مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

عسکری

معطل
چائے بھی بہت سی ہیں لیکن میں اقسام سے گھبرا کر چائے پینا نہیں چھوڑتی ۔
ویسے الحاد کے بہت سے فلیور ہیں اور اسلام کے شیڈز سے کہیں کم پیرو ہیں اس کے ۔ اس کے اختلافات سے کسی کو نازیا کیوں نہیں ہوتا ؟ کہیں تو صرف الحاد جدید کی شاخیں گنوا دوں یا آپ جاہل والے ملحد ہیں ۔ اپنے دھرم سے نا آشنا ؟
الحاد کے بہت سارے فلیور ہیں اوکے ۔ کب ملحد نے کسی دوسرے ملحد کی جان لی خود کش حملے جنگیں جو صفین سے آج تک چل رہی ہیں نفرت کروڑوں قتل اور دن رات جنگ یہ کسی ملحد نے آج تک نہیں کیا یہ وحدت کا حال ہے :grin: نازیبا کیسے ہو آج تک تو ایک قتل نہیں ہوا ۔ الحاد جدید یا قدیم ملحد ملحد ہے ۔ اور میں واقعی ایتھی ازم کا ماسٹر نہیں جیسے ہر جاھل سے جاھل مسلمان خود کو عالم سمجھتا ہے ۔ اور بات بے بات مرنے مارنے پر تل جاتا ہے ۔ اور ایتھی ازم کو مذہب کہہ کر اس کی انسلٹ نا کریں
 
حسان خان

لائبریرین
اب ملحد کا مزار اوور قبر سے کیا تعلق ؟ قبر تو ابراھیم ادیان کا طریقہ ہے جو وحی کی اتباع کرتے ہیں َ؟
بھلا ملحد اپنے مردوں سے کیا سلوک کرتے ہیں ؟

محترمہ، آپ میری بات چھوڑیے۔ بس اتنا سمجھ لیجیے کہ میں مسلمان ہوں (چاہے ایمان رکھتا ہوں یا نہیں)۔
رہی بات ملحد کی، تو اسے تاریخی عمارات سے اس لیے دلچسپی ہوتی ہے کیونکہ وہ اس کے اسلاف کی تاریخی نشانیاں ہوتی ہیں۔ اس لیے ملحد کا بھی اتنا ہی حق ہے کہ ان اسلام کی تاریخی عمارات کے انہدام پر شور مچائے جتنا ایک راسخ العقیدہ مسلمان کا۔
 
ساجد

محفلین
اس بحث کے تمام حصہ داران سے گزارش ہے کہ ذاتیات اور غیر ذمہ داری سے گریز فرمائیں۔ اردو محفل سب کے لئے ہے کسی کے نظرئیے اور عقیدے کی بنیاد پر اسے پابند نہیں کیا جا سکتا ۔
 
الحاد کے بہت سارے فلیور ہیں اوکے ۔ کب ملحد نے کسی دوسرے ملحد کی جان لی خود کش حملے جنگیں جو صفین سے آج تک چل رہی ہیں نفرت کروڑوں قتل اور دن رات جنگ یہ کسی ملحد نے آج تک نہیں کیا یہ وحدت کا حال ہے :grin: نازیبا کیسے ہو آج تک تو ایک قتل نہیں ہوا ۔ الحاد جدید یا قدیم ملحد ملحد ہے ۔ اور میں واقعی ایتھی ازم کا ماسٹر نہیں جیسے ہر جاھل سے جاھل مسلمان خود کو عالم سمجھتا ہے ۔ اور بات بے بات مرنے مارنے پر تل جاتا ہے ۔ اور ایتھی ازم کو مذہب کہہ کر اس کی انسلٹ نا کریں
گڈ یہ اعتراف کرنے کا شکریہ کہ الحاد میں بھی کئی ’فرقے‘ ہیں تو پھر اسلام ہی کو یہ طعنہ کیوں ؟
سکول آف تھاٹ بہت ہین اس لیے کافر مسلمان نہیں ہوتے کہ کونسا مسلمان ہونا ہے 72 سکولوں میں سے :rollingonthefloor:
اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس وقت ’کافر‘ جس تیزی سے مسلمان ہو رہے ہیں اسی کی وجہ سے اسلام دنیا کا تیز ترین بڑھتا ہوا مذہب ہے ۔ سو آپ کے دونوں دعوے غلط ہوئے ۔
 
عسکری

معطل
اس بحث کے تمام حصہ داران سے گزارش ہے کہ ذاتیات اور غیر ذمہ داری سے گریز فرمائیں۔ اردو محفل سب کے لئے ہے کسی کے نظرئیے اور عقیدے کی بنیاد پر اسے پابند نہیں کیا جا سکتا ۔
لوگ تو ہمیں اسالٹ پر اسالٹ کر رہے ہین اور ہم اپنی بندوقوں میں ایمو بچا کر ملک کا خزانہ محفوظ کر رہے ہین :grin:
 
عسکری

معطل
گڈ یہ اعتراف کرنے کا شکریہ کہ الحاد میں بھی کئی ’فرقے‘ ہیں تو پھر اسلام ہی کو یہ طعنہ کیوں ؟

اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اس وقت ’کافر‘ جس تیزی سے مسلمان ہو رہے ہیں اسی کی وجہ سے اسلام دنیا کا تیز ترین بڑھتا ہوا مذہب ہے ۔ سو آپ کے دونوں دعوے غلط ہوئے ۔
کیونکہ مسلمانوں کی طرح کوئی کسی کا خون نہیں بہا رہا کسی کو کسی سے نفرت نہیں ۔ اور کوئی تیزی ویزی نہیں یہ سب باتیں اسلامی پھیلائی ہیں اور اب یہ بھی بتا دیں کہ مسلمان خود کتنے باقی ہین سب نے ایک دوسرے کو کافر بنا رکھا ہے :rollingonthefloor:
 
محترمہ، آپ میری بات چھوڑیے۔ بس اتنا سمجھ لیجیے کہ میں مسلمان ہوں (چاہے ایمان رکھتا ہوں یا نہیں)۔
رہی بات ملحد کی، تو اسے تاریخی عمارات سے اس لیے دلچسپی ہوتی ہے کیونکہ وہ اس کے اسلاف کی تاریخی نشانیاں ہوتی ہیں۔ اس لیے ملحد کا بھی اتنا ہی حق ہے کہ ان اسلام کی تاریخی عمارات کے انہدام پر شور مچائے جتنا ایک راسخ العقیدہ مسلمان کا۔
جی آپ کے لیے تو جائز ہے کہ اگر سعودی کسی حدیث پر عمل کرتے ہوئے کوئی کام کر رہے ہیں تو ساتھ میں ان کی عیاشی کا ڈھول پیٹیں اور آپ کو چھوڑ دیں آپ پرسنلی جو بھی ہوں آپ کو مسلم ثقافت کا درد ہے ۔ تو بھائی ان کی بھی ذاتیات کو چھوڑیں ان کو بھی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے دیں جتنا وہ کرتے ہیں ۔
 
ان کی اسلامی تعلیمات کی میرے نزدیک کیا حیثیت؟ مذہبی تعلیمات کو بھی اسی وقت تک تحمل کیا جا سکتا ہے جب تک وہ کسی دوسرے کو یا معاشرے کو نقصان نہ پہنچا رہی ہوں۔ سعودی اپنی مذہبی تعلیمات کے نام پر مجھ سے وابستہ عمارات تباہ کر دیں تو میں کیوں آواز نہ اٹھاؤں؟ اگر ایسا ہے تو یہاں مسلمان بابری مسجد کے انہدام پر کیوں شور مچاتے ہیں۔ ہندو مذہبی تعلیمات کے مطابق تو یہ انہدام بالکل برحق تھا۔
 
ساجد

محفلین
آپ سب بہن بھائیوں کو مطلع کر دوں کہ اس دھاگے کو ماڈریشن کے تحت کردیا گیا ہے اب کوئی بھی ایسا مراسلہ منظور نہیں کیا جائے گا جو الزامات اور جوابی الزامات یا ذاتیات پر مبنی ہو گا۔
 
عسکری

معطل
بس بھئی یہ آخری پوسٹ منظور کرو ہماری بائے اس دھاگے سے آپ سب سے معذرت اور آپ سب سے ریکویسٹ مجھے کوٹ نا کریں مزید مہربانی ہو گی
 
ساجد

محفلین
کچھ مراسلوں کی منظوری کے بعد معاملہ پھر سے موضوع سے ہٹ چکا تھا لہذا ایک بار پھر سے گزارش کرتا ہوں کہ موضوع پر رہتے ہوئے لکھیں ۔
 
Fawad -

محفلین
برادر خلیل الرحمن میں آپ کے سوال میں کچھ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ کیا یہی لوگ ہیں جنہیں ہماری اتنی فکر کھائے جارہی ہے ؟ اور ہماری تاریخ وتہذیب کے غم میں گھائل ہورہے ہیں ۔ ؟؟؟
ویسے کیا ان صاحبان کا عراق میں امریکہ کے ہاتھوں مسلم آثار قدیمہ کی بربادی کا بھی کوئی غم ہے ؟؟؟؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

بار بار دہرايا جانے والا يہ الزام کہ امريکہ نے عراق کے وسائل پر قبضہ کر ليا ہے اور مسلم آثار قديمہ کو تباہ و برباد کر ديا ہے، بالکل غلط اور بے بنياد ہے۔ عراق کے وسائل اور اس کے تاريخی اور ثقافتی ورثہ پر عراق کے عوام کا حق ہے اور عراقی عوام کے پاس اب ايک ايسی نمايندہ حکومت ہے جو صدام حسين کے آمرانہ دور حکومت کے برعکس عام عوام کی منتخب کردہ ہے۔ يہی نمايندہ حکومت اب اس بات کی ذمہ دار ہے کہ عراق کے وسائل سے حاصل شدہ آمدن کی تقسيم کيسے کی جائے۔ اس وقت عراق اپنے تيل کے ذخائر کی بدولت ماہانہ 4 بلين ڈالرز کا زرمبادلہ کما رہا ہے۔

امريکی اور اتحادی افواج نے عراق ميں جو تعميری منصوبہ جات مکمل کيے ہيں ان کی تفصيل ميں جائے بغير کچھ اہم اعداد وشمار پيش ہيں۔

مجموعمی طور پر 7 بلين ڈالرز کی لاگت سے 4400 منصوبے مکمل کيے گئے۔ ان منصوبوں ميں انتہائ اہميت کے حامل شعبے جيسے کہ بجلی کی فراہمی، صحت، تعليم، ٹرانسپورٹ اور عوامی بہبود کے کئ منصوبے شامل تھے۔ امريکی اور اتحادی افواج کی کاوشوں سے عراقی حکومت سيکورٹی فورسز اور فوج کی از سرنو تشکيل ميں کامياب ہوئ جس کے نتيجے ميں سيکورٹی فورسز کے ممبران کی کل تعداد اب 415566 اور فوجيوں کی کل تعداد 238372 تک پہنچ چکی ہے۔

جہاں تک عراق کی ثقافت کے حوالے سے رائے کا اظہار کيا گيا ہے تو اس ضمن ميں يہ واضح کر دوں کہ اکتوبر 2008 ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے "عراق کلچرل ہيريٹج پراجيکٹ" کا باقاعدہ آغاز کيا تھا۔ بغداد ميں امريکی سفارت خانے کے توسط سے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے عراق کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کی عمل ميں معاونت کی غرض سے باقاعدہ منصوبہ تشکيل ديا۔ ايک غير سرکاری عراقی تنظيم انٹرنيشنل ريليف اينڈ ڈيويلپمنٹ کو اس مقصد کے لیے 13 ملين ڈالرز کی رقم فراہم کی گئ۔

اس منصوبے کی تفصيل آپ اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہيں۔

http://eca.state.gov/cultural-heritage-center/iraq-cultural-heritage-initiative

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ عراقی عوام کے شانہ بشانہ ملک کے قيمتی تاريخی ورثے کی حفاظت کے عمل ميں شامل ہے۔
"عراق کلچرل ہيريٹج پراجيکٹ" کے ذريعے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے بے شمار امريکی ثقافتی تنظيموں سے شراکت کے ذريعے عراق کی وزارت ثقافت اور اسٹيٹ بورڈ آف انٹيقس اينڈ ہيرٹيج سے تعاون کے عمل کو فروغ ديا ہے تا کہ عراق نيشنل ميوزيم کی صلاحيتوں ميں اضافہ کيا جا سکے۔

يہ تمام کاوشيں اور منصوبے امريکی عوام کی عراق کے لوگوں کے ليے احترام کا آئينہ دار ہيں جو ايک ايسی ثقافت اور تاريخ کے امين ہيں جسے دنيا بھر ميں قابل احترام سمجھا جاتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
فاتح

لائبریرین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

بار بار دہرايا جانے والا يہ الزام کہ امريکہ نے عراق کے وسائل پر قبضہ کر ليا ہے اور مسلم آثار قديمہ کو تباہ و برباد کر ديا ہے، بالکل غلط اور بے بنياد ہے۔ عراق کے وسائل اور اس کے تاريخی اور ثقافتی ورثہ پر عراق کے عوام کا حق ہے اور عراقی عوام کے پاس اب ايک ايسی نمايندہ حکومت ہے جو صدام حسين کے آمرانہ دور حکومت کے برعکس عام عوام کی منتخب کردہ ہے۔
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
تسی مامے لگدے او عراق دے؟ لاکھوں معصوموں کو امریکیت کا نشانہ بنا کر عراق سے صدام کی آمریت کا خاتمہ کر دیا۔۔۔ بلے بھئی بلے۔۔۔ گئے تو نیوکس کا بہانہ بنا کر تھے جو تمھارے باپوں کو ملے نہیں تو اب راگنی الاپنا شروع کر دی کہ عراق کی مظلوم معصوم قوم پر سے صدام کی آمریت ختم کرنے گئے تھے۔۔۔
فٹے منہ ایسی امریکیت کا۔۔۔ جن فیکٹس اینڈ فگرز کی بات کرتے ہو انھی کے مطابق اس وقت دنیا کے سفاک ترین آمر تو تم لوگ خود ہو
 
arifkarim

بالکل درست۔ حقیقی دجال امریکی حکومت ہی ہے!
 
صائمہ نقوی

محفلین
لا حول ولا قوۃ۔ سعودی دشمنی میں ایسا بھی کیا اندھا پن کہ آپ کو قبر اور مقبرے کا فرق بھول گیا ہے ؟ قبر سب مسلمان بناتے ہیں اور اس کی بے حرمتی کرنا ، اس پر چلنا یا بیٹھنا گناہ ہے ۔
فتح مکہ کے بعد حبیب اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تھا کہ وہ ہر اونچی قبر کو صرف بالشت بھر زمین سے ابھرا ہوا چھوڑ دیں ، باقی مٹا دیں ۔ اور انہوں نے ایسا ہی کیا ۔ پھر انہوں نے حضرت ابو الھیاج الاسدی کو اسی کام کے لیے بھیجا ۔ اب اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سنت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو کچھ لوگ برقرار رکھے ہوئے ہیں تو ان پر ایسا کیچڑ اچھالنا کسی مسلمان کو زیبا ہے ؟ اور نہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالت شان کا پاس کر لیجیے اور ان کے مدفن مبارک کے متعلق سوچ سمجھ کر بات کریں ۔

مذکورہ حدیث :

صحیح مسلم (۹۶۹) ابو الہیاج اسدی بیان کرتے ہیں کہ مجھے علی رضی اللہ عنہ نے کہا:
’’کیا میں تمھیں اس کام پر نہ بھیجوں جس پر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا؟ وہ یہ کہ جو تصویر دیکھو اسے مٹا دو اور جو قبر اونچی دیکھو اسے برابر کردو۔‘‘

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مخالفت کرنے والوں کو اپنے دعوائے حسینیت پر غور کرنا چاہیے ۔
ام نورالعین صاحبہ آپ یہ اصول جانتی ہوں گی کہ کسی کو لاجواب کرنے کیلئے ان ہی کتابوں کا حوالہ دیا جاتا ہے جو انکے نزدیک مستند ہوں ایک ایسی حدیث کا حوالہ دینا جو حسینیت کا دعوٰی کرنے والوں کے ہاں مستند ہی نہیں کہ کر حسینیت کے دعوٰی کو چیلینج کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ اسطرح تو میں آپ کو اپنی مستند کتاب سے یہ حدیث لا دوں کہ حضرت عمر کا بیعت رضوان کو کٹوانے کا حکم دینا بذاتَ خود ایک گناہ تھا تو کیا آپ میرے نزدیک اس مستند حوالے کو قبول کریں گی جو میں اصولِ اربع سے دوں گی یقینا نہیں اسلئے براہ کرم اس طرح طعنہ کے اسٹائل میں بات نہ کریں تو اچھا ہوگا باقی آپ کا عقیدہ ہے آپ اگر سعودیہ کے عیاش حکمرانوں کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں تو یہ آپ کا اپنا نظریہ ہے اور آپ کو ایسا کرنے کا حق ہے۔ یہ وہی سعدیہ کے حکمران ہیں جنہوں نے ساری دنیا میں پیسے کے ذریعے اپنے نظریات پھیلائے صرف اللہ کے علاوہ دوسروں سے مدد کفر کی حد تک بدعت قرار دیا اور پھر ایک اسلامی ملک کے خلاف امریکہ سے مدد لی۔ یہ بنی امیہ کا طرز تھا جو اب تک چل رہا بنی امیہ نے اسلام کو تبدیل کیا اور اپنے طور پر حکومتی طاقت کے زور پر کبھی مسجد نبوی کی بے حرمتی کی تو کبھی کعبہ کو جلوایا وہی رسم اب تک چلی آرہی ہے جس بغض کا اطہار یزید نے امام حسین کی شہادت کے بعد اہلِ حرم کو دیکھ کر کیا تھا اسکا اظہار اب تک ہورہا ہے یہ لوگ اہلِ بیت اور آنحضرت :pbuh: کے اسوقت بھی دشمن تھے اور اب بھی ہیں۔ اگر حسینیت دنیا میں موجود ہے تو یزیدیت بھی موجود ہے۔ اور سر اٹھاتی رہتی ہے
 
صائمہ نقوی

محفلین
جب ذہنوں میں ”حُب اسلام“ سے زیادہ ”بغض سعودیہ“ بسا ہو تو وہاں کوئی دلیل، کوئی حدیث کام نہیں کرتی۔ ہم سب (الا ماشاء اللہ)، اپنے اپنے ”مسلکی حصار “کے اندر اس طرح قید ہوچکے ہیں کہ ان نام نہادمسلکوں اور فرقوں سے قبل والے ”خالص دین اسلام“ (قرآن و سنت پر مبنی تعلیمات) کو لائق توجہ ہی نہیں گردانتے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
بالکل اور ایساہمارا مذہب ہم کو حکم بھی دیتا ہے ۔ اللہ سے محبت کرنی ہے تو شیطان سے بغض بھی ضروری ہے۔ اور خالص دین اسلام وہی ہے جس کی خاطر حضرت امام حسین نے قربانی دی ہے وہی اسلام جسکو بچانے کیلئے آپ :pbuh: نے امام حسین کو تیار کیا اور بار بار ہر جگہ ہر محفل میں انکا تعارف بھی کرایا انکو صدقے وگیرہ سے دور رکھ کر یہ جتایا بھی کہ دیکھو تم لوگوں میں اور میری اولاد میں ایک خاص فرق ہی یہ ہے کہ تم انکا صدقہ کھا سکتے ہو یہ تمہارا نہیں۔ پر لوگ کتنی جلدی بدل گئے اور انکے جانے کے بعد ہی اپنی اصلاحات شروع کردیں گئیں اور شرعی احکامات کے بارے میں انکے اہلیبیت سے پوچھا ہی نہیں گیا تو اصل اسلام کے وارث انکی اولاد اور انکا چھوڑا ہوا اسلام ہی تھا نہ کہ ان کے بعد کا نام نہاد اسلام ۔
 
جب یہاں بعضوں کے نزدیک شریعت کی کوئی حیثیت نہیں (اللہ ایسی سوچ سے پناہ نصیب فرمائے ) تو انہیں قبوں اور مزاروں کی اتنی کیا فکر پڑ گئی ہے ؟
میں انتظامیہ سے گزارش کروں گا کہ براہ کرم یہاں کچھ لوگوں نے ایسی پوسٹ کر رکھی ہیں جو کہ دینی لحاظ سے کھلی جسارت ہے۔ میں کسی کو پوائنٹ آؤٹ نہیں کرنا چاہتا۔ ایسی بے ہودہ اور دین کے خلاف اور اس کی تضحیک کا پہلو بننے والی پوسٹ آپ لوگ کیوں نہیں حذف کرتے۔ الحاد کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے اور کوئی حق بات کرے تو اس کی رائے فلڑ میں ڈال دی جاتی ہے۔ یا للعجب !!!
 
Top