پہنچ جائیں گی عام لوگوں تک بھی۔ ابھی خاصی مہنگی ہوں گی۔
شمشاد بھائی ، ایسی جدید کاروں کی پراڈکشن کیخلاف ہمیشہ سیاست دان شور مچاتے ہیں۔ کیونکہ پھر انکو صدیوں پرانے قوانین کی جھاڑ پونچھ کرنی ہوگی۔ نیز عوام کو ان نئی کاروں کی ڈرائونگ سکھانے کیلئے خاص کورسز کا اہتمام بھی کرنا ہوگا۔ ایسے میں انکی اپنی عیاشیوں کے بل کون دے گا؟ اس خوف سے ہر نئی چیز کی یہ سیاست دان مذمت کریں گے، جو انکے مفاد میںنہ ہو۔
آپ شاید جانتے ہوں گے کہ برقی کارز کئی سال قبل سے دنیا میں موجود ہیں جو کہ آلودگی سے پاک توانائی سے چلتی ہیں۔ خاص کر فلیٹ علاقوں میں انکی اچھی خاصی سیل ہو سکتی ہے۔ نیز ماحول کی آلودگی سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ اسکے باوجود ہر بار ان کاروں کی مخالفت کے باعث اس فیلڈ کی طرف کوئی رخ نہیںکرتا۔ نیز لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات از بر کر دی گئی ہے کہ بجلی سے چلنے والی کاریناکام ہیں، کیونکہ سیاست دان اپنی ’’تیل‘‘ کی مارکیٹ کو ڈوبتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ اسی لئے میں نے پہلے ایک پوسٹ میںذکر کیا تھا کہ سائنس کا ابتک یا تو منفی استعمال ہوا، یا منافع بخش۔ انسانیت یا ماحول کیلئے سائنس نے کیا کیا ہے؟