تعارف مزمل شیخ کا ہلکا سا تعارف ۔۔۔۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میں ایک ادنی سا بندہ ہوں۔۔:D۔۔پیشہ کے حساب سے تاجر ہوں
کمپیوٹر سے تھوڑا سا لگاؤ ہے۔۔۔۔۔سوچا کہ جو میں نے زندگی میں سیکھا ہے آپ تک پہنچا دوں۔۔۔۔۔;)
امید ہے کہ آپ غور کریں گے۔۔۔:)
جزاکم اللہ خیرا
 
نایاب

لائبریرین
محترم مزمل شیخ صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید ۔
میری بھی کچھ امانت محفوظ ہو گی آپ کے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میرے اک بہت محترم بزرگ شیخ مبارک صاحب کہا کرتے ہیں کہ " شیخ دیتا کم ہے لیتا زیادہ ہے "
 
محترم مزمل شیخ صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید ۔
میری بھی کچھ امانت محفوظ ہو گی آپ کے پاس ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
میرے اک بہت محترم بزرگ شیخ مبارک صاحب کہا کرتے ہیں کہ " شیخ دیتا کم ہے لیتا زیادہ ہے "
پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ہیں محترمہ۔۔۔۔:p
 
نایاب

لائبریرین
آپ اپنی انگلیاں برابر کر کے دکھاؤں۔۔کھانے میں نہیں۔۔۔ :p۔۔۔ ۔۔۔ دکھانے میں
میرے محترم بھائی شاید آپ چھری کانٹے چمچ استعمال کرتے ہیں ۔
ہم پینڈو تو ہاتھ سے کھاتے ہیں چاول ہو یا روٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ہمیشہ برابر ہی لگتی ہیں سب انگلیاں ۔
ویسے تو عرب میں مکمل " مٹھی " بنا کر کھاتے دیکھا ہے ۔ انگلیاں وہاں بھی برابر ہتھیلی سے مل جاتی ہیں ۔
کبھی نجوم و دست شناسی سے بہت دل چسپی تھی ۔ بہت دیکھے ہاتھ ۔ بہت دیکھی پیشانیاں ۔
آپ بھی دکھا دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
گل بانو

محفلین
میرے محترم بھائی شاید آپ چھری کانٹے چمچ استعمال کرتے ہیں ۔
ہم پینڈو تو ہاتھ سے کھاتے ہیں چاول ہو یا روٹی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اور ہمیشہ برابر ہی لگتی ہیں سب انگلیاں ۔
ویسے تو عرب میں مکمل " مٹھی " بنا کر کھاتے دیکھا ہے ۔ انگلیاں وہاں بھی برابر ہتھیلی سے مل جاتی ہیں ۔
کبھی نجوم و دست شناسی سے بہت دل چسپی تھی ۔ بہت دیکھے ہاتھ ۔ بہت دیکھی پیشانیاں ۔
آپ بھی دکھا دیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں
ہاتھ دکھانے کی فرمائش تو نہ کیجئے :)
 
یوسف-2

محفلین
وعلیکم السلام و رحمہ اللہ و برکاتہ
خوش آمدید شیخ صاحب!
امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور آپ کی موجودگی میں ہمارا وقت بھی اچھا گزرے گا۔
 
خوش آمدید جناب۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ۔خاص وہ کچھ جو ہم اب تک نہیں سیکھ پائے۔
ہمارا نام مزمل شیخ بسمل ہے، یوں تو ہم علم ڈھونڈتے ڈھونڈتے گزر بسر کر رہے ہیں اور اور گزر بسر میں اب تک سوائے وقت گزاری کے کچھ حاصل نہ ہوا۔ سیانے کہتے ہیں کہ انسان علم صرف ڈھونڈ ہی سکتا ہے، اسے پا نہیں سکتا۔ اسی کھوج میں علم کے کھوجی گزارا کرتے کرتے گزر ہی جاتے ہیں۔ اور ہاتھ دکھاتے، منہ بناتے یہی کہتے جاتے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ حاصل کیا وہ صرف سایہ تھا، حقیقت تک پہنچنے سے پہلے داعیٔ اجل کے مہمان ہو جاتے ہیں۔ ایسے موقعے پر مجھے صرف ایک شعر گنگنانے کو جی چاہتا ہے
؎
اثرِ منزلِ مقصود نہیں دنیا میں
راہ میں قافلۂ ریگ رواں ہے کہ جو تھا

خیر آپ کو محفل پر آنا بہت مبارک ہو جناب مزمل شیخ :)
 
Top