مرے لیکھ لکھنے والے، مجھے امتحاں کی بندش

نیلم

محفلین
کبھی اِس جہاں کی بندش کبھی لامکاں کی بندش
میں جہاں جہاں سے نکلا مجھے اُس جہاں کی بندش

میں زمانے گن رہا ہوں، میں فسانے چن رہا ہوں
مرے لیکھ لکھنے والے، مجھے امتحاں کی بندش

میں کہاں کہاں گرا ہوں، میں کہاں کہاں مرا ہوں
کہیں دوستوں کی عزّت کہیں رفتگاں کی بندش

مرا سلسلہ کہاں تک، مرا راستہ کہاں تک
مری سرحدوں کے مالک، کبھی کھول جاں کی بندش

مجھے بخش میرا چہرہ، مجھے بخش دے سراپا
میں کہانیوں کا باسی مجھے داستاں کی بندش
 
نایاب

لائبریرین
تجھے اُس جہاں کی بندش، مجھے اِس جہاں کی بندش
مرے آسمان والے ! مجھے خاکداں کی بندش

محترم خالد ملک ساحل کا بہت خوبصورت کلام ۔۔۔۔
 
الشفاء

لائبریرین
مرا سلسلہ کہاں تک، مرا راستہ کہاں تک
مری سرحدوں کے مالک، کبھی کھول جاں کی بندش

واہ۔ بہت عمدہ۔۔۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
مرا سلسلہ کہاں تک، مرا راستہ کہاں تک
مری سرحدوں کے مالک، کبھی کھول جاں کی بندش

۔۔۔۔لاجواب!!!
 
یونس

محفلین
میں کہاں کہاں گرا ہوں، میں کہاں کہاں مرا ہوں
کہیں دوستوں کی عزّت کہیں رفتگاں کی بندش

بہت خوب۔ بہت اعلیٰ شیئرنگ !
 
Top