مری نظر سے ترا انتظار اترے گا

احسن مرزا

محفلین
السلام و علیکم!

طویل عرصہ بعد محفل میں حاضری لگانے کا موقع میسر آیا ہے، تو ایک ادنی کوشش ہماری جانب سے بھی حاضر ہے۔

مری نظر سے ترا انتظار اترے گا
کبھی تو تیری وفا کا غبار اترے گا
جنوں جو مجھ پہ مسلط ہے بحر ِ الفت کا
بھنور میں یا تو سمندر کے پار اترے گا
میں بے یقین کھڑا تھاکہا محبت نے
دعا کو ہاتھ اٹھا، اعتبار اترے گا
محبتوں کا جو پہرا کبھی اٹھا دل سے
تو اس کے بعد غموں کا حصار اترے گا
وہ شخص جسمیں تغیر ہے موسموں جیسا
کبھی تو مجھ پہ وہ بن کر بہار اترے گا
یہ کہہ رہا ہے سمندر وفا کا احسن سے
ابھر نہ پائے گا جو ایک بار اترے گا
 

احسن مرزا

محفلین
سبحان اللہ۔ بہت داد۔

واہ ۔ کیا ندرتِ خیال ہے۔ بہت داد قبول فرمائیے جناب

بہت خوب کاوش۔۔ داد قبول فرمائیں۔




آپ احباب کی جانب سے ہمت افزائی پر تہہِ دل سے ممنون ہوں۔ شاد، آباد رہئے!
 
بهت خوب پڑھ كر استاد ساغر صديقي الله انهيں جنت ميں بهترين مقام عطاء كرے كي ايك غزل ياد آي اسكا ايك شعر هے
دل و نظر کو عطا ہوں گی مستیاں ساغر

یہ بزم ساقی یہ بادہ یہ جام بدلے گا
 

احسن مرزا

محفلین
بهت خوب پڑھ كر استاد ساغر صديقي الله انهيں جنت ميں بهترين مقام عطاء كرے كي ايك غزل ياد آي اسكا ايك شعر هے
دل و نظر کو عطا ہوں گی مستیاں ساغر

یہ بزم ساقی یہ بادہ یہ جام بدلے گا


بہت خوب غزل کہی ہے احسن مرزا صاحب!
بہت سی داد قبول کیجئے۔ :)


آپ احباب کی جانب سے بھی حوصلہ افزائی پر تہہِ دل سے شکر گزار ہوں۔ شاد، آباد رہئے!
 
Top