چھوٹاغالبؔ
لائبریرین
السلام علیکم
غالبؔ ایکسپریس میں ایک بار پھر خوش آمدید
آج کے ہمارے اس سفر کی منزل مقصود پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں واقع سلطان العارفین حضرت سلطان باہورحمتہ اللہ علیہ کا مزار ہے
سفر کا کرایہ حسبِ سابق دعاؤں کی صورت وصول کیا جائے گا
دوران سفر سواری اپنے سامان کی حفاظت خود کرے
اے تن میرا چشماں ہووے، تے میں مرشد ویکھ نہ رجاں ہو
لُوں ، لُوں دے منڈھ لکھ لکھ چشماں ، اک کھولاں اک کجاں ہو
اتنا ڈٹھیاں مینوں صبر نہ آوے ، تے میں ہور کدے ول بھجاں ہو
مرشد دا دیدار ہے باہوؔؒ ، میوں لکھ کروڑاں حجاں ہو
میرا یہ جسم آنکھیں ہوجائے۔ اور مرشد کو دیکھتے دیکھتے میرا دل نہ بھرے
جسم کے ہر ایک بال میں لاکھوں آنکھیں ہوں، ایک کھولوں اور ایک بند کروں
اتنا دیکھ کے بھی مجھ سے صبر نہ ہو۔ تو میں کسی اور کی طرف کیا بھاگوں
مرشد کا دیدار باہوؔؒ ، میرے لیے لاکھوں کروڑوں حج کے برابر درجہ رکھتا ہے