مرزا غالب کو سمجھ کر پڑھنا۔۔۔

یوسف-2

محفلین
کلام غالب کو سمجھ کر پڑھنا تو بہت مشکل کام ہے۔ البتہ پڑھ کر سمجھنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ :)
  1. دیوان غالب کا اچھا سا نسخہ خریدئے اور اسے ہر وقت ساتھ رکھئیے
  2. کلام غالب کی ریڈنگ کرتے رہئے، اول تا آخر، اکثر اشعار انتہائی عام فہم ہیں، انہیں یاد کرنے کی کوشش کیجئے
  3. اگر کہیں کوئی مشکل لفظ نظر آئے تو لغت میں اس کا مطلب دیکھ کر اسی نسخے پر لکھ لیجئے
  4. شرح کلام غالب بھی بازار میں دستیاب ہیں۔ کوئی اچھی سی شرح خرید کر اس کا مطالعہ جاری رکھئے
  5. پھر بھی سمجھ نہ آنے والے اشعار، اردو کے کسی استاد سے پوچھ لیجئے، یا یہاں پوچھ لیجئے۔
  6. ممکن ہو تو اردو شاعری کے کسی ادارے مین داخلہ لے لیجئے
 

مانی عباسی

محفلین
  1. کلام غالب کی ریڈنگ کرتے رہئے، اول تا آخر، اکثر اشعار انتہائی عام فہم ہیں، انہیں یاد کرنے کی کوشش کیجئے
  2. اگر کہیں کوئی مشکل لفظ نظر آئے تو لغت میں اس کا مطلب دیکھ کر اسی نسخے پر لکھ لیجئے
  3. شرح کلام غالب بھی بازار میں دستیاب ہیں۔ کوئی اچھی سی شرح خرید کر اس کا مطالعہ جاری رکھئے
  4. پھر بھی سمجھ نہ آنے والے اشعار، اردو کے کسی استاد سے پوچھ لیجئے، یا یہاں پوچھ لیجئے۔
ان سب پر عمل کر بھی رہا ہوں اب ذرا زیادہ شدت لاؤں گا اس عمل میں
 

سید ذیشان

محفلین
خوب ۔۔۔ ۔ یہ شرح تو پڑھنا شروع کرتا ہوں فوراً۔۔۔ شکریہ

بس ایک مشورہ دوں گا کہ جب پڑھ رہے ہوں تو ہر پیج کے بالکل آخر میں (یا بالکل اوپر) اردو سکرپٹ کو سیلیکٹ کر لیں اس سے اشعار سب رومن کی بجائے اردو سکرپٹ میں نظر آئیں گے۔
 

سید ذیشان

محفلین
بہرحال غالب اور میر کو سمجھنے کے لئے یہ سائٹ کسی خزانے سے کم نہیں ہے۔ اور اگر کہیں پر کوئی سوال پوچھنا ہو تو پروفیسر پریچٹ فوراً جواب بھی دیتی ہیں اگر مصروف نہ ہوں تو۔
 
Top