مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

قیصرانی

لائبریرین
arifkarim بحیثیت بڑا بھائی، ایک مشورہ دیتا ہوں، عمل بے شک نہ کریں لیکن پڑھ لیں

اپنے اندر اتنی تلخی جمع نہ کریں۔ اسے Vent out کرتے رہا کریں لیکن مثبت طریقے سے
 
اگرچہ اس بات کا موضوع سے تعلق تو نہیں لیکن ضمناّ اسکا ذکر یہاں آ ہی گیا ہے تو میں بھی عرض کرتا چلوں کہ قادیانیوں کے بہشتی مقبرے میں دفن ہونے کیلئے کئی قادیانی حضرات نے اپنی زندگی ہی میں وصیت کی ہوتی ہے لیکن اس کی شرائط میں ہر ماہ اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حضہ انہیں اپنی جماعت کو بطور فنڈ دینا پڑتا ہے اور جب کوئی فرد فوت ہوجاتا ہے تو جب تک اسکے واجبات کلئیر نہیں ہوجاتے اسے وہاں دفنانے کی اجازت نہیں ملتی۔۔اس سلسلے میں کئی مرتبہ افسوسناک حد تک سختی اور شدّت کا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا ہے، کہ میّت پڑی ہوئی ہے لیکن متعلقہ صاحبان مان نہیں رہے۔ تا آنکہ کسی نے وہ واجبات کلئیر کردئیے اور معاملہ نمٹ گیا اور میت کو اسکی مطلوبہ پسندیدہ جگہ پر دفنانے کی اجازت مل گئی، ورنہ مقامی قبرستان :)۔
 
عسکری

معطل

بزنس از بزنس اس میں کسی قسم کی رو رعایت نہیں کی جا سکتی اگر دفن ہوتے ہی جنت میں جانا ہے بھئی تو پے تو کرنی پڑے گی :oops:
 
صائمہ نقوی

محفلین
میں نے شروع سے یہ دھاگہ پڑھا یقین کریں چار پانچ دن لگے پورا پڑھنے میں پر مجھ کو ایک بات سمجھ آئی کہ یہں چاہے نبی ہو یا امام مقاماتِ مقدسہ ہوں یا تاریخی ورثہ ہمارا مسلک ہماری سوچ ہمارا فرقہ ہر چیز سے بالا تر ہے اگر ایک شرمناک کام اپنے ہی ہم مسلک سے ہوا ہے اور اس سے ایک بڑی اکثریت کی دل شکنی ہوئی ہے تو باتوں کو توڑ مروڑ کر اسکا رخ کہیں اور لے جانے کی کوشش کی جاتی ہے اور اپنا نظریہ زبردستی ٹھونسا جاتا ہے ۔ میں یہاں ابھی ٹیگ نہیں کرسکتی کیونکہ ابھی مجھ کو نہیں آتا پر خاص کر یوسف ثانی بھائی اور عاطف بھائی سے کہنا چاہتی ہوں کہ بھائی آپ سے کس نے کہا کہ روضہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا اور آئمہ کے مزار شعائرِ اسلامی نہیں ہیں ۔ یہ روضے آج بھی مرجع خلائق ہیں اللہ اور بندوں سے رابطے کا ذریعہ ہیں اللہ نے دین آپ کو براہ راست نہیں دیا وہ چاہتا تو آپ کے قلب پر دین اتار دیتا اسکے لئے کسی میڈیا کی اسکو ضرورت نہیں تھی وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ لیکن جب اسنے چاہا کہ پہچانا جاؤں تو اسنے محمد :pbuh: کو پیدا کیا۔ اور انکی حیاتِ طیبہ کو ہمارے لئے مشلِ راہ بنادیا اور انکی اہلِ بیت کو ان ہی کے کردار کا ہو بہو نمونہ بنادیا۔ دین آپ :pbuh: آپ لے کر آئے تشریح آپ کی آل نے کی اور پھر اسکی حفاظت کا منسب بھی سنبھالا۔ دنیا میں ہر جگہ اچھے کام کرنے والوں کی نشانیوں کو محفوظ کیا جاتا ہے پر یہ لوگ بنی امیہ اور بنی عباس کے کچھ حکمراں کی طرح یہ چاہتے ہی نہیں ہیں کہ انکی قربانیوں کو انکی باتوں کو یاد رکھا جائے مجھے نام لینے کی ضرورت نہیں کہ بنی عباس میں بھی ایک حاکم ایسا گذرا تھا جوکو یزیدِ ثانی کہا جاتا ہے جس نے امام حسین علیہ السلام کے روضے کو مسمار کرنے کی بے انتہا کوشش کی تھی پر وہ کامیاب نہ ہوسکا دریا کا رخ آپ کے روضے کی طرف کیا پر دریا انکے روضے کو سلامی دیتا ہوا گذرجاتا تھا۔ بات بہت لمبی ہوجائے گی پر ہوسکتا ہے میں زیادہ تلخ نہ ہوجاؤں اسلئے اپنے بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اپنے مسلک کے صرف چند نام نہاد خادمین حرمین شریف کی بد کاریوں کو پاکستان میں مزارات پر جو ہوتا ہے اسکا سہارا دے کر تقویت نہ دیں آپ ایران و عراق کے مقدس مقامات کی طرف بھی تو توجہ فرمائیں کیا وہاں چرس پی جاتی ہے یا جوا کھیلا جاتا ہے ؟ اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ اگر ان تک سب کو جانیں دیں تو یہ مزارات کی مٹی اور آنحضرت :pbuh: کے روضے کی جالی اکھاڑ کر لے جائیں گے تو بھائی اسوقت ذرا کربلا میں جاکر تو دیکھیں کہ وہاں حج کی تعداد سے زیادہ زائرین موجود ہیں بلکہ دگنی تعداد میں ہیں انکو تو پھر پورا مزار ہی اٹھا کر لے جانا چاہیئے پر ظاہر ہے یہ بہانہ ہے وہاں پابندی نہ ہونے کے باوجود ایسا کچھ نہیں ہوتا۔
 
صائمہ نقوی

محفلین
ایک بات کہنا بھول گئی تھی کہ یہ جو چند لوگ کہتے ہیں کہ عرب ہمارے نبی :pbuh: کی زمین ہے وہاں کعبہ ہے وہاں کبھی غلط کام نہیں ہوسکتا تو بھائی کعبہ تو حضرت آدم کے اور پھر بعد میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے سے تھا پر وہاں بت رکھے ہوئے تھے پر جب اسکا وارث پیدا ہوا تو بتوں کو وہاں سے روانہ کرادیا بنی امیہ کے دور میں کعبہ پر اتنا بڑا ظلم ہوا کہ اس کو ڈھانے کی کوشش کی گئی مسجد نبوی میں گھوڑے باندھے گئے اسطرح تو اسوقت کے حکمراں بھی یہ کہ سکتے تھے کیوں کہ ہم عرب کے حخمراں ہیں اسلئے جو ہم کر رہے ہیں وہ ہی عین اسلام کے مطابق ہے ۔ اب بھی جن لوگوں کا وہاں قبضہ ہے وہ مقاماتِ مقدسہ کی بے حرمتی کر رہے ہیں اور جب کعبہ کا اصل وارث آئے گا تو ان سب کو یہاں سے روانہ کرادے گا۔
 
یوسف-2

محفلین
اِس اُمت میں جتنے بہترین افراد گذرے ہیں جیسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہما، صحابہ و صحابیات رضی اللہ تعالٰی عنہما، اُن سب کی سیرت پاک اللہ کو محبوب بھی ہیں اور بلا شک و شبہ تمام اُمت کے لئے رول ماڈل بھی۔ کیا ان کی عملی زندگی میں ”مقامات مقدسہ“ کا بھی اتنا ہی عمل دخل تھا، جتنا کہ ہم لوگوں نے بنا لیا ہے۔ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اور بعد ازاں خلفائے راشدین کی زندگی میں معروف صحابہ کرام شہید اور وفات نہیں پائے تھے۔ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یا اُن کے بعد آنے والے خلفائے راشدین نے بھی مقامات مقدسہ اور مزارات کو اسی طرح ”دین میں شامل“ کیا تھا، جیسا کہ آج ہم نے شامل کیا ہوا ہے۔ کیا نعو ذ باللہ ہم اُن مقدس ترین ہستیوں سے زیادہ بڑے اور متقی مسلمان ہیں کہ قرآن اور حدیث کی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر ”اپنے اپنے اسلام“ کا سارا زور مقامات مقدسہ اور مزارات سے منسلک کردیا ہے۔

سب مل کر اللہ کی رسی (قرآن و حدیث) کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو (آلِ عمران۔103) ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا خوب کہا ہے کہ: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم شیعہ یا سنی نہیں تھے بلکہ صرف مسلمان تھے۔ اگر ہم مرنے کے بعد اللہ کے حضور صرف مسلمان کی حیثیت سے پیش ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی شیعہ اور سنی کی اُن تمام مذہبی عقائد و اعمال سے برات کا اظہار کرنا ہوگا، جن کی تعلیمات قرآن و حدیث ہرگز ہرگز موجود نہیں ہیں۔
 
قراں پاک میں واضح آیات موجود ہیں۔۔۔یہ مشہور آیت تو یقیناّ آپ بھی پڑھتے ہونگے (شائد غور کئے بغیر؟)۔۔و من یعظّم شعائر اللہ فانّھا من تقوی القلوب۔۔۔جو شخص شعائر اللہ کی تعظیم کرتا ہے تو یقیناّ یہ دلوں کے تقوے کی وجہ سے ہے۔ اب شعائر اللہ کیا ہیں؟ شعائر اللہ وہ ہیں جو اللہ کی یاد دلادیں ۔
قرآن کریم شعائر اللہ میں سے ہے،۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ واسلم کی ذاتِ اقدس شعائر اللہ میں سے ہے۔
کعبۃاللہ شعائر اللہ میں سے ہے(حضرت اسمٰعیل علیہ السلام حطیم کے پاس یعنی بیت اللہ میں مدفون ہیں)۔
صفا و مروہ شعائر اللہ میں سے ہیں کیوں؟ (کیونکہ یہاں اللہ کے ایک برگزیدہ پیغمبر کی زوجہ محترمہ نے اپنے بیٹے کی پیاس دور کرنے کیلئے بیتابی میں چکر لگائے تھے )
حجرِ اسود شعائر اللہ میں سے ہے (ہے تو پتھر ہی ناں؟)
اور تو اور ، قرآن کی رُو سے قربانی کے جانور اور انکے گلے میں لٹکائی جانے والی تختیاں بھی شعائر اللہ میں سے ہیں۔

اب بھی سمجھ نہ آئے کہ شعائر اللہ کسے کہتے ہیں اور انکی تعظیم کیوں کی جاتی ہے تو پھر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے :)
 
یوسف-2

محفلین
محمود بھائی! ویسے تو آپ جیسے عالم اور فقیہہ سے مجھ جیسے عام آدمی کا مکالمہ کرنا ہی ”بے فضول“ ہے :) تاہم ”اطلاعاََ“ عرض ہے کہ صرف انہی شعائر اللہ کو ”مذہبی رسومات“ میں شامل کیا جاسکتا ہے، جن کا حکم اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان و عمل سے دیا ہے۔ صفا و مروا کی سعی ہو، حجر اسود کو چومنا ہو، بیت اللہ بشمول حطیم کا طواف ہو۔۔۔ یہ سب ہم اپنی ”مرضی“ سے نہین کرتے کہ چونکہ یہ ”مقامات مقدسہ“ ہے، لہٰذا ہم یہ سب کریں گے۔ بلکہ ہم نشاندہی کردہ ان شعائر اللہ یا مقامات مقدسہ کے ساتھ جو بھی ”برتاؤ“ کرتے ہیں، وہ عین حکم اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت کرتے ہیں۔ یہ آپ جیسے عالم فاضل اور فقیہ کے فلسفہ ہی کا نتیجہ ہے کہ ہم نے گلی گلی میں ”شعائر اللہ“ تعمیر کر لیا ہے۔ :) اور ہم نے ان کی ”پوجا پاٹ“ کو بھی اسی طرح محترم و مقدس سمجھ لیا ہے جیسا کہ طواف، سعی، رمی، حجرہ اسود کو چومنا وغیرہ شامل ہے۔ اسی لئے ہم میں سے جو مسلمان بیت اللہ کا سفر نہیں کرسکتے وہ مقامی طور پر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عراق وغیر کے ”مقامات مقدسہ“ یا شعار اسلامی کی یاترا ہی کو اپنی اُخروی نجات کا سبب سمجھنے لگے ہیں۔ آپ کے ”فلسفہ شعائر اسلامی“ کے تحت کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ جب حطیم میں مدفون حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے (نظر نہ آنے والے مزار مقدس) کا طواف کیا جاسکتا ہے تو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار کا طواف کیوں نہیں۔
میرے پیارے محمود بھائی! آپ کو زیر بحث موضوع کو اِدھر اُدھر بھٹکانے میں ملکہ حاصل ہے :) لہٰذا آپ سے کسی بھی موضوع کی حدود کے اندر رپتے ہوئے مکالمہ کی توقع ہی ”بے فضول“ ہے۔ میرے جس مراسلہ کو ”کوٹ“ کرکے آپ نے اپنا ”بھاشن“ دیا ہے، کوئی بھی دیکھ سکتا ہے کہ ”میرے بھاشن“ اور ”آپ کے بھاشن“ میں کوئی ربط موجود نہیں ہے۔ آپ اپنا بھاشن اگر کسی مراسلہ کو ”کوٹ کئے بغیر“ دیں تو شاید آپ کی بات میں کوئی وزن پیدا ہوسکتا ہے۔ ویسے بھی میرے کسی بھی مراسلہ سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں بلکہ قطعی ”غیر ضروری“ ہوتا ہے۔ :) سدا خوش رہئے، اپنے خرچے اور اپنے عقیدے پر :p
 
اب اپ اپنے تئیں تجاہلِ عارفانہ پر قائم رہیں تو دوسری بات ہے ورنہ آپکے بھاشن اور میرے بھاشن میں ایک تعلق اور ایک نسبت تو ضرور موجود ہے، اگر آپ اس سے نظر چرانا چاہیں تو آپکی مرضی ورنہ ہم نے تو وہی عرض کیا جو حقیقت ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ آپ نے چند اعمال کے مجموعے کو دین کا نام دیا ہوا ہے۔ آپکو آپکی ظاہر پرستی مبارک ۔ ہمیں اس احمقانہ حد تک پہنچی ہوئی ظاہر پرستی سے اور تو کوئی تکلیف نہیں لیکن جب اسکی زد میں تاریخی ورثہ اور متبرک آثار آنے لگیں اور اس نقطہ نظر کے حامل افراد بلڈوزر لیکر ان تمام مقامات پر چڑھ دوڑیں ، تب تلخی آہی جاتی ہے محترم۔ورنہ اور تو کوئی بات نہیں۔ خوش رہئیے بلکہ مست رہئیے اپنے اسی عقیدے پر اپنے خرچے پر;):p
محمود بھائی! ویسے تو آپ جیسے عالم اور فقیہہ سے مجھ جیسے عام آدمی کا مکالمہ کرنا ہی ”بے فضول“ ہے :) تاہم ”اطلاعاََ“ عرض ہے کہ صرف انہی شعائر اللہ کو ”مذہبی رسومات“ میں شامل کیا جاسکتا ہے، جن کا حکم اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان و عمل سے دیا ہے۔ صفا و مروا کی سعی ہو، حجر اسود کو چومنا ہو، بیت اللہ بشمول حطیم کا طواف ہو۔۔۔ یہ سب ہم اپنی ”مرضی“ سے نہین کرتے کہ چونکہ یہ ”مقامات مقدسہ“ ہے، لہٰذا ہم یہ سب کریں گے۔ بلکہ ہم نشاندہی کردہ ان شعائر اللہ یا مقامات مقدسہ کے ساتھ جو بھی ”برتاؤ“ کرتے ہیں، وہ عین حکم اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت کرتے ہیں۔ یہ آپ جیسے عالم فاضل اور فقیہ کے فلسفہ ہی کا نتیجہ ہے کہ ہم نے گلی گلی میں ”شعائر اللہ“ تعمیر کر لیا ہے۔ :) اور ہم نے ان کی ”پوجا پاٹ“ کو بھی اسی طرح محترم و مقدس سمجھ لیا ہے جیسا کہ طواف، سعی، رمی، حجرہ اسود کو چومنا وغیرہ شامل ہے۔ اسی لئے ہم میں سے جو مسلمان بیت اللہ کا سفر نہیں کرسکتے وہ مقامی طور پر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عراق وغیر کے ”مقامات مقدسہ“ یا شعار اسلامی کی یاترا ہی کو اپنی اُخروی نجات کا سبب سمجھنے لگے ہیں۔ آپ کے ”فلسفہ شعائر اسلامی“ کے تحت کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ جب حطیم میں مدفون حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے (نظر نہ آنے والے مزار مقدس) کا طواف کیا جاسکتا ہے تو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار کا طواف کیوں نہیں۔
میرے پیارے محمود بھائی! آپ کو زیر بحث موضوع کو اِدھر اُدھر بھٹکانے میں ملکہ حاصل ہے :) لہٰذا آپ سے کسی بھی موضوع کی حدود کے اندر رپتے ہوئے مکالمہ کی توقع ہی ”بے فضول“ ہے۔ میرے جس مراسلہ کو ”کوٹ“ کرکے آپ نے اپنا ”بھاشن“ دیا ہے، کوئی بھی دیکھ سکتا ہے کہ ”میرے بھاشن“ اور ”آپ کے بھاشن“ میں کوئی ربط موجود نہیں ہے۔ آپ اپنا بھاشن اگر کسی مراسلہ کو ”کوٹ کئے بغیر“ دیں تو شاید آپ کی بات میں کوئی وزن پیدا ہوسکتا ہے۔ ویسے بھی میرے کسی بھی مراسلہ سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں بلکہ قطعی ”غیر ضروری“ ہوتا ہے۔ :) سدا خوش رہئے، اپنے خرچے اور اپنے عقیدے پر :p
 
طالوت

محفلین
آپ کے یہاں قبروں پر سے تعمیرات ختم کرنا تخریب کاری اور ان کے عقیدے کے مطابق تعمیر کرنا تخریب کاری ہے۔ مسئلہ عقیدے کا ہے ، کیا شیعوں کے جلوسوں کو امام باڑوں تک محدود رکھا جا سکتا ہے؟ ربیع الاول کے جلوس مسجدوں تک رہ سکتے ہیں ؟ اور یہ بات درست ہے کہ لوگ قینچیاں لے کر غلاف کعبہ کاٹتے ہیں ، احد کی مٹی کھود کھود کر لاتے ہیں ، وہ تو بہتر ہوا کہ انھوں نے ذرا سختی کی ورنہ وہاں اب تک کھائی بن چکی ہوتی ۔

اور یوں بھی جس تیزی سے مکہ میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں تاکہ حجاج کو سہولیات فراہم کی جا سکیں ، ممکن نہیں کہ بوسیدہ مکانوں سے چمٹے رہیں ، تاہم جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی جائے پیدائش پر اب ایک لائبریری ہے اور ابوجہل کے مکان پر "ٹوائلٹ" بنائے گئے ہیں۔۔ سعودی حکومت پر بہت سی جائز تنقید کی جا سکتی ہے جس سے مسلمانوں کا بھلا ہو سکتا ہے محض اپنی خواہشات اور عقیدے پر یہ سلوک ؟ تو پھر اہل سعود سے شکوہ کیسا ؟

شاہ فہد کی تدفین کے بعد اس کے بیٹے و بھائی اس کی قبر کی مٹی پیروں سے دبا رہے تھے۔ عبداللہ سے بھی یہی معاملہ ہونے والا ہے۔:)
 
اور یوں بھی جس تیزی سے مکہ میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں تاکہ حجاج کو سہولیات فراہم کی جا سکیں ، ممکن نہیں کہ بوسیدہ مکانوں سے چمٹے رہیں ،
حجّاج نہ کہیں بلکہ وی آی پی حجّاج کہئیے۔ یہ سب انہی وی آئی پی حجّاج کیلئے کیا جارہا ہے لگژری کے طلبگاروں کیلئے صفایا کیا جارہا ہے۔۔۔تاریخی آثار کو بوسیدہ مقامات کہہ کر ملیا میٹ کیا جارہا ہے، اور اس پر پلازے تعمیر کرکے پیرس ہلٹن وغیرہا کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔۔بات بات پر مسلمانوں کو غیرمسلموں کی نقّالی کرنے کا طعنہ دینے والوں اورتشبّہ کا الزام دینے والوں کی طرف سے Big Ban نما گھڑیال نصب کئے جارہے ہیں۔۔مبارک ہو۔ مجھے تو اس صورتحال پر اس بدّو کی کہانی یاد آگئی جس نے آندھی کو مدنظر رکھتے ہوئے اونٹ کو خیمے کے اندر گردن داخل کرنے کی اجازت دے دی تھی اور ہوتے ہوتے یہ ہوا کہ اونٹ صاحب خیمے کے اندر اور بدّو باہر۔۔۔
 
arifkarim

معطل
حجّاج نہ کہیں بلکہ وی آی پی حجّاج کہئیے۔ یہ سب انہی وی آئی پی حجّاج کیلئے کیا جارہا ہے لگژری کے طلبگاروں کیلئے صفایا کیا جارہا ہے۔۔۔ تاریخی آثار کو بوسیدہ مقامات کہہ کر ملیا میٹ کیا جارہا ہے، اور اس پر پلازے تعمیر کرکے پیرس ہلٹن وغیرہا کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔۔بات بات پر مسلمانوں کو غیرمسلموں کی نقّالی کرنے کا طعنہ دینے والوں اورتشبّہ کا الزام دینے والوں کی طرف سے Big Ban نما گھڑیال نصب کئے جارہے ہیں۔۔مبارک ہو۔ مجھے تو اس صورتحال پر اس بدّو کی کہانی یاد آگئی جس نے آندھی کو مدنظر رکھتے ہوئے اونٹ کو خیمے کے اندر گردن داخل کرنے کی اجازت دے دی تھی اور ہوتے ہوتے یہ ہوا کہ اونٹ صاحب خیمے کے اندر اور بدّو باہر۔۔۔
ہاں بالکل ویسے ہی جیسے فلسطینی بدو آج اپنے وطن سے باہر ہیں اور صیہونی اونٹوں نے انکی جگہ لے لی ہے۔
 
طالوت

محفلین
حجّاج نہ کہیں بلکہ وی آی پی حجّاج کہئیے۔ یہ سب انہی وی آئی پی حجّاج کیلئے کیا جارہا ہے لگژری کے طلبگاروں کیلئے صفایا کیا جارہا ہے۔۔۔ تاریخی آثار کو بوسیدہ مقامات کہہ کر ملیا میٹ کیا جارہا ہے، اور اس پر پلازے تعمیر کرکے پیرس ہلٹن وغیرہا کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔۔بات بات پر مسلمانوں کو غیرمسلموں کی نقّالی کرنے کا طعنہ دینے والوں اورتشبّہ کا الزام دینے والوں کی طرف سے Big Ban نما گھڑیال نصب کئے جارہے ہیں۔۔مبارک ہو۔ مجھے تو اس صورتحال پر اس بدّو کی کہانی یاد آگئی جس نے آندھی کو مدنظر رکھتے ہوئے اونٹ کو خیمے کے اندر گردن داخل کرنے کی اجازت دے دی تھی اور ہوتے ہوتے یہ ہوا کہ اونٹ صاحب خیمے کے اندر اور بدّو باہر۔۔۔
وی آئی پی حجاج تو مجھے بھی پسند نہیں لیکن اس موضوع پر مزید بات ایک نئے دھاگے اور کئی دوسرے متعلقہ موضوعات کی متقاضی ہے ۔ بہرحال غریب سے غریب حجاج بھی اپنے ملکوں سے ہزار درجے بہتر سہولیات پاتے ہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ مکہ و مدینہ میں بسنے والے سعودی خصوصا غیر سعودیوں کی اکثریت یا تقریبا سبھی حجاج کو خوب لوٹتے ہیں۔ مثلا سعودی ٹیلی فون کمپنیاں کال ریٹس میں اضافہ کر دیتی ہیں یا رعایت نہیں دیتیں جبکہ منافع کا "مارجن" سعودی عرب میں خاصا زیادہ ہے ۔ ایک ریال کی چینی تسبیح حجاج کی کم عقلی سے فائدہ اٹھا کر دس ریال تک بھی فروخت ہو جاتی ہے۔ تارکین وطن اپنے ہوٹلوں میں کھانے کا معیار گھٹا دیتے ہیں اور اپنے ہی ہم وطنوں کی کھال کھینچتے ہیں اور پاکستانی حجاج کے لئے تو کیا کہنا کہ وہ لٹتے ہوئے آتے ہیں لٹتے رہتے ہیں اور لٹے لٹائے واپس پہنچتے ہیں۔
سعودی حکومت کی جانب سے اگرچہ ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے تمام حجاج کرام کو بنیادی سہولتیں معیار کے ساتھ میسر آئیں ، اور وہ اس میں تقریبا کامیاب ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم کم تنخواہ پانے والے تارکین وطن کے لئے حج خاصا مہنگا ہے ، البتہ حکومتی تبلیغی ادارے کی جانب سے خاصے کم پیسوں میں حج کا انتظام کیا جاتا ہے ، جو ایک عام مزدور جس کی تنخواہ ہزار بارہ سو ریال تک ہوتی ہے کے لئے تھوڑی سی تگ و دو کے بعد ممکن ہے۔ خرابیاں بھی بہت ہیں مگر خوبیان بہرحال کہیں زیادہ ہیں۔
 
طالوت

محفلین
بگ بینگ گھڑیال سے یاد آیا کہ مکہ میں رہائش کے دوران "مکہ کلاک ٹاور" خاصی دور سے نظر آتا ہے اور زائرین کو حرم تک پہنچنے میں خاصی آسانی ہوتی ہے ، خصوصا مجھ سے بھلکڑ کو جسے سمت کا تعین کرنے میں خاصی مشکل پیش آتی ہے اور آسان راستے بھی بمشکل یاد رہتے ہیں۔
 
صائمہ نقوی

محفلین
اِس اُمت میں جتنے بہترین افراد گذرے ہیں جیسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہما، صحابہ و صحابیات رضی اللہ تعالٰی عنہما، اُن سب کی سیرت پاک اللہ کو محبوب بھی ہیں اور بلا شک و شبہ تمام اُمت کے لئے رول ماڈل بھی۔ کیا ان کی عملی زندگی میں ”مقامات مقدسہ“ کا بھی اتنا ہی عمل دخل تھا، جتنا کہ ہم لوگوں نے بنا لیا ہے۔ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اور بعد ازاں خلفائے راشدین کی زندگی میں معروف صحابہ کرام شہید اور وفات نہیں پائے تھے۔ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یا اُن کے بعد آنے والے خلفائے راشدین نے بھی مقامات مقدسہ اور مزارات کو اسی طرح ”دین میں شامل“ کیا تھا، جیسا کہ آج ہم نے شامل کیا ہوا ہے۔ کیا نعو ذ باللہ ہم اُن مقدس ترین ہستیوں سے زیادہ بڑے اور متقی مسلمان ہیں کہ قرآن اور حدیث کی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر ”اپنے اپنے اسلام“ کا سارا زور مقامات مقدسہ اور مزارات سے منسلک کردیا ہے۔

سب مل کر اللہ کی رسی (قرآن و حدیث) کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقہ میں نہ پڑو (آلِ عمران۔103) ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا خوب کہا ہے کہ: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم شیعہ یا سنی نہیں تھے بلکہ صرف مسلمان تھے۔ اگر ہم مرنے کے بعد اللہ کے حضور صرف مسلمان کی حیثیت سے پیش ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی شیعہ اور سنی کی اُن تمام مذہبی عقائد و اعمال سے برات کا اظہار کرنا ہوگا، جن کی تعلیمات قرآن و حدیث ہرگز ہرگز موجود نہیں ہیں۔
میں آپ کی بات کا مفسل جواب دوں گی اور اسکو میں ادھار سمجھتی ہوں میری پرابلم یہ ہے کہ میں بہت آہستہ لکھتی ہوں اور محرم کی ایسی تاریخیں چل رہی ہیں جس میں بہت بزی ہوتی ہوں ایک ذاکرہ اور ایک معلمہ ہونے کی حیثیت سے ۔ ابھی مختصراَ جواب یہ ہے کہ جن ہستیوں کے روضوں کی بات کی جارہی ہے انکو آپ جانتے ضرور ہوں کہ وہ اہلِ بیت میں سے ہیں رول ماڈل ہیں وغیرہ وغیرہپر انکی معرفت آپ کو نہیں ہے عالم ہونا ایک الگ بات ہوتی ہے اور عالم کے ساتھ ساتھ عارف ہونا ایک الگ بات ہوتی ہے آپ مادیت دیکھ رہے ہیں کہ قبر تو ظاہر قبر ہوتی ہے اسکا نشان مٹ جانا چاہیئے پر ہم نسبت دیکھ رہے ہیں کہ کن قبروں کی بات ہورہی ہے کن کو مٹ جانا چاہیئے اور کن کو نہیں ایک عام انسان میں اور ایک اس ہستی میں جن کو اللہ نے خود منتخب کیا ہو فرق ہوتا ہے جب آپ میں یہ معرفت ان ہستیوں کے بارے میں پیدا ہوجائے گی تو آپ بھی ہمارے ہمنوا ہوجائیں گے۔ آپ نے کہا کہ صحابہ کے دور میں مقبرے نہیں بنائے جاتے تھے بالکل صحیح کہا پر پھر اتنے بڑے بڑے محل بھی تونہیں بنائے جاتے تھے جتنے سعودی حکمرانوں کے ہیں جن کی تعیش کا یہ حال ہے کہ باتھ روم کے ڈرین پر جو جالی لگی ہو وہ بھی سونے کی ہو نہ ہی صحابہ اکرام اسطرح کا آسان حج کرتے تھے کہ صفا و مروہ کے درمیان بغیر گرمی کی شدت برداشت کئی دوڑ رہے ہیں آپ کو صرف صحابہ کے دور میں مقبرے ہی نہ نظر آئے اور سوعدی حکمرانوں کو بھی صرف مقبرے ہی ملیا میٹ کرنے کیلئے نظر آئے اپنی پر تعیش زندگی نظر نہیں آئی۔
اگر میں آج کل کے حج اور صحابہ کے حج کا فرق پوچھوں تو یقیناَ آپ کا جواب یہ ہوگا کہ حاجیوں کو سہولت پہچانے کیلئے یہ سب کیا جاتا ہے سعودی محلوں کا پوچھوں تو آپ کا جواب ہوگا کہ دین میں کہیںبھی منع نہیں کہ آپ کے پاس پیسہ ہو پر آپ استعمال نہ کریں اور یہ کسی حد تک درست بھی ہے گو کہ یہ تقوٰی کے زمرے میں نہیں آتا بات دراصل یہ ہے کہ میرے بھائی صحابہ اکرام کے دور میں مسلمانوں کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں تھی اس دور میں تو خود حضرت عمر سے سوال کرلیا جاتا تھا کہ آپ نے اتنا لمبا کرتا کیوں پہنا یہ تو آپ نے اپنے حصے سے زیادہ کپڑا لگادیا ہے اور وہ اسکا جواب دے کر ہم کو سمجھا بھی رہے ہیں کہ میں بھی پابند ہوں اس کا جواب دینے کا اس زمانے میں اکثرمسلمان بہت غریب تھے اسوقت اگر عالی شان مقبرے بنوائے جاتے تو یقیناَ یہ اسراف ہوتا پر جیسے جیسے مسلمانوں کی حالت اچھی ہوتی گئی بعد کے انے والے حکمرانوں نے مقبرے بنوائے اور وہ کئی صدیوں کے بعد اس سے پہلے والی صدی میں ختم کئے گئے۔ ایران اور عراق میں جو آئمہ اور صحابہ اکرام و تابعین کے مزارات ہیں وہاں بھی بالکل اسی طرح زائرین کی سہولت کیلئے بڑے بڑے ہال اور سہولتیں رکھی گئی ہیں جس طرح حج میں حاجیوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے رکھی گئی ہیں کیوں کہ وہاں بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں اسوقت بھی کربلا میں باہر سے آنے والے زائرین کی تعداد نوے لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اگر یہ اندازے کی غلطی ہو تو اسکی آدھی تعداد بھی حج سے زیادہ ہے۔
باقی اگلی قسط میں عرض کروں گی کیوں کہ آج نو محرم ہے
 
فانٹ بہتر کر دیا ہے :)
 
Top