ہممممم آپ خواتین نے فورم بھر رکھا ہے فیشنوں سے اور ہم ایک مرادنہ فیشن کیا لے کر آئے سب نے بھر پور مخالفت شروع کر دی
یعنی میں تو اس سے یہ سمجھا ہوں ، کہ خواتین مردوں کے فیشن کی مخالفت زوروشور سے اسلیئے کرتی ہیں کہ جو پیسے ان کی "ڈینٹنگ پینٹنگ" پر لگنے ہیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ مرد انھیں اپنے فیشن پر خرچ کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ ٹریکٹر یا ہل والے کمنٹس پر مجھے غصہ آ رہا ہے
کیونکہ یہ میرا پسندیدہ ہیر اسٹائل ہے
"گیم" والی تجویز اچھی ہے ۔۔
خالہ ! اب آپ کچن والا برش بدل لیں فورا ۔۔۔ اس سے ایک جنس کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہے ۔۔ اور جنسی تفریق بری بات ہے
البتہ تعبیر کی طرح آپکے کمنٹس بھی شاندار تھے ۔۔۔
لپ اسٹک ، آئی بروز، ہیر کٹنگ، وغیرہ وغیرہ فیشن کی حدود میں نہیں آتے
تو پھر یہ کن چڑیوں کے نام ہیں
عندلیب آج کے فیشن کو آپ محض 50 سال پیچھے لے جائیں تو وہ لوگ اسے غیر انسانی کہیں گے ۔۔ اور ممکن ہے کہ آنے والے 50 سالوں کے بعد یہی فیشن ہوں اور نئے فیشنوں کو غیر انسانی کہا جائے
۔۔۔ کسی بھی چیز کو جگہ بنانے میں وقت لگتا ہے ۔۔ اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس پر تنقید کم ہونے لگتی ہے بالاآخر وہ معاشرے کا حصہ بن جاتا ہے ۔۔۔ اب یہی "ٹریکٹر والے اسٹائل" (Crown Style) اور اسی سے ملتے جلتے اسٹائل پہلے عجیب لگتے تھے مگر اب انھوں نے خاصی شہرت حاصل کر لی ہے ۔۔۔ اسی کی دھائی میں آپ پینٹ کوٹ پہن کر کسی گاوں یا محلے کا رخ کر لتے تو کتے جان ہی نہ چھوڑتے تھے اب معاملہ یکسر مختلف ہے
وسلام