ارشد چوہدری
محفلین
الف عین
محمد عبدالرؤوف
سید عاطف علی
عظیم
محمّد احسن سمیع :راحل:
---------------
مرے دل کو روشن تُو کر دے خدایا
تمنّا یہ لے کر ترے در پہ آیا
--------
ترا شکر کرتا رہوں گا ہمیشہ
مجھے تُو نے جو انساں بنایا
-----------
غضب پر ترے تیری رحمت ہے غالب
یہ فرمان تیرا نبی نے بتایا
------
خطاؤں پہ اپنی میں نادم ہوں یا رب
ترے در پہ آ کر ہے سر کو جھکایا
-----------
یہی فضل تیرا خدایا نہیں کم
نبی کا مجھے امّتی ہے بنایا
-----------
ترے گھر کو دیکھوں میں مرنے سے پہلے
یہی میرے دل میں ہے سودا سمایا
-----------
مری زندگی میں سکوں کی کمی تھی
ترا ذکر کر کے سکوں دل نے پایا
----------
ندامت کے آنسو ہیں آنکھوں میں میری
گناہوں نے میرے مجھے یوں رلایا
-------
تُو ارشد کو اپنا ہی خادم بنا لے
سوالی وہ بن کر ترے در پہ آیا
------------
محمد عبدالرؤوف
سید عاطف علی
عظیم
محمّد احسن سمیع :راحل:
---------------
مرے دل کو روشن تُو کر دے خدایا
تمنّا یہ لے کر ترے در پہ آیا
--------
ترا شکر کرتا رہوں گا ہمیشہ
مجھے تُو نے جو انساں بنایا
-----------
غضب پر ترے تیری رحمت ہے غالب
یہ فرمان تیرا نبی نے بتایا
------
خطاؤں پہ اپنی میں نادم ہوں یا رب
ترے در پہ آ کر ہے سر کو جھکایا
-----------
یہی فضل تیرا خدایا نہیں کم
نبی کا مجھے امّتی ہے بنایا
-----------
ترے گھر کو دیکھوں میں مرنے سے پہلے
یہی میرے دل میں ہے سودا سمایا
-----------
مری زندگی میں سکوں کی کمی تھی
ترا ذکر کر کے سکوں دل نے پایا
----------
ندامت کے آنسو ہیں آنکھوں میں میری
گناہوں نے میرے مجھے یوں رلایا
-------
تُو ارشد کو اپنا ہی خادم بنا لے
سوالی وہ بن کر ترے در پہ آیا
------------