arifkarim
معطل
البانیہ میں کبھی مسلمان مذہبی تھے ہی نہیں جو زیادتی کرتے۔ البانیہ کی پوری تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں۔ 14 ویں صدی سے عثمانیوں کے تسلط کے باوجود ان میں روایتی اسلام نام کی کوئی چیز نہیں رہی ہے۔ ترکوں سے آزادی حاصل کر لینے بعد غیر مذہبی اور بعض اوقات دہریہ خیالات کے حامی کمیونسٹوں کے ہاتھوں چڑھ جانے کے بعد البانیہ کو دنیا کے غیر مذہب ترین ملک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 2011 میں کہیں جاکر وہاں کوئی اسلامی یونی ورسٹی قائم ہوئی ہے۔ میں یہاں ناروے میں خود بہت سے البانی مسلمانوں کو جانتا ہوں جنہیں اسلام کی الف بے بھی نہیں آتی۔ ہاں بس یہ پتا ہے کہ ہم جدی پشتی زبردستی کے مسلمان ہیں۔البانیہ کی مسلمان اکثریت نے کبھی عیسائی اقلیت کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی۔ جمہوریہ آذربائجان میں شیعہ اکثریت نے کبھی سنی اقلیت کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی۔ نیز، میں بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہوں، کیا آپ مجھے بھی 'بقیہ مسلمانوں' کی طرح غیر مسلمین پر زیادتی کرنے والا سمجھیں گے؟ رہی بات آپ کے چہیتے بدھ متوں کی تو سری لنکا کے سنہالی بدھمتوں اور تامل ہندو اقلیت کے بیچ بیس سالہ جنگ ختم ہوئے کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے۔ بھیا جی، حمام میں سب ننگے ہیں۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Islam_in_Albania
آذربائجان تو بچارا ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن روسی تسلط سے آزاد ہوا ہے اور اسی دوران ہمسایہ عیسائی ملک آرمینیا قومیت کی بنیاد پر جنگ بھی کر چکا ہے۔ میرا نہیں خیال اسکی مثال یہاں آپکے کام آئے گی۔ البتہ اس ملک میں یہ خوبی ضرور ہے کہ یہاں یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کیساتھ تاریخ میں بالکل کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Nagorno-Karabakh_War