مرحوم جنرل ضیا ء الحق کے یوم وفات پر ہمارئے ایک دوست کا فیس بکی مارشل لاء

منصور مکرم

محفلین
520fd74897d2a7-22374847

مجھے محمد سعد بھائی کا یہ مصنوعی مارشل لاء والا انداز اچھا لگا۔

نوٹ : مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔
اگر آپ بھی اپنے فیس بک وال میں اردو اسی طرح پڑھنا چاہتے ہیں تو بارئے کرم اس صفحے پر جائیں۔
 
منصور مکرم

محفلین
انتظامیہ سے گذارش ہے کہ درجہ بالا مراسلہ محفل کے اصولوں کی منافی تو نہیں؟
اگر ہاں تو مجھے بروقت مطلع کیا جائے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی نہ رہے۔
اور اگر نہیں تو مراسلہ نمبر 2 کو حذف کیا جائے۔شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست۔ یہ بات قابلِ غور ہے کہ ضیاء کے اچھے کام بھی تھے اور برے بھی۔ برے کاموں کی وجہ سے اس کے اچھے کام بھی چھپ گئے ہیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست۔ یہ بات قابلِ غور ہے کہ ضیاء کے اچھے کام بھی تھے اور برے بھی۔ برے کاموں کی وجہ سے اس کے اچھے کام بھی چھپ گئے ہیں :)
ہر انسان کے ہی اچھے اور برے رخ ہوتے ہیں۔ لیکن اگر برے کام ایسے ہوں جو اپنی ذات سے ہٹ کر دوسروں کو متاثر کریں۔ تو وہ اچھے کاموں پر حاوی ہوجاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک شخص نمازی، پرہیزی اور دیندار ہے۔ لیکن وہ بداخلاق ہے۔ تو کوئی اس کو منہ نہ لگائے گا۔ جبکہ اس کے مقابلے میں شرابی آدمی اگر خوش اخلاق ہے تو ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سب سے بڑا اور سب سے اچھا کام اس کا یہ ہے کہ اس نے 17 اگست 1988 کو C-130 ہرکولیس کی سواری کی ;)
مذاق برطرف، تفصیلی پوسٹ ادھار رہی :)
اس کا پاکستانی سیاست پر یہ کیا کم احسان ہے کہ اس نے نواز شریف کو سیاست میں متعارف کروایا۔ لاکھوں برائیوں پر یہی ایک نیکی ہی حاوی ہے۔ اللہ اس کو اس نیکی کی بھرپور جزا عطا فرمائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اپنی دفعہ ادھار اور دوسروں کی دفعہ فوراً کمرہ امتحان کا سین بنا دیتے ہیں آپ ۔ :p
ارے نہیں، میں نے جنرلی بات کی تھی کہ اگر میری بات سے اتفاق نہیں ہے تو اتنے کیسز لائیے۔ فوری کا تو نہ کہیں کہا اور نہ ہی آپ کو کوئی ٹائم فریم دیا کہ اتنے دن میں اتنے نکات جمع کرائیے :)
میرے ادھار کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس بندے کے بارے سو بار سوچو تو ایک بار ہی شاید کوئی اچھی بات یاد آئے :)
یہ لیجئے، اس دور میں جب پی ٹی وی کو برقعہ پہنایا گیا تو اردو ڈراموں کی کوالٹی واقعی بہت بہتر ہوئی :)
 
برقع تو مجھے یاد نہیں ۔ البتہ دوپٹہ پالیسی چلی تھی۔
ایک اچھی بات مجھے یاد آرہی ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی رفتار بہت سست تھی۔:)
 
Top