:::مری:::

تعبیر

محفلین

پاکستان کے سبھی پرفضا مقامات میں مری خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں گرمیوں میں سیاحوں کی کافی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ یہاں پر مال روڈ کافی اہمیت کا حامل ہے جہاں ہر وقت اتنے لوگ جمع رہتے ہیں کہ چلنے کی بھی جگہ نہیں رہتی۔ مال روڈ پر اکثر آپ کو نئے شادی شدہ جوڑے بھی ہاتھ میں ہاتھ ڈالے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ نتھیاگلی میں آپ کو بہت سارے بندروں کو بھی قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
خوبصورت راستے اور مناظر کے ساتھ ساتھ یہاں چیئر لفٹ کی سیر کا بھی موقع ملتا ہے۔

تو لیجیے آج ہم مری کی سیر کرتے ہیں

2_DSCN5428_1.jpg

2_DSCN5504_1.jpg

2_DSCN5606_1.jpg

2_DSCN5607_1.jpg

2_DSCN5606_1.jpg

2_DSCN5608_1.jpg

2_DSCN5609_1.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ تعبیر۔ بہت ہی خوبصورت تصاویر ہیں۔ اور یہ علاقہ تو ویسے بھی بہت ہی خوبصورت ہے۔ ایسے ہی تو اسے " ملکہ کوہسار " نہیں کہتے۔ لگتی بھی کوہساروں کی ملکہ ہی ہے۔
 
تیلے شاہ

محفلین
ہم بھی گئے تھے مری شادی کے بعد مجھے مری کوئی خاص پسند نہیں ہے مگر جانا پڑا کے
ہماری بیگم صاحبہ کی پہنچ صرف مری تک تھی اس سے زیادہ اونچائی سے وہ ڈرتی تھیں۔
مگر ہم نے ہاتھ میں ہاتھ نہیں ڈالا تھا۔۔۔۔:)
 
ف۔قدوسی

محفلین
یہ تصویریں میں نے دیکھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس وقت جب تعبیر نے پوسٹ کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر اس وقت میں محفل رکن نہیں تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے تبصرہ نہیں کیا پر اب کہہ دیتی ہوں کہ بہت ہی زبردست تصویریں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب تعبیر جی ۔۔۔
 
ہاہاہا

حیرت ہے اس دن کوئی جھڑپ تو نہیں ہو گئی تھی بیگم کے ساتھ :nailbiting:
 
تعبیر

محفلین
یہ تصویریں میں نے دیکھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس وقت جب تعبیر نے پوسٹ کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر اس وقت میں محفل رکن نہیں تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے تبصرہ نہیں کیا پر اب کہہ دیتی ہوں کہ بہت ہی زبردست تصویریں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب تعبیر جی ۔۔۔

رکن نہیں تھیں :eek: :eek: :eek:
جبکہ آپ نے تو 2006 میں محفل جوائن کی تھی نا
 
Top