مرکزی رویت کمیٹی شہادتوں سے زیادہ پیش گوئیوں پر یقین رکھتی ہے۔ مفتی شہاب الدین

dxbgraphics

محفلین
story1.gif
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں سائنس ہزار سال بعد کے چاند نظر آنے کے متعلق بھی پیشین گوئی کر سکتی ہے اور وہ سو فیصد درست ہوتی ہے۔
 
کل میں ڈاکٹر طاہر القادری کو یہ کہتے ہوئے سن رہا تھا کہ چاند کا فیصلہ کرنے کیلئے ضروری نہیں کہ اسے آنکھوں سے دیکھا جائے، حدیث میں جو لفظ روئیت کا استعمال ہوا ہے اس سے مراد چاند کی موجودگی کا علم ہے، صرف آنکھوں سے دیکھنے کو ہی روئیت نہیں کہتے۔ انہوں نے اپنے اس دعوے کی دلیل میں سورہ فیل کی یہ آیت پیش کی :
الم تر کیف فعل ربک باصحاب الفیل ( کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپکے رب نے اصحاب الفیل کے ساتھ کی کیا؟)
انکا استدلال یہ تھا کہ اصحاب الفیل کا واقعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے پہلے پیش آیا۔۔۔آپ نے اسے دیکھا نہیں تھا لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ نے آپکو اسکا یقینی علم عطا فرمادیا ، لہذا یہاں دیکھنے کا لفظ یعنی رویت استعمال کیا گیا ہے۔ ۔ ۔چنانچہ مصدقہ علوم پر اعتماد کرتے ہوئے چاند کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے اور کافی زیادہ مسلم ملکوں میں ایسا ہی کیا جاتا ہے۔ اس میں ایکوریسی بھی زیادہ ہے اور اختلاف کا بھی قلع قمع ہوجاتا ہے لیکن پوپلزئی کو یہ سمجھان مشکل ہے کیونکہ۔ ۔ ۔۔ ۔ آپ جانتے ہی ہیں;)
 
دوست

محفلین
مجھے بس یہ سمجھ نہیں آتی کہ پورے پاکستان میں چاند نظر نہیں آتا اور سرحد میں نظر آجاتا ہے۔ اور ایسا پچھلی کئی دہائیوں سے ہوتا آرہا ہے۔ مولانا عبدالستار نیازی تک اسی بات کا رونا روتے رہے ہیں۔ موصوف ایوب دور کے اریب قریب رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین رہے ہیں۔
ویسے کیا یہ ممکن تھا کہ وزیرستان اور سرحد میں چاند نظر آجاتا اور کراچی، سندھ، لاہور، کوئٹہ میں نہ آتا۔ میری مراد چاند نظر آنے کی پیشن گوئیوں سے ہے۔
 
arifkarim

معطل

سیٹلائٹ کے مطابق تو چاند ہمہ وقت زمین کے گرد موجود ہے تو کیا عید کبھی بھی ہو سکتی ہے؟ :)
جی نہیں بلکہ جب فلکیاتی طور پر سائنسی آلات کی مدد سے “نظر“ آجائے تو سمجھ لیں کہ کل عید ہوگی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
کسی زمانے میں میرے پاس ایک اطلاقیہ تھا جسے کمپیوٹر پر انسٹال کرنے کے بعد چاند نظر آنے کی تاریخ کے بارے میں ہر شہر کے مطابق بتا دیا کرتا تھا۔
 
سیٹلائٹ کے مطابق تو چاند ہمہ وقت زمین کے گرد موجود ہے تو کیا عید کبھی بھی ہو سکتی ہے؟ :)
جی نہیں بلکہ جب فلکیاتی طور پر سائنسی آلات کی مدد سے “نظر“ آجائے تو سمجھ لیں کہ کل عید ہوگی۔
آپ میری پوسٹ دو تین دفعہ پڑھیں میں نے یہ تو نہیں کہا، خدا جانے ایسے انوکھے نتیجے آپ کہاں سے نکال لیتے ہیں:)
 
ماسٹر

محفلین
مجھے بس یہ سمجھ نہیں آتی کہ پورے پاکستان میں چاند نظر نہیں آتا اور سرحد میں نظر آجاتا ہے۔ اور ایسا پچھلی کئی دہائیوں سے ہوتا آرہا ہے۔ مولانا عبدالستار نیازی تک اسی بات کا رونا روتے رہے ہیں۔ موصوف ایوب دور کے اریب قریب رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین رہے ہیں۔
ویسے کیا یہ ممکن تھا کہ وزیرستان اور سرحد میں چاند نظر آجاتا اور کراچی، سندھ، لاہور، کوئٹہ میں نہ آتا۔ میری مراد چاند نظر آنے کی پیشن گوئیوں سے ہے۔

میرے خیال میں تو ضروری نہیں کہ پاکستان جیسے بڑے ملک میں ہمیشہ ہر جگہ ایک ہی دن چاند نظر آسکے !
اور اس طرح تمام علاقوں میں ایک ہی دن عید بھی ضروری نہیں ہے !
 
دوست

محفلین
ماسٹر صاحب کوئی قاعدہ قانون بھی تو ہونا چاہیے۔ کوئی اتھارٹی، کوئی نظام تو ہونا چاہیے۔ اگر آپ اسے اسلامی ملک سمجھتے ہیں تو۔ ورنہ یہی کچھ امریکہ میں بھی ہوتا ہے جہاں ایک گھر عید منارہا ہوتا ہے اور دوسرا روزے سے ہوتا ہے۔یہاں بھی دریا کے اس پار روزہ ہوتا ہے اور اُس پار عید۔ اور ہر بار ایسے ہی ہوتا ہے کہ اُس طرف عید پہلے ہوجاتی ہے۔ کونسی گیدڑ سنگھی ہے وہاں جو چاند نظر آجاتا ہے۔ کراچی سعودی عرب کےزیادہ قریب ہے نہ کہ افغانستان کی سرحد کے پاس قبائلی علاقے۔ لیکن کراچی میں چاند نظر نہیں آتا اور وہاں آجاتا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
ویسے مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان ، سعودی عرب کی نسبت مشرق میں ہے تو پھر سعودی عرب میں پہلے چاند کیسے نظر آجاتا ہے؟ اگر کوئی سائنسی حوالے سے یہ بات سمجھا سکے تو مہربانی ہو گی۔
 
یہاں کافی معلومات مل جائیں گی:
http://en.wikipedia.org/wiki/Orbit_of_the_Moon
 
Top