مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات

عمر سیف

محفلین
مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات:

1۔ لاسٹ نیم ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے۔
درست۔
2۔ فون پر بات کرتے وقت آخری تیس سیکنڈ جذباتی نہیں ہوتے۔
متفق۔
3۔ ہفتے کہ چھ دن جاب کے لیے ایک جینز کافی ہوتی ہے۔
غیر متفق۔
4۔ اگر کوئی اپنے دوست کو کسی فنکشن میں انوائیٹ کرنا بھول جائے تو پھربھی وہ دوست ہی رہتے ہیں۔
متفق۔
5۔ چار پانچ سال کے لیے ایک ہئیر اسٹائل کافی ہوتا ہے۔
ساری زندگی بھی ایک ہی کافی ہو پر آج کل کے لڑکے ایسے نہیں۔ روزانہ بدلتے ہیں۔

6۔ پچیس منٹ میں پچیس رشتے داروں کی شاپنگ آسانی سے کر سکتے ہیں۔
زیادہ مغز ماری نہیں کرتے جو اچھا لگا خرید لیا۔ پچیس منٹ میں غلط لکھا ہے۔

7۔ کسی تقریب میں اپنے جیسی شرٹ پہننے پر وہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں بنتے بلکہ اکثر دوست بن جاتے ہیں۔
درست۔ ایسا میرے ساتھ ہوا ہے اور پھر ہمارے سلام دعا اور دوستی ہوئی۔

تبصرے کریں۔

امجد میانداد ابن سعید عاطف بٹ نیرنگ خیال نایاب بھائی شمشاد بھائی محمدعلم اللہ اصلاحی
حاتم راجپوت عائشہ عزیز فلک شیر قیصرانی بھائی ملائکہ منصور مکرم فہیم محمد اسامہ سَرسَری غدیر زھرا
جو رہ گئے وہ شرافت سے خود آجائیں۔
 
مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات:
1۔ لاسٹ نیم ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے۔
اس سےکیا مراد ہے ؟سمجھ میں نہیں آیا ۔--
2۔ فون پر بات کرتے وقت آخری تیس سیکنڈ جذباتی نہیں ہوتے۔
مجھے اس معاملہ میں کسی سے بات کرکے دیکھنا پڑے گا:(۔
3۔ ہفتے کہ چھ دن جاب کے لیے ایک جینز کافی ہوتی ہے۔
ٹھیک ہی تو کہا--
4۔ اگر کوئی اپنے دوست کو کسی فنکشن میں انوائیٹ کرنا بھول جائے تو پھربھی وہ دوست ہی رہتے ہیں۔
یہ بات بھی درست ہی ہے--
5۔ چار پانچ سال کے لیے ایک ہئیر اسٹائل کافی ہوتا ہے۔
ارے !ہیر اسٹال کیا کنگھا نہ کریں یونہی برسوں چھوڑ دیں تو وہ بھی ایک اسٹائل:(
6۔ پچیس منٹ میں پچیس رشتے داروں کی شاپنگ آسانی سے کر سکتے ہیں۔
یہ تو کچھ زیادتی ہوئی ،پھر لڑکیاں بہنیں ،آپا ،آنٹی اتنے خوبصورت خوبصورت کپڑے پہنتی ہیں کیا ہمیشہ خود سے خریدتی ہیں،اور پچیس منٹ میں ہو جاتی ہے ان کی شاپنگ۔بھئی الزام کی کوئی حد ہوتی ہے۔:)
7۔ کسی تقریب میں اپنے جیسی شرٹ پہننے پر وہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں بنتے بلکہ اکثر دوست بن جاتے ہیں۔
ہاں یہ بات بھی سہی ہے--
 
عمر سیف

محفلین
مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات:
1۔ لاسٹ نیم ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے۔
مراد یہ سر نیم شادی کے بعد تبدیل نہیں ہوتا جیسے عموما خواتین شادی کے بعد والد کے نام کی جگہ شوہر کا نام لکھتی ہیں۔ محمدعلم اللہ اصلاحی
 
علم بھائی ہماری گرل فرینڈ ہماری بیگم ہیں ۔۔ انہوں نے کبھی ایسے سوال نہیں پوچھے ۔۔۔ :)
ایسے سچ بتاوں لڑکیاں ان سب چیزوں میں پتہ نہیں بہت دھیان دیتی ہیں جب کہ ہم لڑکوں میں یہ ساری چیزیں اتنی خاص اہم نہیں ہوتی ۔کسی کے نزدیک ممکن ہے ہوتی بھی ہو ۔لیکن کم از کم میرے نزدیک تو نہیں ۔آپ کے اس مراسلہ کو پڑھ کر کئی واقعات یاد آئے ۔شیر کروں گا کبھی فرصت سے ------
 
مردوں کی زندگی آسان ہونے کی سات وجوہات:
1۔ لاسٹ نیم ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے۔
مراد یہ سر نیم شادی کے بعد تبدیل نہیں ہوتا جیسے عموما خواتین شادی کے بعد والد کے نام کی جگہ شوہر کا نام لکھتی ہیں۔ محمدعلم اللہ اصلاحی
کافی تجربہ ہے آپ کا ماشاء اللہ
بھابی سامنے بیٹھی ہنٹس دے رہی ہیں کیا:)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔:laugh: جی ہاں درست فرمایا۔۔ بالکل ایسا ہی ہے۔۔۔
تصور کیجئے کہ اگر یہ سب الٹ ہوتا یعنی مذکورہ عادات لڑکیوں کی لڑکوں میں ہوتیں یا لڑکوں کی عادات لڑکیوں میں ہوتی تو کیا سماں ہوتا ۔ ۔ ۔:D
 
بھلکڑ

لائبریرین
عمر سیف بھیا ہم کوئی ایسی بھولنے والی چیز تو نہیں ہیں لیکن ۔۔۔۔اکثر ہی بھول جاتے ہو:cautious:
ویسے آپ کی سبھی باتوں سے متفق ہوں لیکن وہ آجکل کے لڑکے ایسے نہیں ہیں اس کے علاوہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:love::love::LOL::LOL:
 
عمر سیف

محفلین
ایسے سچ بتاوں لڑکیاں ان سب چیزوں میں پتہ نہیں بہت دھیان دیتی ہیں جب کہ ہم لڑکوں میں یہ ساری چیزیں اتنی خاص اہم نہیں ہوتی ۔کسی کے نزدیک ممکن ہے ہوتی بھی ہو ۔لیکن کم از کم میرے نزدیک تو نہیں ۔آپ کے اس مراسلہ کو پڑھ کر کئی واقعات یاد آئے ۔شیر کروں گا کبھی فرصت سے ------
انتظار رہے گا۔
 
عمر سیف

محفلین
عمر سیف بھیا ہم کوئی ایسی بھولنے والی چیز تو نہیں ہیں لیکن ۔۔۔ ۔اکثر ہی بھول جاتے ہو:cautious:
ویسے آپ کی سبھی باتوں سے متفق ہوں لیکن وہ آجکل کے لڑکے ایسے نہیں ہیں اس کے علاوہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:love::love::LOL::LOL:
کیا کریں ۔ بھولنے کی بیماری ہے اکثر ممبرانوں کے نام جب ٹیگ کرنے ہوں یاد نہیں رہتے پر نیچے لکھ دیتا ہوں جو رہ گئے وہ خود آجائیں۔
 
Top