مزدوروں کے عالمی دن پر مظاہرے

یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن یومِ مئی منایا گیا۔کمبوڈیا میں ملبوسات تیار کرنے والے کارکنوں نے اجرت میں اضافے کے لیے مظاہرہ کیا۔ اس طرح کے مظاہرے دنیا بھر میں کیے گئے

130501093739_cambodia.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
یونان میں یومِ مزدور منانے اور ملک میں سخت کفایت شعاری کے نفاذ کے خلاف چوبیس گھنٹے کی عام ہڑتال شروع کی گئی جس میں ٹریڈ یونینز نے مظاہرین سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے

130501094439_greece_afp.jpg
 
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے ہیں، ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے میں آٹھ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے چار سو کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس عمارت میں ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹریاں بھی تھیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فیکٹری مالکان کو سزائے موت دی جائے۔ اس کےعلاوہ حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے کہ وہ کارکنوں کے تحفظ کے حوالے سے بہتر اقدامات کرے

130501093743_dhaka_reuters.jpg
 
روس میں کیمونسٹ پارٹی کے کارکنوں نے ماسکو میں یوم مزدور کے موقع پر روایتی جلوس میں سرخ جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔اس کے علاوہ حکمراں جماعت یونائٹیڈ رشیا کے حمایت یافتہ مظاہرے ہوئے

130501093753_russia_afp.jpg
 
انڈونیشیا میں ہی ہزاروں کارکنوں نے کم اجرت ملنے اور فلاحی فوائد حاصل نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوں میں یہ سب سے بڑا احتجاج تھا

130501093747_jakarta_getty.jpg
 
بندرگاہ پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ چونتیس روز سے جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ بہتر تنخواہیں اور کام کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے

130501093755_hong_kong_getty.jpg
 
نکاراگوا میں حمکراں جماعت سانڈانیسٹا کے حامیوں نے مناگوا میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں سے ایک نے کیوبا کا قومی پرچم اٹھا رکھا ہے جس پر انقلابی رہنما چی گویرا کی تصویر بھی ہے

130501093749_nicaragua_reuters.jpg
 
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یوم مزدور سے ایک دن پہلے کارکنوں نے مشعل بردار مظاہرہ کیا، مظاہرین کا مطالبہ کام کے لیے بہتر سازگار فراہم کیا جائے

130501093751_pakistan_reuters.jpg
 
Top