zaryab sheikh
محفلین
محبت کیا ہے، بے وقوف لوگ اکثر یہ ہی کہتے ہیں کہ دو جسموں کے تعلق کا نام محبت بن کر رہ گیا ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ محبت میں دو جسموں کا بڑا گہرا تعلق ہے، یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ہر انسان کو غصہ آتا ہے بھلے عورت ہو یا مرد لیکن غصے کے بعد اس کا ری ایکشن مختلف ہوتا ہے جیسے ایک شخص بیوی سے لڑ کر گھر سے باہر نکل گیا تو اس کے عمل کا بیوی پر ایک اثر ہوگا لیکن شوہر لڑنے کے بعد بھی سامنے ہی بیٹھا رہا تو اس کا الگ اثر ہوگا ایک شوہر نے کھانے میں نمک تیز ہونے پر بیوی کو برا بھلا کہا لیکن جیسے ہی ٹھنڈا ہوا تو بیوی کو منانے لگ گیا اس کا ایک الگ اثر ہوگا، یہ لڑنا جھگڑنا، منانا ، نخرے اٹھانا، پاس پاس رہنا یہ کیا ہے یہ ہی اصل محبت ہے یعنی میاں بیوی کا ایک دوسرے سے Connect رہنا دراصل محبت کو بڑھاتا ہے، کبھی آپ نے سوچا ہے ہم نکاح کیوں کرتے ہیں ویسے تو سب یہ کہیں گے جہ جناب جسمانی تسکین کیلئے یا نسل بڑھانے کیلئے کرتے ہیں لیکن اصل میں نکاح کا مقصد ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ہوتا ہے جس پر ہم کم ہی توجہ دیتے ہیں کیونکہ سمجھے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ Connect رہنا پڑتا ہےاور شادی کے بعد ہم کہتے ہین کہ ہمارے پاس تو وقت ہی نہیں، یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ آج کے دور میں ڈپریشن، اینگزائٹی، ٹینشن، تنہائی جیسی بیماریاں عام ہیں ان کی اصل وجہ کیا ہے یہ سب لوگ اپنے ارد گرد کے لوگوں سے Disconnect ہیں، میاں بیوی پاس رہتے ہیں ایک کمرے مین رہتے ہیں ساتھ سوتے ہیں لیکن ایک دوسرے کو Touch نہیں کرتے تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا وہ ایک دوسرے سے رفتہ رفتہ دور ہوتے چلے جائیں گے جسمانی تعلق صرف Sex نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک Bond ہوتا ہے ایک میاں بیوی پاس رہتے ہیں ایک دوسرے سے اٹکیلیاں کرتے ہیں چھیڑتے ہیں کبھی کچن میں ساتھ ہوتے ہیں ساتھ گلے لگ کر سوتے ہیں یا گود میں سر رکھ کر باتیں کرتے ہیں گویا ایک دوسرے کے ساتھ Connect ہیں اس کا نتیجہ کیا ہوگا زندگی کا کرنٹ دونوں کے جسموں میں دوڑتا رہے گا شوہر کا کام صرف کمانا اور بستر پر لطف اندوز ہونا ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کا اصل کام اپنی بیوی کے ساتھ Connect رہنا ہے اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ آپ کی بیوی بھی خوش رہے گی گھر کا ماحول بھی اے ون رہے گا اور زندگی بھی کمال کی گزرے گی، ہر انسان بنا Connection کے جی نہیں سکتا اس لئے وہ کسی نے کسی کے ساتھ connect ہونے کی کوشش کرتا ہے بھلے اس میں جسمانی خواہیش ہو یا جینے کی خواہش ہو، نکاح دو انسانوں میں Connection کا بہترین ذریعہ ہے ایک لڑکا اور لڑکی فون پر باتیں کرتے ہیں ہنستے ہیں مذاق کرتے ہیں تو ایک connection پیدا ہوتا ہے لیکن اب نکاح تو کیا نہیں تو ظاہر ہے دماغ غلط کام کی طرف جائے گا لڑکا ہو یا لڑکی وہ اپنے آپ کو کسی طرح سے مطمئین کرنے کی کوشش کرے گا کیونکہ جب ایک لڑکا اور لڑکی کا تعلق بنتا ہے تو ان میں ایک کرنٹ سا دوڑنے لگ جاتا ہے دوسری طرف میاں بیوی ہیں بے اختیار گلے لگا لیا، بوسہ لے لیا ، ہاتھ پکڑ لیا نہ کوئی گناہ ہے نہ کسی کو مسلہ ہے ، آج کل میاں بیوی بھی ایک دوسرے سے Connect نہیں ہوتے یہ ہی وجہ ہے کہ شوہر دوسری لڑکیوں کے ساتھ Connect ہو جاتا ہے بیوی اور کوئی Connection تلاش کر لیتی ہے اس لئے اپنے آپ کو بھلے شوہر ہے یا بیوی ایک دوسرے سے Disconnect مت کریں کیونکہ ایسا کرنے سے جو زندگی کا کرنٹ ہے وہ کم ہوتا چلا جائے گا پھر مایوسی نفرت، غصہ یہ سب چیزیں آپ کو نقصان پہنچائیں گی جو شادی شدہ ہیں وہ خوش نصیب ہیں اور جو غیر شادی شدہ ہیں وہ غلط Connection سے پرہیز کریں نکاح کے بغیر یہ جسمانی تعلق آپ کی زندگی کو دماغ کو جسم کو کھوکھلا کردے گا اور اصل زندگی کا لطف پھر آپ نکاح کے بعد بھی نہیں اٹھا سکتے