مریخ پر کیوریوسٹی کے متعلق ایک سوال

محمدظہیر

محفلین
مریخ کے متعلق ایک دھاگہ دیکھتے ہوئے میرے ذہن میں سوال آیاہے، کیوریوسٹی مشین جسے ناسا نے مریخ پر بھیجا ہے وہ کس انرجی یا فورس سے چلتی ہے؟
 
محمدظہیر

محفلین
شکریہ۔ ربط پر کلک کرنے پر Received a malformed request ایرر بتا رہا ہے۔ اس کے متعلق اردو میں جان کاری مل جائے تو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ۔ ربط پر کلک کرنے پر Received a malformed request ایرر بتا رہا ہے۔ اس کے متعلق اردو میں جان کاری مل جائے تو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
یہ لیجیے ربط۔۔۔ پہلے بھی یہی دیا تھا لیکن نجانے کیوں فورم نے اسے خود بخود حذف کر دیا
http://mars.jpl.nasa.gov/mars2020/files/mep/MMRTG_FactSheet_update_10-2-13.pdf
اردو میں اتنا ہی لکھ سکتا ہوں کہ کیوروسٹی روور ایٹمی توانائی سے چلتا ہے۔سائنسی تفصیلات کا اردو ترجمہ کرنا ایک وقت طلب کام ہے۔
 
دوست

محفلین
تابکاری سے حرارت پیدا ہوتی ہے اور اس سے بجلی بنتی ہے۔ تابکار عنصر کا نام یاد نہیں آ رہا۔
 
arifkarim

معطل
پانی؟
وہاں کیورسٹی میں پانی کا ذخیرہ ہے کیا؟
نہیں:
RTG.gif

Cutdrawing_of_an_GPHS-RTG.jpg
 
دوست

محفلین
مظہر کلیم کی عمران سیریز میں اٹامک بیٹری کا تصور ملتا ہے جس سے براہِ راست بجلی بنا کرتی تھی۔ اس نے یہ تصور ناسا کے اس بجلی پیدا کرنے سے طریقے سے لیا ہو گا۔
 
محمدظہیر

محفلین
اردو میں اتنا ہی لکھ سکتا ہوں کہ کیوروسٹی روور ایٹمی توانائی سے چلتا ہے۔سائنسی تفصیلات کا اردو ترجمہ کرنا ایک وقت طلب کام ہے۔
جی، ریڈیو آئسوٹوپ تھرمو الیکڑک جنریٹر جیسے سائنسی اصطلاحات کے اردو ترجمے ہوئے ہیں؟
 
محمدظہیر

محفلین
آرٹیکل میں آسان زبان میں سمجھایا ہے۔ ان کے مطابق پہلے جن مشینوں کو خلا میں بھیجا گیا تھا وہ سولار پینل سے چلتے تھے۔ چونکہ مریخ پر دھوپ کم پہنچتی ہے اور سولار پینل پر دھول پڑتی رہتی ہے جس سے سورج کی شعاعوں کا اثر کم ہوتا ہے اس لیے دوسری تکنیک استعمال میں لائی گئی ہے۔
 
Top