مزہ تو تب ہے جب باہر شام ڈھل رہی ہو اور آپ کے اندر سورج طلوع ہو رہا ہو!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اچانک وارد ہونے والی مشکلات اپنے اندر کچھ مخفی پیغامات لیئے ہوئے ہوتی ہیں۔۔۔ان مشکلات کو اگر عام انداز میں برتا جائے تو کچھ ہاتھ نہیں آتا۔۔۔۔
انہیں اگرخاص انداز میں کھنگالا جائے تو گوہرِ نایاب ہاتھ آتے ہیں۔۔
جب وہ گوہر ہاتھ آجائے تو کندن بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کوئی ایسا غم لاحق ہوجائے جس کا درماں نہ ہوسکے۔۔۔۔۔۔۔
دوا ڈھونڈے سے نہ ملے تو اسی غم کو درماں بنالیا جائے بلاخر وہ دوا بن جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
غم ایک بہت عجیب قوت ہے اگر اسے اپنی ڈھال بنا لیا جائے تو ہماری شخصیت میں ایسا نکھار پیدا کرتا ہے کہ ہم اندر باہر سے چمکنے لگتے ہیں۔۔!
اسی غم کو اگر ہم اپنے دل کا روگ بنا لیں تو دل کے اندر ایسا دلدل پیدا ہوتا ہے کہ ہماری پوری شخصیت کو نگل جاتا ہے ۔۔۔!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اپنے آپ کو تسلی دینے کا فن سیکھ لینے سے مسائل کا انبار جمع نہیں ہوتا
روز کا بوجھ روز چھٹ جاتا ہے
اور روز کا بوجھ روز اتار دینے سے روح کثیف نہیں ہوتی۔۔۔!
 

ماہی احمد

لائبریرین
اچھا ہو یا برا۔۔۔ وقت گزر جاتا ہے۔ سو اگر برا ہے تو صبر کر کے گزار لو کہ اچھا وقت آہی جائے گا۔۔۔ کبھی نہ کبھی۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اچھا ہو یا برا۔۔۔ وقت گزر جاتا ہے۔ سو اگر برا ہے تو صبر کر کے گزار لو کہ اچھا وقت آہی جائے گا۔۔۔ کبھی نہ کبھی۔
بالکل ٹھیک کہا ماہی! قانونِ فظرت ہی یہی ہے کہ خزاں کے بعد بہار۔۔۔اندھیروں کے بعد صبح ضرور روشن ہوتی ہے
 

ماہی احمد

لائبریرین
بالکل ٹھیک کہا ماہی! قانونِ فظرت ہی یہی ہے کہ خزاں کے بعد بہار۔۔۔اندھیروں کے بعد صبح ضرور روشن ہوتی ہے
ارے آپی ہمارے تو مالک نے کہہ دیا کہ میں نے یہ زندگی مشکل بھری بنا دی ہے۔۔۔ پھر کس سے شکوہ؟؟؟ :) بس اس کی جانب دیکھتے جاؤ، چلتے جاؤ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت ہی آسان۔۔۔
بس اس بات کا یقین ہو کہ جو ہوتا ہے ، اس نے ہونا ہی ہوتا ہے۔ اور تقدیر کے آگے زور نہیں۔
اس سے انسان کی ہمت بندھ جاتی ہے۔
مایوس ہو کر کبھی نہیں بیٹھنا چاہئیے، ہاں تھوڑا سستا نے کا حق بنتا ہے ہر دو صورت میں۔۔ اگر کوئی غم یا پریشانی ملے تو کچھ ٹائم خود کو یکجا کرنے میں ضرور لیجئے۔
اور اگر کوئی ناکامی ملے تو اتنا ٹائم ضرور لینا چاہئیے کہ اپنے لائحہ عمل پہ نظر ثانی کر کے اس کی کجیوں کو دور کیا جائے۔
منزل ہمیشہ دو قدم پر ہی ہوتی ہے، ہم لوگ اپنی جلد بازی میں غلط ٹریک پکڑ لیتے ہیں۔
اللہ پاک پر کامل بھروسہ اولین شرط ہے۔ ناکام ہو کر بھی سوچ مثبت رہتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کامیابی کی امید اور آس کو کبھی ختم نہ ہونے دیا جائے۔ جیسے ہر رات کے بعد صبح ہوتی ہے ویسے ہی بالآخر ناکامی کے بعد کامیابی بھی قدم چومتی ہے۔ مستقل مزاجی اولین شرط ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
کامیابی کی امید اور آس کو کبھی ختم نہ ہونے دیا جائے۔ جیسے ہر رات کے بعد صبح ہوتی ہے ویسے ہی بالآخر ناکامی کے بعد کامیابی بھی قدم چومتی ہے۔ مستقل مزاجی اولین شرط ہے۔
آپ فون پر میسر کیوں نہیں ہوتی؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ فون پر میسر کیوں نہیں ہوتی؟
جب محفل پہ ہوں تو فون پہنچ سے دور رکھا ہوتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہوئی ہو۔ اور جس ٹائم کال دیکھیں تو آپ کے ہاں رات بہت ہو چکی ہوتی ہے۔ کبھی واپس کال کریں تو آپ "میسر" نہیں ہوتیں۔ ہماری ننھی سی جان یہ ستم سہہ نہیں سکتی ۔ آپ ہی بتائیں کہ کریں تو کیا کریں۔
 
Top