نوٹ:ایک صاحب نے ترجمہ کرنے کے لئے دیا تھا ان کا کام تو ہو گیا ۔میں نے سوچا یہ محفل میں شیر کر دیا جائے ۔سو بقیہ کام محفلین کے لئے اس امید کے ساتھ کے دعوت ہمیں بھی ملے گی۔:warzish:
Recipe: Murgh Hari Mirch
Method:
1.Heat ¼ cup oil in the pan. Add ½ tsp of garlic and ginger paste. Fry till its brown
2.Add ½ kg Chicken pieces and fry in low heat. Cook for 15 mins and keep aside.
3.Heat ¼ cup oil in another pan and add 2 medium chopped onions. Stir fry till its brown.
4.In a bowl beat ½ ltr hung curd smoothly and add pinch of sugar, pinch of garam masala powder and saffron.
5.Then add the fried chicken in the pan and sprinkle water.
6.Add 6 to 7 slit Green Chillies.
7.Just before serving fold in hung curd batter in the chicken. Mix it well.
8.Garnish with dry fruits, green chillies and chopped Coriander leaves.
9.Serve hot.
Recipe: Laapsi
Method:
1.Heat 1 cup ghee in the pan
2. Add 1 tbsp fennel seeds (sauf) and 1 cup mota Dalia and fry till brown.
3.Add 3 cups of water and ½ cup chopped coconut and wait till water simmers for 15 mins. Till the water dries.
4. Add 1 cup of sugar and stir till sugar mixes well.
5.Serve hot.
ترجمہ
طریقہ: مرغ ہری مرچ
وقت :20 سے 25 منٹ
اولا چکن کو ٹکڑے ٹکڑے کر لیں ،اسے صاف کریں اور ایک طرف رکھ لیں ۔
1÷فرائی پین میں تیل گرم کریں ،آدھا چمچہ کھانے کا لہسن اور آدھا چمچہ ادرک کا پیسٹ لیں اور اس کو اس وقت تک بھونیں کہ وہ بھورا یا ہلکا لال ہو جائے ۔
2÷½چکن بوٹی بنایا ہوا ،حسب ضرورت نمک ملانے کے بعد ڈھنگ سے فرائی کریں ۔
3÷ جب تک چکن فرائی ہو رہا ہو تو آپ ایک کلو دہی میں حسب ذائقہ نمک، گرم مصالحہ پسہ ہوا، تازہ کٹا ہوا دھنیا اور پانی میں بھگویا ہوا کسار/زعفران ڈال دیں اور اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔(ایک کل دہی کو اگر کپڑے میں لپیٹ کر اس کا پانی خشک کریں تو وہ آدھا کلو رہ جاتا ہے)
4÷ ایک دوسرے برتن میں تیل دوبارہ گرم کریں اور پھر درمیانی سائز کے کٹے ہوئے پیاز اس میں ڈالیں اور اس لو اچھی طرح سے بھون لیں یہاں تک کہ وہ لال ہو جائے ۔
5÷ اب اس میں فرائی کیا ہوا چکن ڈالیں ،ساتھ میں 6 سے 7 عدد ہری مرچ اور ان سب کو اچھی طرح تل لیں اور پھر اوپر سے ہلکا پانی کا چھڑ کاو کریں ۔
6÷اس میں پھینٹا ہوا دہی ڈال دیں۔
7÷ تازہ پھل ،ڈارائی فروٹ (خشک میوہ جات ) اور کٹی ہوئی تازہ دھنیا کی پتی شامل کریں ۔
8-÷گرما گرم پیش کریں۔
لاپسی بنانے کا طریقہ
1÷ خالص گھی کو فرائی پین میں گرم کریں ۔
2÷ اب سونف اس میں ڈالیں ساتھ میں ایک کپ موٹا دلیا اور دونوں کو لال ہونے تک فرائی کریں ۔
3÷ اس کے بعد تقریبا تین کپ پانی ڈالیں اور ساتھ میں آدھا کپ خشک ناریل اب پانی کے رنگ بدلنے کا انتطار کریں
4÷ جب پانی خشک ہو جائے اس کے بعد آخر میں ایک کپ شکر ڈالئے اور اس کو اچھی طرح ملائیے ۔
5÷ اب گرما گرم پیش کریں۔

نوٹ:بہن ماہا عطا کا پوسٹ لگن گوشت دیکھا تو یاد آیا کافی عرصہ گذرا اسی قسم کے ایک ریسیپی کا ترجمہ کرنے کے لئے ایک صاحب نے مجھے دیا تھا ۔تلاش کیا تو مل بھی گیا ۔سوچا ان کا کام تو ہو گیا خیال آیا کیوں نا محفل میں شیر کر دیا جائے ۔سو یہی سوچ کر اسے ہم محفلین کی نذر کئے دیتے ہیں لیکن ہاں اگر تجربہ کریں تو دعوت ہمیں بھی دیجئے گا ۔​
 
Top