مرد تو مرد ہوتا ہے کیونکہ وہ مرد ہوتا ہے.......... زریاب شیخ

zaryab sheikh

محفلین
دنیا کا سب سے کمزور لڑکا وہ ہوتا ہے جو لڑکیوں کو ایزی لوڈ کروا کر دیتا ہے اور دنیا کی سب سے طاقتور لڑکی وہ ہوتی ہے جو کسی بھی مرد کو ایزی لوڈ کروانے پر آمادہ کرلیتی ہے، حالیہ ایک تحقیق کے مطابق دنیا کے 90 فیصد مرد شادی سے پہلے غیر عورتوں سے میٹھی زبان میں بات کرتے ہیں اور شادی کے بعد بھی غیر عورتوں سے ہی میٹھی زبان میں بات کرتے ہیں باقی 10 فیصد مرد نہ گھر میں منہ کھولتے ہیں نہ گھر سے باہر ان کی زبان چلتی ہے، منہ بند رکھنے والے افراد کی زندگی بہت کامیاب گزرتی ہے کیوں کہ ان کی بیگمات کی زبان کینچی کی طرح چلتی ہے اور یہ صرف سر ہلاتے رہتے ہیں، باقی 90 فیصد مردوں میں سے 40 فیصد اپنی زبان کی وجہ سے نہ صرف اپنی بیوی کو خوش رکھتے ہیں بلکہ باہر والی کو بھی چاند پر پہنچا دیتے ہیں ، ان کی مکھن سے بھری چکنی چپڑی باتیں سن کر بیوی بھی ان کے آگے پیچھے پھرتی ہے اور باہر والی پیچھے پیچھے پھرتی ہے لیکن ایسے لوگوں کی اکثریت نہ گھر کے رہتی ہے نہ گھاٹ کے رہتی ہے ، باقی 50 فیصد مرد شادی کے بعد کچھ عرصہ تو بہت اچھے رہتے ہیں لیکن پھر ان کو اپنی بیوی میں دلچسپی کم ہو جاتی ہے ، صبح سے لے کر شام تک ان کی بیویاں پیار کے دو بول کیلئے ترس جاتی ہیں، ایسے لوگ باہر والیوں کے سامنے ایسے بنتے ہیں جیسے ان کی بیویاں بہت ہی ظالم ہوتی ہیں اور گھر میں اس طرح کا رویہ اپناتے ہیں کہ جیسے بالکل ہی بے حس ہیں، ان مردوں کو اس بات کی پروا نہیں ہوتی کہ بیوی بھی انسان ہے اس کا بھی دل ہے اسے بھی میٹھے میٹھے الفاظ کی ضرورت ہے اسے بھی توجہ کی ضرورت ہے اور سونے پر سہاگہ یہ ہوتا ہے کہ جب مرد کے رویہ سے تنگ آکر یہ اپنا خیال کرنا چھوڑ دیتی ہیں تو الٹا مرد یہ کہتے ہیں کہ تم تو اپنا خیال ہی نہیں رکھتی، خود پر توجہ ہی نہیں دیتی جو میں تمھاری طرف پیار سے دیکھوں ، ایسے مردوں کی بیویاں جوانی میں ہی بوڑھی ہو جاتی ہیں۔
 

عمراعظم

محفلین
ایک خاتون اپنے شوہر سے لڑ رہی تھیں ، شوہر نے خاموشی میں ہی عافیت جانی۔۔ پندرہ بیس منٹ بعد جب خاتون تھک گئیں تو یوں گویا ہوئیں۔۔۔۔ دیکھو میں چاہتی ہوں کہ اس جھگڑے کو ختم کروں مگر تمہاری گونگی بد معاشی نے گھر تباہ کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔
 
Top