مریکی صدر بارک اوباما



امریکی صدر بارک اوباما دو ہفتے کی چھٹیاں گزارنے میسی چوسٹس جا رہے ہیں۔ اے بی سی نیوز نے چھ کتابوں کی فہرست حاصل کی ہے جو صدر اوباما ان چھٹیوں کے دوران پڑیں گے۔ امریکی صدر پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کے بارے میں رون چرنو کی لکھی ہوئی کتاب ”واشنگٹن۔اے لائف بائی رون چرنو“، امریکہ کی نسلی تاریخ کے بارے میں نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر ٹانہیسی کوٹس کی لکھی ہوئی ”بیٹوین دی ورلڈ اینڈ می“، انتھونی ڈوئر کا لکھا ہوا ناول ” آل دی لائٹ وئی کین ناٹ سی“، فیلڈ رپورٹنگ پر مبنی ایلزبتھ کولبرٹ کی ”دی سکستھ ایکسٹنشن“، جھوپما لہاری کا ناول ”دی لولینڈ“، جیمر سالٹر کا ناول ”آل دیٹ از“ پڑھیں گے۔

- See more at: http://www.dannka.com/aham-treen/32161#sthash.ZhWOyzB4.dpuf
 

عثمان

محفلین
جب دنیا کا ایک انتہائی مصروف ترین شخص بھی مطالعہ کے لیے وقت نکال سکتا ہے تو پھر باقیوں کے پاس تو کوئی عذر نہیں ہونا چاہیے۔ :)
 
کتب بینی یقیناً اچھی بات ہے لیکن میں سمجھ نہیں سکا کہ اس بات کی ایسی تشہیر کی کیا ضرورت پیش آئی؟
کیا دوسروں کو بھی پڑھ کر سنائیں گے ؟
 

عثمان

محفلین
لیکن جس مقام پر اوباما ہیں یعنی صدر امریکہ ہیں ، ان کے اکثر مشاغل کی تشہیر خفیہ یا ظاہر خاص مقاصد کے تحت کی جاتی ہے :)
وائٹ ہاؤس اکثر امریکی صدر کی مصرفیات کے بارے میں بیان جاری کرتا رہتا ہے۔ یہ کوئی ایسی تعجب خیز بات نہیں۔ خفیہ معاملات کی تشہیر کیونکر کی جائے گی؟
 
Top