عاطف بٹ جیسے مہربان نے مجھے ٹیک کیاتو کچے دھاگے سے بندھے چلےآنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا
کالم نگار نے سارا ملبہ "اکبر" پر پھینک دیا کاش وہ اور ان کے ممدوحہ مدرسہ کے طلبا یہ بھی جان لیتے قرون اولی میں ہی مسلمان اس قسم کی اختلافی باتوں میں الجچ چکے تھے اور ان کا اختلاف "اختلاف رحمت" نہ رہا تھا بلکہ "اختلاف زحمت" بن گیا تھا۔ جس کی وجہ سے امت مسلمہ انتشار اور افتراق کا شکار ہوئی اور پھر "فتنة الکبری" نے ایسا سر ابھارا کہ آج تک افراد امت باہم دست و گریباں ہیں۔ کاش کالم نگار اور مدرسہ معہد العلوم کے لوگ ان وجوہات اور سازشوں سے بھی آگاہ ہو جائیں جن کی وجہ سے مدینے سے سفر کرنے والی بالشت بھر کی حدیث کوفہ پہنچ کر دو گز لمبی ہو جایا کرتی تھی۔ کاش ہم ان سازشوں کا بھی ادراک کر لیں جنہوں نے "خلافت" کو "ملوکیت" میں بدل دیا۔ کاش ہم ان اسباب پر بھی غور کر لیں کہ ہجرت کے صرف ۶۱ برس بعد خاندان رسول کو کیوں نیست و نابود کرنے کی کوششیں کی گئیں، کاش ہمیں معلوم ہو جائے کہ خانہ کعبہ پر منجنیقوں سے حملہ کیوں کیا گیا تھا۔ اور مدینة النبی میں قتل عام، خواتین کی عصمت دری اور دہشت گردی کو کیوں روا رکھا گیا۔ کیا اس دور کے علمأ مصلحتوں کا شکار نہیں ہو گئے تھے۔ کیا آج کے علما بھی ان تمام اقدامات (جو تاریخ اسلام کے ورق پر بدنامی کے داغ ہیں) کا جواز نہیں پیش کر رہے اور ان تمام لوگوں کا دفاع نہیں کر رہے۔ کیا اس دور کے علما بکاؤ مال نہیں تھے جنگ صفین میں دونوں جوانب کے مشیر اور وزیر علما ہی تو تھے۔ جو حقو باطل کا امتیاز رکھنے کے باوجود اپنے اپنے مفادات کے لیے دونوں جوانب کو لڑانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر رہے تھے۔ انہی علما کا تسلسل چلتا رہا امویوں ، عباسیوں اور ان کے بعد میں آنے والے تمام ادوار میں علما نے خوب فائدے حاصل کیے اور بادشاہوں کو خوش کرنے کے لیے احادیث تک وضع کرتے رہے۔الا ماشأ اللہ کچھ لوگ ہر دور میں موجود رہے ہیں جو ہر حال میں حق کی ترجمانی کرتے رہے۔ لیکن ایسے علمأ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا اگر تاریخ اٹھا کر پڑھیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔ اسلام کے پہلے بادشاہ نے حضرت عدی بن حجر کو کس طرح قتل کرایا۔ انہی نے جب زیاد ابن ابیہ کو اپنا نسب فراہم کرنے کے لیے اپنے فوت شدہ باپ کے خلاف زیاد ابن ابیہ کی ماں سمیہ کے ساتھ زنا کی گواہی دلوائی اور زیاد کو اپنا بھائی تسلیم کیاتو حصرت ابوبکرہ نے کس طرح کلمہ حق بلند کیا۔ امام نسائی کو کلمہ حق بلند کرنے پر کس طرح زد و کوب کر کے ہلاک کیا گیا دیگر آئمہ کو کس طرح مصائب سے دوچار کیا گیا اور کیوں کیا گیا۔ کاش ہم سب کو اس کا ادراک ہو جائے
صدیوں سے علمأ کی مصلحت آمیزیوں کے باعث جو دین الہی وجود میں آیا اس کا الزام آپ کس کو دیں گے۔ کاش ہمارے علما کو اس بات کا ادراک ہو جائے۔
پس نوشت: میں نے دل پر ہاتھ رکھ کر یہ سب کچھ لکھ تو دیا لیکن اب دیکھیئے گا لوگ یہاں پر میرے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں اور میرے خلاف کتنے فتاوی جاری ہوتے ہیں