مزاج کو اعتدال پر لانے کا عمدہ گر

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انسان کے ہر جذبے کے ساتھ ایک فعل وابستہ ہوتا ہے ،مثلا اگر وہ دکھی ہو تو روتا ہے،خوش ہو تو ہنستا ہے،غضے میں آئے تو چیختا ہے،
وہ محبت کرے تو پچکارتا ہے ،بوسا لیتا ہے،خوفزدہ ہو تو چلاتا ہے،بھاگتا ہے ،کامیاب ہو تو چھلانگیں لگاتا ہے،تالیاں پیٹتا ہے،خوش ہوتا ہے اور وہ بھوکا ہو تو ندیدے پن کا مظاہرہ کرتا ہے،بے صبری کا اظہار کرتا ہے۔
انسان اگر اس عمل کو الٹا کردے تو تھوڑی ہی دیر میں اس فعل سے وابستہ جذبہ اس میں پیدا ہوجائے گا
مثلا کوئی شخص بے حد پر سکون بیٹھا ہو وہ اٹھے اور اٹھ کر غصے اور ناراضگی کا اظہار کرنا شروع کردے،چیخنے چلانے لگے تو تھوڑی ہی دیر بعد اس شخص کو حقیقتا غصہ آجائے گا۔
اسی طرح اگر کوئی شخص غصے میں بھرا بیٹھا ہو لیکن وہ اوپری دل سے خوش مزاجی اور وضع داری سے کام لے،ہر ایک سے تپاک سے اٹھ کر ملے اور ناگوار سے ناگوار بات بھی ہنس کر برداشت کرے تو ذرا دیر بعد ہی خوش دلی اورخوش مزاجی اس کے غصے کی جگہ لے گی،
وہ حقیقتا خوش گوار اور ہلکا پھلکا ہو جائے گا۔
کیا ایسا ممکن ہے؟ اپنے تجربات بیان کیجئے
ولیم جیمز
 

زبیر مرزا

محفلین
ولیم جیمز سا ماہرنفسیات کہہ رہا تو کوشش کی جاسکتی ہے کہ انھوں نے اس سلسلے میں کافی کام کیا ہے
مشکل کام ہے مگر مشق اورکوشش کی جاسکتی ہے :)
 

نایاب

لائبریرین
فرمان الہی ہے کہ "اللہ اپنے بندے سے اس کے گمان مطابق سلوک کرتا ہے "
سو ہم جیسی کیفیت اپنے پر طاری کرنا چاہیں ۔ با آسانی طاری کر سکتے ہیں ۔
یہ کوئی اتنا مشکل نہیں ہے ۔
روپ بہروپ کی ہے یہ سب دنیا ۔
سب اپنا بہروپ نبھاتے ہیں ۔
اپنی کیفیت بدلنے کا سب سے بنیادی نکتہ " سوچ " ہے ۔
اس " سوچ " کو قائم اور مضبوط رکھا جائے تو غصے کی کیفیت بھی مزاح میں بدل جاتی ہے ۔
اور یہی " سوچ " اگر ساتھ نہ دے تو مزاح بھی غصے میں بدل جاتا ہے ۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنی کیفیت کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتے۔
غمگین ہوتے ہیں تو مزید دکھ دینے والی باتیں سوچتے ہیں۔
بہت سے لوگ غم کی حالت میں گانے بھی بہت دکھی سے سنتے ہیں۔
میرےخیال میں اپنی کیفیت کو اس سانچے میں ڈھالنا ابتدا میں خاصا مشکل لیکن پھر بلآخر بے حد آسان ہو جائے گا۔
اور اپنے مزاج پر قابو پانا بہت بڑی کامیابی ہےکیوں کہ بے شمار مسائل کا سامنا ہمیں اپنے مزاج کے بےقابو ہونے کی وجہ سے تو کرنا پڑتا ہے۔
مزاج عین اعتدال پر آجائے تو کیا ہی بات ہے!
 
Top