بصد احترام عرض ہے کہ قرآن جس دن نازل ہوا، اسی دن اس پر اعراب ”موجود“ تھے۔
- قرآن ”زبانی“ نازل ہوا تھا، تحریری نہیں۔ اور نبی کریم صلکی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ادا ہونے والے ”زبانی قرآنی آیات“ میں بھی اعراب ”موجود“ تھے ۔ ”بغیر اعراب والے الفاظ“ کو کئی طرح سے پڑھا جاسکتا ہے۔
برادر محترم ، سلام اور بہت ہی شکریہ ۔
قرآن حکیم "معرب" نازل ہوا۔ یعنی ڈیٹیلڈ نازل ہوا۔ عربی جہاں ایک زبان کا نام ہے وہاں اس لفظ کے اپنے معانی ہیں معرب شدہ یعنی اعراب لگی ہوئی تفصیل۔ یوسف ثانی آپ کی بیان کی تصدیق میں دیکھئے یہ درج ذیل آیات۔
گو کہ مترجمین نے ترجمہ میں محض عربی زبان لکھا ہے ، لیکن سوچنے والی بات یہ ہے کہ ایک کتاب جو پہلے ہی عربی زبان میں ہے، اس کے بارے میں یہ بیان دینے کی ضروری نہیں کہا جائے کہ یہ عربی زبان میں ہے۔ اس کی نکتے کی وضاحت کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ ایک معرب، اعراب کے ساتھ، درست اور صحیح اور روشن اور واضح زبان میں ہے جس کا ہر لفظ اعراب کی مدد سے معرب کیا گیا ہے یعنی الفاظ کی درست تفصیل رکھتا ہے ۔ قرآن حکیم کو درست اعراب کے ساتھ ایسے ہی زبانی یاد کیا گیا اور یہ آج تک اانہی اعراب کے ساتھ ہی پڑھا جاتا ہے۔ ترجمے میں آسانی کے لئے درست ترجمانی کرنے والے الفاظ فراہم کئے ہیں۔ جہاں جہاں لفظ عربی استعمال کیا گیا ہے وہاں وہاں --- معرب شدہ ۔۔ یعنی اعراب شدہ ۔ سے ترجمانی کی ہے عربی جاننے والے دوستوں سے نظر ثانی کی درخواست ہے۔
46:12 وَمِن قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَى إِمَامًا وَرَحْمَةً وَهَذَا كِتَابٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِيًّا لِّيُنذِرَ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَبُشْرَى لِلْمُحْسِنِينَ
اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب ہے جو رہنما اور رحمت تھی او ریہ کتاب ہے جو اسے سچا کرتی ہے عربی زبان میں ظالموں کو ڈرانے کے لیے اور نیکوں کو خوشخبری دینے کے لیے
الفاظ کے معرب ہونے کی مزید مثالیں، کہ ہر لفظ درست طریقے سے معرب یا عربیاً ہے تاکہ سمجھ میں آسانی سے آئے۔
12:2 إِنَّا أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
بیشک ہم نے معرب شدہ قرآن اتارا کہ تم سمجھو
الفاظ کے معرب ہونے کی مزید مثالیں، کہ ہر لفظ درست طریقے سے معرب یا عربیاً ہے تاکہ سمجھ میں آسانی سے آئے۔
13:37 وَكَذَلِكَ أَنزَلْنَاهُ حُكْمًا عَرَبِيًّا وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللّهِ مِن وَلِيٍّ وَلاَ وَاقٍ
اور اسی طرح ہم نے یہ حکم معرب کرکے اتارا اور اگرتو ان کی خواہش کے مطابق چلے بعد اس علم کے جو تجھے پہنچ چکا ہے تیرا الله سے کوئی حمایتی اور بچانے والا نہ ہوگا
16:103 وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ لِّسَانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَهَ۔ذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ
اور بیشک ہم جانتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں، یہ تو کوئی آدمی سکھاتا ہے، جس کی طرف منسوب کرتے ہیں اس کی زبان عجمی ہے اور یہ روشن معرب شدہ زبان ہے
20:113 وَكَذَلِكَ أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا وَصَرَّفْنَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ أَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا
اور یونہی ہم نے معرب شدہ قرآن اتارا اور اس میں طرح طرح سے عذاب کے وعدے دیے کہ کہیں انہیں ڈر ہو یا ان کے دل میں کچھ سوچ پیدا کرے
41:3 كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ایک کتاب ہے جس کی آیتیں مفصل فرمائی گئیں معرب شدہ قرآن ،عقل والوں کے لیے
42:7 وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّتُنذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيهِ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ
اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف معرب شدہ قرآن کی وحی کی تاکہ آپ مکّہ والوں کو اور اُن لوگوں کو جو اِس کے اِردگرد رہتے ہیں ڈر سنا سکیں، اور آپ جمع ہونے کے اُس دن کا خوف دلائیں جس میں کوئی شک نہیں ہے۔ (اُس دن) ایک گروہ جنت میں ہوگا اور دوسرا گروہ دوزخ میں ہوگا
والسلام