حسان خان
لائبریرین
آذربائجانی دارالحکومت باکو کے شمال مغرب میں واقع گاؤں نوقدی میں انیسویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والی ایک منفرد جامع مسجد موجود ہے۔ چوبی فریموں سے ساختہ اور تراشیدہ لکڑیوں سے آراستہ یہ مسجد تاریخی قومی یادگار کے طور پر مندرج ہے۔ لیکن اپنے محفوظ درجے کے باوجود اس مسجد کی عمارت دن بدن مخدوش ہوتی جا رہی ہے اور تاحال انتظامیہ کی جانب سے احوال پرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ریڈیو فری یورپ کے آذربائجانی شعبے کے عکاس عباس آتیلائے آج اس مسجد کی سیر کرا رہے ہیں۔
منبع
مسجد کے باہر اینٹوں کا بنا مینار
تا حال عام نمازگزاروں کے استعمال میں رہنے والی اس تاریخی مسجد کی مخدوش حالت باہر سے مشاہدہ کی جا سکتی ہے۔
یہ مسجد ملک میں تاریخی یادگار کے طور پر مندرج ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے مخدوش حالت کے بارے میں ریاستی عہدے داروں کو مطلع کر دیا ہے لیکن ابھی تک اُن کی جانب سے کوئی ردِ عمل دیکھنے کو نہیں آیا۔
اس مسجد میں چوبی تختوں کی مدد سے ہونی والی آرائش اسے دیگر مساجد سے منفرد بناتی ہے۔
مسجد کی دوسری منزل کے کاملاً تختوں سے بنے ہونے کی وجہ سے یہاں کی حالت زیادہ مخدوش ہے۔ تختوں کے بیچ کی خلا دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
دوسری منزل سے مسجد کا عمومی منظر
مسجد کے ستون اور تختوں سے بنا گنبد
مرمت کی محتاج محراب
دوسری منزل سے باہر کے صحن اور مینار کا منظر
برف سے ڈھکا مسجد کا صحن
مسجد کے صحن میں موجود ۴۹۰ سالہ قدیم اور چالیس میٹر لمبا چنار کا درخت
مسجد کا مینار
مینار کے مطابق اس مسجد کی تعمیر ۱۳۱۶ ہجری میں ہوئی تھی۔
ختم شد!