محمد بلال اعظم
لائبریرین
مسلسل غزل کے لئے کون سی بحریں زیادہ استعمال ہوئی ہیں؟
میرے خیال میں کوئی قید نہیں۔ جو مرضی استعمال کر لیں۔ کیونکہ نوعیت تو غزل ہی ہے
زیادہ تر کونسی استعمال ہوئی ہے؟
بھیا. رباعی سمیت کسی بھی وزن میں کہہ لو. کوئی قید نہیں. بس وزن میں ہو. وزن سے خارج نہ ہو.
میر کی ہندی بحر پر ہاتھ صاف کرلو گھر والی بات ہے
زیادہ کے بارے میں مزمل شیخ بسمل صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔ پہلی بارش ابھی مجھ پر نہیں برسی اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتا
واہ بہت خوب، اس کتاب میں کل 24 غزلیں اور ساری ایک ہی زمین میں ہیں مگر زمین کونسی ہے یہ مجھے سمجھ ہیں آ رہی۔میں نے جب لکھنا سیکھا تھا
پہلے تیرا نام لکھا تھا
میں وہ اسم عظیم ہوں جس کو
جن و ملک نے سجدہ کیا تھا
میں وہ صبر صمیم ہوں جس نے
بار امانت سر پر لیا تھا
تو نے کیوں میرا ہاتھ نہ پکڑا
جب میں رستے سے بھٹکا تھا
پہلی بارش بھیجنے والے
میں تیرے درشن کا پیاسا تھا
(ناصر کاظمی)
واہ بہت خوب، اس کتاب میں کل 24 غزلیں اور ساری ایک ہی زمین میں ہیں مگر زمین کونسی ہے یہ مجھے سمجھ ہیں آ رہی۔
یہ پہلی غزل ہے۔
بھیا بحر وغیرہ کا تو ہمیں نہیں پتہ۔ بس یوں سمجھیے کہ 'فعلن' ہر مصرعے میں چار بار ہے۔
پھر یہ "متقارب مثمن اثلم" ہے جس میں فعلن(22) چار بار آتا ہے۔
یہ مثمن اثلم نہیں ہے )
فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع
اب سیدھا سا یہ اصول سمجھ لو کے کوئی بھی دو عدد فعلن کو فعل فعولن بنایا جا سکتا ہے.
یعنی:
فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فعلن فعلن فع
فعل فعولن فعل فعولن فعل فعولن فعلن فع
فعلن فعل فعولن فعل فعولن فعل فعولن فع
الغرض کوئی بھی دو فعلن ہٹا کر فعل فعولن کر لو.
ابھی کے لئے اتنا سمجھنا ہی بہتر ہے.
فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع
اب سیدھا سا یہ اصول سمجھ لو کے کوئی بھی دو عدد فعلن کو فعل فعولن بنایا جا سکتا ہے.
یعنی:
فعلن فعلن فعل فعولن فعلن فعلن فعلن فع
فعل فعولن فعل فعولن فعل فعولن فعلن فع
فعلن فعل فعولن فعل فعولن فعل فعولن فع
الغرض کوئی بھی دو فعلن ہٹا کر فعل فعولن کر لو.
ابھی کے لئے اتنا سمجھنا ہی بہتر ہے.
تو پھر کونسی ہے؟
متقارب مثمن اثرم مسکن.