مستونگ میں زائرین کی بس پر حملہ، 18 افراد شہید - انا للہ و انا الیہ راجعون

کاشفی

محفلین
مستونگ میں زائرین کی بس پر حملہ، 18 افراد شہید
209251_77447950.jpg

مستونگ میں ڈرین گڑھ کے مقام پر زائرین کی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 18 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
مکمل خبر پڑھیں۔۔
 

ساجد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
طالبان اور کالعدم تنظیموں کے وکلاء اپنی فصاحت و بلاغت کے دو بول یہاں بھی عنایت فرمائیں ۔
 

حسینی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون

جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
لعنت ہو اس نظام پر، ان حکمرانوں پر، سیکیورٹی ایجنسیز پرَ، فوج کے سربراہان پر۔۔۔ جو روزانہ دسیوں بے گناہوں کی لاشیں اور خون دیکھنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہیں۔
اور چلے ہیں ان خونخوار دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے۔۔۔ یہ خوارج زمان صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ کے لیے یہ شرم کا مقام ہے کہ وہ اپنے ہی ملک میں اتنے فوجی جوانوں کی لاشیں اٹھائیں۔
کیوں ان کو اتنی چھوٹ دی ہوئی ہے؟؟ کیوں ان کا قلع قمع نہیں کیا جاتا؟ کیوں ان لعینوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا جاتا؟ کیا خون کا بدلہ خون قرآن کا قانون نہیں؟
اللہ اس ملک کی حالت پر رحم فرما دے۔۔ لوگ اب بہت مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔۔ اللہ کرے وہ وقت نہ آئے جب لوگ اس ملک کا نظام اپنے ہاتھوں میں لینا شروع کر دے۔
 

حسینی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون

ظلم جب حد سے گزرتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

لیکن معلوم نہیں یہاں تو بڑھتا ہی جا رہا ہے۔۔۔ یا اللہ ہمارا اب کوئی نہیں۔۔ ہم آپ سے شکایت کرتے ہیں۔۔ ان ظالموں کو اگر ہدایت کے قابل ہیں تو ہدایت فرما دے۔۔ اگر نہیں تو نابود فرما دے۔ ً آمین۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

نجانے کیا ہو رہا ہے میرے وطن میں، یا اللہ رحم،

کم از کم میں ایک بات میں کلیئر ہوں ، کہ کوئی شخص کیسا ہی کیوں نہ ہو، اسے بغیر سزا وار قرار دیے اگر قتل کر دیا جاتا ہے تو وہ شہید ہے۔ اس کے سارے گناہ قاتل کے ذمے اور وہ بری الزمہ۔
 
Top