مردوں کے ہمقدم کام کرتی عورت

فخرنوید

محفلین
35075_1464044475478_1064470399_1364923_7588618_n.jpg
 

طالوت

محفلین
اس محترم خاتون کا یہ جذبہ ، محنت و لگن قابل تعریف بلکہ قابل تقلید ہے ۔ ایسے معاشرے میں جہاں بوند بوند کو ترسنا پڑتا ہو وہاں محنت ہی میں عظمت و بھلائی ہے ۔
وسلام
 

تیشہ

محفلین
جب شوہر نشئی ہو ۔۔ کام نہ کاج دشمن اناج تو تب بچاری ہمارے ملک کی مجبور عورتیں کام پے ہی لگا کرتیں ہیں ناں ۔
 

طالوت

محفلین
مگر یہاں معاملہ شوہر کے نشئی ہونے کا نہیں انتقال کا ہے ۔ اور ضروری نہیں کہ وہ زندہ ہو اور نشئی ہی ہو تو ایسا ہو ، دیہات میں تو عام سی بات ہے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھیت کھلیان ڈھو ڈنگر دیکھتی ہیں اور شہروں میں بھی خواتین کام کرتی ہیں ۔ میری ماں جی بھی کا بھی ایسی ہی خواتین میں شمار ہوتا ہے بلکہ انھوں نے تو دونوں طرح کے کام کئے ہیں ، کھیت کھلیان ڈھو ڈنگر اور شہر میں نوکری ۔ سخت اور مشکل حالات میں میاں بیوی دونوں کو مل کر اس گاڑی کو کھینچنا پڑتا ہے ۔
وسلام
 

تیشہ

محفلین
میں تو ایک عام بات کررہی ہوں ناں بھانجے ۔۔ ۔ کہ ہمارے کلچر میں ایسا ہوتا نہیں اور یہ تو دیہاتوں کی لائف ہے جانتی ہوں ًمگر کہاں مرد برداشت کرسکتے ہیں کہ انکی عورت انکےُ ہی شانہ بشانہ چلے ۔ توبہ کیجئیے ے :battingeyelashes:
وہ بھی پاکستانی شوہر :confused:
 

mfdarvesh

محفلین
نہیں آپاں پاکستانی شوہر بھی بہت اچھے ہوتے ہیں، خیال کرنے والے، میں تو اس خاتون کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ اللہ تعالی اس کو برکت سے نوازے آمین
 

فخرنوید

محفلین
اس عورت کی عظمت کو سلام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس نے محنت مزدوری کو پسند فرمایا

ورنہ تو ایسے لوگ بھی ہیں جو غربت اور بھوک کو بہانہ بنا کر حدود پھلانگ جاتے ہیں۔
 

فخرنوید

محفلین
جب شوہر نشئی ہو ۔۔ کام نہ کاج دشمن اناج تو تب بچاری ہمارے ملک کی مجبور عورتیں کام پے ہی لگا کرتیں ہیں ناں ۔

چلو یہ مان لیا کہ پاکستان میں عورتیں مردوں کے نشئی ہونے کی وجہ سے کام کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا دوسرے ممالک میں بھی عورت بیچاری کو نشئی مردوں کی وجہ کام کرنا پڑتا ہے؟
 
Top