مرے دل میں عشقِ رسول ہو۔ ۔ ۔ نعت

مرے دل میں عشقِ رسول ہو ، مجھے فکرِ سود و زیاں نہیں
غمِ مصطفٰی جو نہ ہو اگر،کسی غم سے مجھ کو اماں نہیں
مجھے خواہشوں میں لُبھا دیا، یہ نفَس ہے کتنی بُری بلا۔ ۔ ۔
کروں سامنا میں حضور کا؟ مرے دل میں تاب و تواں نہیں۔ ۔ ۔
یہ قسم کہ سر نہ اٹھاؤں گا،یہ بھرم کہ لب نہ ہلاؤں گا۔ ۔ ۔ ۔
یہ یقیں کہ سب یہیں پاؤں گا، کوئی بات ان سے نہاں نہیں
مرے دل نظر میں سمائیے، مجھے آپ اپنا بنائیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کہ سوائے آپکے یا نبی، کوئی اور جانِ جہاں نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہ بشیر ہیں، وہ نذیر ہیں ، وہ سراج ہیں وہ منیر ہیں۔ ۔ ۔ ۔
یہ کہا ہے ربِّ قدیر نے، یہ ہمارا طرزِ بیاں نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہ حبیبِ ربّ العالمیں، وہ ہیں رحمۃ للعالمیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہی زندگی کی ہیں روشنی، وہ نہیں تو بزمِ جہاں نہیں
رہِ مصطفٰی ہے رہِ خدا، وہ ملیں تو سمجھو خدا ملا۔ ۔ ۔ ۔
میں ہوں طالبِ درِ مصطفٰی، میں اسیرِ کوئے بُتاں نہیں۔ ۔ ۔​
 

آبی ٹوکول

محفلین
جذاک اللہ بھائی بہت خوب
یہ قسم کہ سر نہ اٹھاؤں گا،یہ بھرم کہ لب نہ ہلاؤں گا۔ ۔ ۔ ۔
یہ یقیں کہ سب یہیں پاؤں گا، کوئی بات ان سے نہاں نہیں
مرے دل نظر میں سمائیے، مجھے آپ اپنا بنائیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کہ سوائے آپکے یا نبی، کوئی اور جانِ جہاں نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہ بشیر ہیں، وہ نظیر ہیں ، وہ سراج ہیں وہ منیر ہیں۔ ۔ ۔ ۔
یہ کہا ہے ربِّ قدیر نے، یہ ہمارا طرزِ بیاں نہیں۔

یہاں لفظ نظیر ہے یا نذیر ؟؟؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
بہت اچھی نعت ہے غزنوی، بس ذرا
وہ حبیبِ ربّ العالمیں، وہ ہیں رحمۃ للعالمیں
بحر سے خارج ہے۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
یہاں نفَس ( سانس) باندھا گیا ہے یا نفس ۔۔۔۔۔۔۔ (روح جان) اگر نفس باندھا گیا ہے تو مفہوم واضح ہوتا ہے
لیکن اگر نفَس باندھا گیا ہے تو ۔ مجھے سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے ۔
 
Top