارفین کی تعداد اور فورم کا استعمال بڑھنے کے بعد اس میں مسئلے شروع ہو جاتے ہیں اور پابندیاں لگنی شروع ہو جاتی ہیں۔ القلم کا آج کل کیا حال ہے؟ دیگر فورمز کا کوئی ربط ہو تو وہ بھی یہاں تحریر کریں تاکہ دوسرے بھی دیکھ سکیں۔ یہ بھی دیکھیں کہ دیگر فورم اشتہار دکھاتے ہیں یا نہیں۔ میں پاک‌وہیلز فورم (انگلش) کا ممبر ہوں، فورم بہت مقبول ہے اور اشتہارات دکھاتا ہے (یعنی پیسوں کا مسئلہ نہیں ہے)، تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ شروع میں سائز پر کوئی پابندی نہیں تھی لیکن اب جو بھی تصویر اپلوڈ کریں وہ خودکار طور پر زیادہ سے زیادہ 800 پکسل کی چوڑائی میں ری‌سائز ہو جاتی ہے اور اس پر فورم کا واٹر مارک لگ جاتا ہے۔ میں اپنی تصاویر پر کسی اور کا واٹر مارک دیکھنا پسند نہیں کروں گا۔

اگر آپ محفل پر تصاویر کے فورمز میں جائیں تو آپ کو بہت سی تصاویر ملیں گی جو لوگوں نے اپنے ڈیجیٹل کیمروں سے کھینچ کر ویسے ہی ڈمپ کر دی ہیں، ایک ایک تصویر دو یا تین میگابائٹ کی ہے۔ آپ چاہتے ہیں کہ یہ تصاویر محفل پر ہوسٹ کی جائیں؟

ویسے جہاں تک میرا خیال ہے اگر آپ اردو آئی۔ٹی ٹیوٹوریل فورم میں کوئی ٹیوٹوریل لکھیں تو اس میں شامل تصاویر محفل پر اپلوڈ کرنے کی سہولت مہیا کی جا سکتی ہے۔

بہتر ہو گا کہ آپ کسی ایسی فائل ہوسٹنگ سروس کے ممبر بن جائیں جو ہوٹ لنکنگ کی سہولت فراہم کرتی ہو اور جس کے آئندہ چند سالوں میں کمرشل ہونے کا امکان نہ ہو اور تصاویر کو استعمال نہ ہونے کی صورت میں ہٹایا نہ جاتا ہو، مثلاً فلکر (یاہو) یا پکاسا (گوگل)۔ اپنی تصاویر وہاں اپلوڈ کریں اور ان کے روابط محفل پر شامل کریں، کچھ ہی عرصے میں آپ کو یہ اضافی مشقت نہیں محسوس ہو گی۔ ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایک ہی جگہ اپلوڈ کی ہوئی تصاویر ایک سے زیادہ جگہوں پر شامل کی جا سکتی ہیں، مثلاً دوسرے فورمز، آپ کا بلوگ یا ویب‌سائٹ۔ اگر آپ کا بلوگر (بلوگ سپاٹ) پر بلوگ ہو تو وہاں اپلوڈ کی ہوئی تصاویر بھی محفل پر شامل کی جا سکتی ہیں، بلوگر بھی پکاسا استعمال کرتا ہے کیونکہ دونوں گوگل کی سروس ہیں۔
 
اس قدر تفصیلی اور معلوماتی جواب کے لیے بے حد شکریہ اسد بھیا :)
 
Top