مریکانہ سٹیڈیم: پیلے سے 2014 عالمی کپ تک

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے میریکانہ سٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح برازیل فٹ بال ٹیم کے سابق فارورڈز رونالڈو اور پپیتو کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہو گا۔ اس سٹیڈیم پر پچھلے دو سال سے کام کیا جا رہا تھا۔

130426172729_1_maracana_afp.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
اس سٹیڈیم کا افتتاح پہلے دسمبر 2012 میں ہونا تھا لیکن اس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس سٹیڈیم میں فٹ بال کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

130426172733_3_maracana_afp.jpg
 
اس سٹیڈیم کی دوبارہ بحالی کا کام متنازع رہا ہے۔ سینکڑوں افراد نے اس سٹیڈیم کو نجکاری کے لیے پیش کرنے کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔ لوگوں نے اس کے اطراف میں عجائب گھر اور دیگر عمارتیں ہٹانے کی مخالفت کی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کو وسعت دینے کے لیے ان عمارتوں کو منہدم کرنا ضروری ہے۔

130426172735_4_maracana_reuters.jpg
 
مارچ میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔ میریکانہ قبیلے کا موقف تھا کہ وہ عالمی فٹ بال کپ کے لیے آنے والے سیاحوں کو قبیلے کے رہن سہن دکھانا چاہتے ہیں اس لیے عمارتیں منہدم نہ کی جائیں۔

130426172737_5_maracana_reuters.jpg
 
ریو ڈی جنیرو حکومت کا کہنا ہے ’یہ صحیح ہے کہ کام مکمل کرنے میں تاخیر ہوئی۔ ایک تو اس لیے کہ ستّر سال پرانے سٹیڈیم کو دوبارہ بحال کیا جا رہا تھا اور پھر ہمیں ہڑتالوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اب سٹیڈیم کا چوبیس مئی کو باقاعدہ طور پر فیفا کے حوالے کردیا جائے گا۔‘

130426172739_6_maracana_afp.jpg
 
اس سٹیڈیم میں بہت اہم میچز ہوئے ہیں جیسے کہ 1950 فٹبال کپ کا فائنل جس میں یوروگوئے نے برازیل کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

130426172743_8_maracana_ap.jpg
 
اس سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد آ سکتی ہے۔ اسی لیے یہاں پر کھیلوں کے علاوہ بھی بڑے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں۔ ٹینا ٹرنر اور پال میکارٹنی نے اسی سٹیڈیم میں عالمی ریکارڈ قائم کیے تھے۔ میکارٹنی نے اپریل 1990 میں ایک لاکھ پچھتر ہزار کے مجمعے کے سامنے کنسرٹ کیا تھا۔

130426172748_10_maracana_ap.jpg
 
سنہ 1992 میں سٹیڈیم کا اوپر والا حصہ گر گیا جس کے باعث تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ اس حادثے کے بعد اس سٹیڈیم میں اب صرف 76935 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ تاہم اس کے باوجود یہ برازیل کا سب سے بڑا فٹ بال سٹیڈیم ہے۔

130426172852_12_maracana_afp.jpg
 
فیفا کا کہنا ہے ’یہ سٹیڈیم عالمی کپ کے دوران ایک بار پھر اہم ترین میچوں کا مسکن بنے گا۔ اسی سٹیڈیم میں تیرہ جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔‘

130426172854_13_maracana_afp.jpg
 
Top