مزاحیہ شاعری ۔ پاسِ وفا کا مان ‘ ارے

پاسِ وفا کا مان ‘ ارے
گود میں ہے مہمان ارے

زلفیں بودے عنقا ہیں
عشق تھا یا طوفان ارے

میری ساس اور خونی توبہ
منہ میں ہو گا پان ارے

اپنی بیگم کو دیکھو
ساڑھی اور اک تھان ارے

ڈر جاتا ہے کتوں سے
نام دلاور خان ... ارے

بیگم ہو یا قسمت ہو
کھینچ رہی ہے کان ارے

” آن دی پیپر “ وہ کچھ ہیں
بول اٹھے جاپان ... ارے

نام سے دھوکہ مت کھانا
کنگلے ہیں سلطان ارے

سب سمجھے اسمارٹ مجھے
جب سے ہوا یرقان ارے


نویدظفرکیانی
 
Top